حضرت آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) سے ہندوستانی سفارتخانہ بغداد کے وفد کی ملاقات
22/7/2025
نجف اشرف، عراق – مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ہندوستانی سفارتخانہ بغداد کے وفد کا خیر مقدم فرمایا۔
اس ملاقات کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ نے دونوں ممالک، ہندوستان اور عراق، کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کی عوام کی بہتر خدمت ممکن ہو سکے۔ انہوں نے خاص طور پر نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب علوم دینیہ کی خدمت کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے کی دعوت دی۔
وفد نے اس موقع پر سفارتخانہ کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی اور عراق میں مقیم ہندوستانی باشندوں، خاص طور پر طلاب و زائرین، کی خدمت میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا۔
وفد نے مرجعیت کے دفتر کی طرف سے طلاب اور زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
وفد میں شامل شخصیات:
• جناب اے۔ کے۔ نگم – سیکنڈ سیکریٹری (قونصلر و کمیونٹی أمور)
• جناب ایم۔ نند کمار – سیکنڈ سیکریٹری (قونصلر و کمیونٹی أمور)
• جناب تُشار کانت یونیال – سیکنڈ سیکریٹری (سیاسی و تجارتی أمور)