مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا سادات کا صدقہ سادات کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سادات کا صدقہ سادات کو دینا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہمیں آپ سے صدقہ کے لئے چار صندوقچے اپنے گھروں میں رکھنے کی اجازت چاہیے تاکہ ہم لوگوں کو فوراً صدقہ نکالنے کا فائدہ مل سکے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو صندوقچے رکھنے کی اجازت ہے لیکن جو رقم بھی آپ اس میں رکھیں گے جب تک وہ مستحق تک نہیں پہنچے گا آپ ہی کی ملکیت سمجھا جائے گااور سال گزرنے پر اس پر خمس واجب ہو گا۔واللہ العالم
سوال:اللہ پاک کا شکر کیسے ادا کرنا چاہیے۔ اور سنا ہے کہ صدقہ دینے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے تو صدقہ دینے کا کیا طریقہ ہے۔ کیا صدقہ کی رقم پر اپنا اور اہل خانہ کا ہاتھ لگانا چاہیے یا نیت کرنی چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ صدقہ کی صرف نیت کافی ہے اور صدقہ شیعہ غریب کو دیں اور خدا کے شکر کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انسان کو پورا یقین ہو کہ میری زندگی سمیت جو کچھ بھی میرے پاس ہے ماں باپ کی دولت اولاد کی دولت وغیرہ وغیرہ یہ صرف خدا کی بخشش ہے اور یہی عقیدہ ہمیشہ دل میں رہے اور یہ بھی عقیدہ رہے کہ میں کسی بھی طرح خدا کی کسی بھی نعمت کا کما حقہ شکر ادا نہیں کر سکتا۔ والسلام
پچھلا صفحہ
1
2
اگلا صفحہ