مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سے یورپی یونین کے سفیر کی اپنے وفد کےہمراہ ملاقات

مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سے یورپی یونین کے سفیر کی اپنے وفد کےہمراہ ملاقات



22/12/2025


نجفِ اشرف— مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ  الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں یورپی یونین کے سفیر کلیمینس سِیمٹنر اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دنیا میں انسانی نوعیت کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مرجع عالی قدر  ( دام ظلہ الوارف )نے اس امر پر زور دیا کہ یورپی مشن عراق کے حوالے سے اپنی سرکاری ذمہ داریاں اس انداز میں انجام دے جو اقوام کی خدمت کا باعث بنے، اور اقتصادی و علمی شعبوں سمیت تمام پہلوؤں میں بہتری لائے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اقوام کی شناخت کے احترام کی ضرورت کی جانب توجہ دلائی، بالخصوص عراقی عوام کی شناخت، جو زمین کی اولین اور قدیم ترین تہذیبوں کے حامل ہیں۔

دوسری جانب  مہمان سفیر نے عراق میں اپنے سفارتی مشن کے فرائض کا جائزہ پیش کیا اور حسنِ استقبال اور بابرکت وقت سے نوازنے پر اظہارِ تشکر کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں