مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:داڑھی رکھنے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔۔ ہمارے اکثر علماء جیسے طالب جوہری صاحب داڑھی مونڈاوتے ہیں، کچھ علماء کی چھوٹی چھوٹی داڑھی ہوا کرتی ہے جیسے کہ شہنشاہ نقوی صاحب اور کچھ ایک مشت داڑھی رکھتے ہیں، کیا یہ تینوں عمل ٹھیک ہیں پھر ایک مشت رکھنا ہی واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ داڑھی منڈوانا حرام ہے چاہے استرے سے ہو یا مشین سے ہو اور داڑھی پر کم از کم اتنے بال ہونے چاہئیں کہ جن کو کنگھی سے واضح حرکت دی جا سکے۔واللہ العالم
سوال:داڑھی، مونڈنے کی اجرت لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا حرام ہے۔واللہ العالم
سوال:میں ملیشیا میں رہتا ہوں یہاں زیادہ تر فرنچ سٹائل داڑھی رکھتے ہیں؟میں آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی تقلید کرتا ہوں اس مسئلہ کے بارے ان کا کیا حکم ہے اس بارے میں مکمل داڑھی رکھوں یا فرنچ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے فرنچ داڑھی رکھنا جائز ہے بشرطیکہ ٹھوڑی کے گرد مکمل داڑھی ہو اور کنگھی سے داڑھی کے بالوں کو واضح حرکت دی جا سکے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
اگلا صفحہ