حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نےعراقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا اور سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ مرحلے کے چیلنجز پر گفتگو کی
21/6/2025
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف ) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراقی وزیر داخلہ جناب عبد الامیر الشمری اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے عیدِ غدیر الاغر کی مناسبت سے مرجع عالی قدر ( دام ظلہ الوارف ) کو مبارکباد پیش کی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے شہریوں کے تحفظ اور وطن کی ہر طرح کی آلودگی اور برائی سے مکمل خودمختاری و سلامتی پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران عراق اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوا، جہاں علاقائی حالات کے عراق کے داخلی امور پر اثرات پر گفتگو کی گئی، نیز وطن اور شہریوں کے تحفظ، داخلی استحکام کے فروغ، اور دہشت گردی کے خطرات سے سرحدوں کی حفاظت کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔