شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجة الاسلام والمسلمین جناب مولانا شبیر حسین میثمى صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالى قدر آية اللّٰه العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجة الاسلام والمسلمین جناب مولانا شبیر حسین میثمى صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالى قدر آية اللّٰه العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف سے ملاقات



12/11/2026


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجة الاسلام والمسلمین جناب مولانا شبیر حسین میثمى صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالى قدر آية اللّٰه العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف سے نجف اشرف میں واقع اُن کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی.
مرجع عالى قدر نے مولانا شبیر حسین ميثمى صاحب اور اُن کے ہمراہ آنے والے دیگر افراد کو خوش آمدید کہا. اور شیعہ علماء کونسل کی اعلیٰ قیادت اور دیگر کارکنان اور سربراہان کی خیریت دریافت کی. اور پاکستان میں تحریک کی عملی سرگرمیوں کے متعلق استفسار کیا.
مولانا میثمی صاحب نے جواب میں شیعہ علماء کونسل کی خدمات کے ضمن میں پاکستان میں محرم الحرام میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے قیام اور رمضان المبارک کی تبلیغات کے سلسلے میں مختلف مبلغین کی کارکردگی کے علاوہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی خدمات کا مختصر جائزہ پیش کیا.
جس کے بعد مرجع عالى قدر نے تحریک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی فرمائی، اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.
مرجع عالی قدر نے معزز مہمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے اسلام اور مومنین کی خدمت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہنے اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی.
ملاقات کے آخر میں مولانا شبیر حسین میثمى صاحب اور وفد کے دیگر افراد نے ملاقات کا شرف بخشنے پر مرجع عالى قدر کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا.




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں