سوال:میرا سوال پہلے مہینے میں بچہ ساقط ہو نے کے بارے میں ہے ۔
اگر یہ ممنوع ہے تو کس حالت میں ہم بچے کو ساقط کر سکتے ہیں ۔
کوئی ایسی صورتیں ہیں کہ جن میں ہم یہ عمل کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ
اگر بچے کو ساقط نہ کرنے سے ماں کی موت کا یقین ہو تو صرف اس صورت میں بچے کو ساقط کر سکتے ہیں لیکن اس کی دیت ادا کرنا ہو گی اور دیت مدت حمل کے اعتبار سے ہو گی۔
واللہ العالم