حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے عراق میں جمہوری اسلامی #ایران کے سفیر کی ملاقات
23/3/2026
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ، عراق میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کا خیر مقدم فرمایا ۔
ملاقات میں مہمان سفیر نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے مؤقف کو سراہا اور ملک کی مجموعی صورتِ حال سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اپنی جانب سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے سیدِ شہید، قائدِ انقلابِ اسلامی قدّس سرّہ، دیگر شہداء رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اور زخمیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں یاد کیا اور خدائے علیّ و قدیر کی بارگاہ میں دعا گو ہوئے کہ یہ غم و کرب کی گھڑی جلد از جلد رفع ہو جائے اور عزیز و سربلند ایرانی عوام اور لبنانی قوم پر مسلط یہ ظالمانہ جنگ عنقریب، نصرتِ الٰہی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے۔