حرم السیدہ زینب (علیھا السلام) کے امام کی مرکزی دفتر آمد
24/6/2025
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف ) کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی ( دام عزہ ) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم السید زینب (علیھا السلام) شام کے امام حجۃ الإسلام الشیخ ادہم الخطیب دام عزہ اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔
حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے شام میں نبی اکرم (صلوات اللہ علیہ وآلہ) اور اُن کے اہل بیتِ اطہار (علیھم السلام ) کے پیروکاروں کے دینی و سماجی امور سے متعلق حالیہ صورتحال پر مفصل رپورٹ سنی۔
نیز موصوف نے اللہ عزّ و جلّ سے دعا کی کہ وہ مؤمنین کو ہر آفت وبلا سے محفوظ رکھے، اور ان کے قدموں کو ہدایت و بھلائی کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔