حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف)
16/6/2025
• اسلامی جمہوریہ ایران نے منصفانہ دفاع میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ فخر اور عزّت کا باعث ہیں
• اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی قیادت کو دی جانے والی دھمکی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اور یہ اقدام خطے کو ایسے نتائج کی طرف لے جا سکتا ہے جن کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
• دنیا کے آزاد لوگوں اور اسلامی دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جارح دشمن کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف ) نے مرکزی دفتر میں نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نجف اشرف میں قونصل جنرل ، جناب سید سعید سیدین، اور ان کے ہمراہ وفد کا پر تپاک خیر مقدم فرمایا ۔
یہ ملاقات اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کے لیے ہوئی، جو اس عظیم مؤقف پر تھی جسکا اظہار مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) نے ایک سابقہ بیان میں کیا تھا ، مرجع عالی قدر ( دام ظلہ الوارف) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اُن شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی، جو بزدلانہ صہیونی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے، اور بارگاہ خداوندی میں دعا کی کہ انہیں شہداء کربلاء کے ساتھ محشور فرمائے ، نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی اپنی منصفانہ جنگ میں حاصل کی گئی بڑی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی، اور ان کے لیے، ان کے قائدین، فوجیوں اور عوام کے لیے عظیم اور شاندار فتح کی دعا کی ۔
مرجع عالی قدر ( دام ظلہ الوارف ) نے اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کو یوں بیان کیا: اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی منصفانہ دفاع میں جو فتح حاصل کی ہے وہ فخر اور عزت کا باعث ہے، اور اگر امریکہ کی جانب دار اور ظالمانہ مداخلت نہ ہوتی تو غاصب صہیونی ریاست قائم نہیں رہ پاتی ۔
مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ : 'اللہ نے مسلمانوں کو ولیّ اللہ الاعظم (عجّل اللہ تعالی فرجه) کی برکت کے ساتھ فتح کا وعدہ دیا ہے، اور یہ جنگ بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ظلم اور باطل کے خلاف جنگ ہے۔
جہاں تک رہبر اسلامی جمہوریہ ایران (دام ظلہ الوارف) کو دی جانے والی دھمکیوں کا تعلق ہے، مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف )نے زور دے کر کہا کہ : اسلامی جمہوریہ ایران کی دینی قیادت کو دی جانے والی دھمکیاں سخت ترین الفاظ میں مذمت کے قابل ہیں، اور یہ خطے کو ایسے نتائج کی طرف دھکیلتی ہیں جن کے نقصانات قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔
مرجع عالی قدر ( دام ظلہ الوارف ) نے ایرانی عوام سے اتحاد اور یکجہتی نیز دنیا کے آزاد لوگوں اور اسلامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ جارح دشمن کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں، اور اس بات پر زور دیا کہ سازشیں صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ پورے خطے کے ممالک تک پھیل جائیں گی ۔