مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کچھ افراد دیکھے ہیں جو مکمل ڈراھی منڈوا کر نماز پڑھتے ہیں کیا ان کی نماز درست ھو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز درست ہے اگر اس نے مکمل شرائط کے ساتھ نماز ادا کی ہے لیکن خداوندعالم نے قرآن میں فرمایا ہے کہ خدا صرف اور صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے اور ظاہر ہے جو داڑھی منڈواتا ہے وہ متقی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ گناہ کبیرہ کرتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا وہ نائی جو لوگوں کی ڈارھی شیو کرتا ہے اس کی گواہی بھی قابل قبول ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ قابل قبول نہیں ہے بلکہ وہ جو اجرت لیتا ہے وہ بھی حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:جو شخص اپنی ڈارھی منڈواتا ہے کیا اس کی گواہی قابل قبول ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص کی گواہی قابل قبول نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا ایام عزاء میں یعنی پہلے عشرے میں بال کٹوانا اور شیو کروانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ داڑھی منڈوانا حرام ہے چاہے وہ استرے سے ہو یا باریک مشین سے۔ اور اگر بال کٹوانے سے اپنے آپ کو بازینت کرنا مقصود ہو تو انسان کو رسول اسلامؐ، امام علیؑ، حضرت زہراءؑ، امام حسنؑ، امام حسینؑ سے لے کر امام مانہ (عج) تک ایسا کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے اور اگر اس کی ضرورت محسوس ہو تو آپ سر کے بال کٹوا سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ہندو یا عیسائی سے ہم سر کے بال یا داڑھی کا خط کروا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہندؤ یا عیسائی سے سر کے بال یا داڑھی کا خط کروانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:داڑھی کو اگر مشین سے بھی مونڈوانا حرام ہے تو کیا پھر قینچی سے سیٹ کی جا سکتی ہے؟ یا کوئی اور بہتر طریقہ بتا دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کی داڑھی کے بال اتنے لمبے ہوں کہ اس میں کنگھی کی جا سکے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ماں یا باپ کسی سنتی عمل مثلاً مٹھی بھر داڑھی یا مستحب روزے سے روکتے ہوں تو کیا رک جانا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر والدین شفقت کے سبب روکتے ہیں تو رک جانا چاہیے اور میرے بیٹے پر واضح رہے کہ والدین کو راضی کرنا بہت آسان ہوتا ہے اگر انسان ماں باپ کے ہاتھوں کو چومے بلکہ پاؤں کو بھی چومے اور اپنے ہاتھ ان کے ہونٹوں، آنکھ، ہاتھوں اور پاؤں پر مسلے تو ماں باپ کا دل بہت جلد پگھل جاتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص جس کا کام داڑھی اور بال مونڈنا ہے اسکے یہاں بعض لوگ صرف بال کٹواتے ہیں اور بعض بال کے ساتھ داڑھی بھی منڈوانے بھی آتے ہیں اس صورت میں داڑھی مونڈ نے اور اسکی اجرت کا کیا حکم ہیں جبکہ جو داڑھی منڈوا رہا ہےاسے اسکے حرام ہونے کاعلم ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا حرام ہے اور وہ پیسے جو داڑھی مونڈنے کے عوض داڑھی مونڈنے والے نے لیے ہیں وہ داڑھی منڈوانے والے کو واپس کرے۔ واللہ العالم
سوال:کیاروزے کی حالت میں بال کٹوانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے لیکن داڑھی منڈوانا حرام ہے خواہ روزے سے ہو یا بغیر روزے کے اور اسی طرح بیوی پر اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر سر کے بال کٹوانا جائز نہیں ہے چاہے وہ روزے کی حالت میں ہو یا بغیر روزے کے ہو۔ واللہ العالم
سوال:میں سید ہو ں کیا میں بال کٹنگ کی دوکان کھول سکتا ہوں. کام دوسرے لوگ کریں گے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس میں کوئی حرام کام نہ ہو (داڑھی منڈوانا) تو کھول سکتے ہیں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
اگلا صفحہ