مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میں نے خواب میں اونٹ دیکھا جیسے وہ مجھ پر حملہ کر رہا ہے اور میں ڈر رہی ہوں اور رو رہی ہوں پھر جب وہ حملہ کرتا ہے تو اس کا منہ اور گردن سانپ جیسا ہو جاتا ہے اور بس رو رہی ہوں، روتے روتے وہ میرے ماموں اور مامی کی شکل بن گیا میری امی جیسے خواب میں بول رہیں ہیں کہ آپ اپنا صدقہ دے دو سفید سوٹ کا۔میں جیسے منع کر رہی ہوں کہ امی وہ مجھے سوٹ بہت پسند ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ صدقہ دیں اور ضروری نہیں ہے کہ آپ وہی سفید سوٹ صدقے میں دیں۔ والسلام
سوال:قبلہ میں چائنہ میں بسلسلہ تعلیم مُقیم ہوں یہاں میں اکثر کچھ معمولی رقم صدقہ کی نیت سے شہر کی مسجد میں ڈال دیتا ہوں، لیکن مجھے اس رقم کے مصرف کا نہیں پتہ کہ وہ کہاں استعمال ہوتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر ایسا کرنا ٹھیک نہیں تو مجھے صدقہ کا کوئى اور مصرف بتا دیں تاکہ صدقہ کی رقم وہاں دی جا سکے۔ بہت شکریہ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو صحیح جگہ کا اطمینان نہیں (سنیوں کی) مسجد کو نہ دیں اور اگر کوئی شیعہ غریب ہو تو صدقے سے مدد کریں ورنہ اپنے والدین سے کہیں کہ وہ آپ کی طرف سے غریب شیعہ کو دے دیں۔ والسلام
سوال:صدقہ دینے کی نیت کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ صدقہ کی نیت قربۃً الی اللہ کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:صدقہ دینے کا شرعی طریقہ کیا ہے نیز صدقہ مثلاً پیسوں کا دیا کیا سر سے سات بار گھما کر کسی فقیر کو دیا جاسکتا ہے زرا تفصیل سے جواب دیجئے گا؟؟؟شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ سر پر گھمانا ضروری نہیں ہے آپ صدقہ میں کھانے پینے کی چیزیں، پہننے والی چیزیں اور پیسے دے سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک شخص عید قربان کے دن قربانی کے جانور کی بجائے اس کی قیمت کسی غریب و مستحق کو بطور صدقہ دے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صدقہ دے سکتے ہیں لیکن اس سے قربانی کا ثواب نہیں ملے گا۔ واللہ العالم
سوال:عقیقہ کا گوشت صدقہ شمار ہوتا ہے یا نہیں اور غیر سید کے عقیقہ کے گوشت کو سید کھا سکتا ہے یا نہیں ؟ جواب دے کر ماجور ہوں ۔ شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ عقیقے کا گوشت مستحب صدقہ ہے جو سید پر حرام نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہمیں یہ مسئلہ بتایا گیا ہے کہ صرف صدقہ نکال کر اپنے پاس رکھ لینے سے صدقہ شمار نہیں ہوتا بلکہ اسکے فائدے تبھی ملیں گے جب یہ کسی مستحق کے ہاتھ تک پہنچے۔اسکے لئے یا تو کسی غریب سے اجازت لے لیں اور اُسکی طرف سے وکیل بن کر اپنے یہاں ایک باکس میں صدقہ جمع کریں جس سے صدقہ نکلنے کا فائدہ فوراً مل جائیگا اور بڑی رقم ہو جانے پر اس غریب کو دینے میں بھی ٹھیک لگے گا یا کسی جامع شرائط مجتھد سے اپنے یہاں ایک باکس رکھنے کی اجازت لے لیں اور ساتھ میں انکی طرف سے اسمیں چھوٹے نوٹ کو بڑے اور بڑے کو چھوٹے میں بدلنے کی اجازت بھی لے لیں،کیونکہ مجتھد بھی غریبوں کے امور کا نگراں ہوتا ہے اور انکے پاس غریبوں کی ولایت ہوتی ہے۔اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی موقع ہو تب اس باکس سے پیسے نکال کر کسی بھی مستحقِ صدقہ کو دے دیں اس سے یہ فائدہ ہوگا کی پیسہ جیسے ہی اس باکس میں جائیگا آپکو صدقے کا فائدہ مل جائیگا۔اسلئے ہمیں آپ سے صدقہ کے لئے پانچ صندوقچے اپنے گھرں میں رکھنے کی اجازت چاہیے تاکہ ہم لوگوں کو فوراً صدقہ نکالنے کا فائده مل سکے؟کیونکہ جو غریب کی طرف سے وکالت لینے کا مسئلہ ہے اس سے یہاں پر لوگوں سے پوچھنے پر انکی دل آزاری ہوگی۔ساتھ میں ہمیں اُن باکسوں میں صدقہ امامِ زمانہ علیہ السلام بھی جمع کرنے کی اجازت دے دیں تاکہ جب ایک اچھی رقم ہو جائے تو کسی مستحق کو دے دیں اور ہم کو صدقہ نکالنے کا فائدہ فوراً ہی مل جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو اجازت ہے بشرطیکہ صدقہ دینے سے پہلے اس کی مقدار ہمیں لکھیں تاکہ آپ کو مرجع عالی قدر کے مرکزی دفتر نجف اشرف سے مرجع عالی قدر کے دستخط اور مہر شدہ رسید ارسال کی جا سکے۔ والسلام
سوال:عقيقہ كے بکرے کا گوشت صدقہ شمار ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عقیقے کے بکرے کا گوشت صدقہ ہے لیکن مستحب صدقہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:صدقات کے حوالے سے کچھ معلومات درکار ہیں مثلاً صدقہ کس طرح اور کس نِیت سے ادا کرنا چاہئے اور بالخصوص امامِ زمانہؑ کی صحت و سلامتی کےلیے صدقہ کس طرح ادا کرنا چاہیے کیا کوئی نیت بھی کرنی ہے یا کچھ پڑھنا بھی ہے.والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ قربۃ الی اللہ محتاج کو صدقہ دیں اور اس کا ثواب امام زمانہ (عج) کو ہدیہ کریں۔واللہ العالم
سوال:کیا صدقہ کرنے کا کوئی مخصوص طریقہ ہے یا فقط مال صدقہ کی نیت سے خیرات کر دینا کافی ہے ؟ برصغیر میں عموماً پیسے کو سر سے پھیر کر صدقہ دیا جاتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جس طرح بھی ممکن ہو محتاج تک پہنچائے اور سر پر پھیرنا ضروری نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
اگلا صفحہ