مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا غیر سید کا فطرہ سید کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو شخص سید نہ ہو وہ سید کو فطرہ نہیں دے سکتا حتیٰ کہ اگر سید اس کے یہاں کھانا کھانے والوں میں سے بھی ہو تب بھی اس کا فطرہ وہ کسی دوسرے سید کو نہیں دے سکتا۔ واللہ العالم
سوال:ہر شخص پر زکوٰة فطرہ کتنا دینا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ شب عید الفطر کو غروب کے وقت جو شخص بالغ اور عاقل ہو اور نہ تو فقیر ہو نہ ہی کسی دوسرے کا غلام ہو اسے چاہیے کہ اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے جو اس کے یہاں کھانا کھاتے ہوں فی کس ایک صاع (جو تقریباً تین کیلو ہوتا ہے) کے حساب سے گندم یا جو یا کھجور یا کشمش یا چاول یا جوار وغیرہ مستحق شخص کو دے اور اگر ان میں سے کسی ایک کی قیمت نقدی کی شکل میں دے دے تب بھی کافی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی شخص نے فطرے کی ادائیگی نہ کر سکا ہو بھولنے کی وجہ سے یا مستحق تک نہ پہنچا سکا، ان کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا وہ عید کے بعد بھی فطرہ دے سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط واجب ہے کہ فطرے کو ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:میں اس وقت پاکستان نہیں ہوں، میرے لیئے فطرہ کا کیا حکم ہے؟ یہاں میرے لیئے مستحق ڈھونڈنا ممکن نہیں تو کیا میں اپنا فطرہ پاکستان بھجوا سکتا ہوں ؟ جو کہ کچھ دن تک مستحق تک پہنچے گا، یا پھر میں گھر والوں سے کہ دوں کہ وہ میری طرف سے بھی فطرہ کی رقم کسی مستحق تک پہنچا دیں کیونکہ فطرہ کی رقم اسی دن مستحق تک پہنچانی ہوتی ہے، اگر وہ پاکستان میں دیں گے تو کیا قیمت چائنہ کے حساب سے مختص کی جائے گی یا پاکستان کے حساب سے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں اگر غریب شیعہ اثناء عشری نہ ہوں تو آپ کسی اور جگہ جہاں مستحق لوگ ہوں وہاں فطرہ بھیج سکتے ہیں لیکن اس فطرے کی مقدار اُس جگہ کے حساب سے ہو گی کہ جہاں رقم کو دیا جا رہا ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی ایسا آدمی جو ایسے روزگار سے وابستہ ہو جس سے وہ سال کا خرچ پورا نہ کر سکے تو اس آدمی پہ فطرہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے۔ رہنمائی کیئجیے گا
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایسا شخص فطرہ ادا نہیں کر سکتا تو اسے چاہیے کہ پہلے گھر کا کوئی ایک فرد فطرہ نکالے پھر اس کو گھر کے دوسرے فرد کو دے پھر وہ گھر کے کسی اور فرد کو دے تو اس طرح عمل کرتے ہوئے سب کا فطرہ شمار ہو جائے گا اور آخر میں کسی غریب شیعہ اثناء عشری کو ادا کر دیں۔ واللہ العالم
سوال:اس سال کا فطرہ کتنا ہے ؟اور کیا میں اپنی مرحومہ والدہ کا بھی فطرہ نکال سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کے اناج کی قیمت کے لحاظ سےفطرہ کی قیمت معین کی جائے گی اور معلوم ہے کہ وہ تین کلو ہےاور بہتر ہے کہ ساڑھے تین کلو کھجور، گندم کا آٹا، چاول ، کشمش یا منقع وغیرہ میں سے کسی ایک چیز کے حساب سے دیا جائے۔ اور یہ صرف زندہ شخص کا ہی نکالا جاتا ہے البتہ مرحومہ نےاگر کسی سال اپنا فطرہ اپنی زندگی میں نہیں دیا تھا تو احتیاط واجب کے تحت ان کی متروکہ جائیداد سے بطور احتیاط فطرہ نکالا جائے۔واللہ العالم
سوال:پاکستان کے مطابق فطرہ کتنے روپے بنتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہاں کے اناج کی قیمت کے لحاظ سےفطرہ کی قیمت معین کی جائے گی اور معلوم ہے کہ وہ تین کلو ہےاور بہتر ہے کہ ساڑھے تین کلو کے حساب سے کھجور، آٹا، چاول ، کشمش یا منقع وغیرہ میں سے کسی ایک چیز کو دیا جائے۔
سوال:کیا فطرہ صرف صاحب نصاب ہی دے سکتے ہیں یا سب کو دینا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ فطرہ ہر انسان پر واجب ہے اور اس میں نصاب شامل نہیں ہے۔ کسی اور کو فطرہ کے پیسے دینے سے انسان بري الذمہ نہیں ہوتا اور فطرہ غریب شیعہ مومنین کو دیا جائے ۔اور غریب شیعہ اثناء عشری کو مسجد اور امام بارگاہ پر ترجیح دی جائے ۔ واللہ العالم
سوال:فطرہ کا کیا حکم ہے یہ کسی کو دیا جائے مسجدوں اور امام بارگاہوں کو دیا سکتا ہے یا صرف رشتہ دارغریب اورمسکین کا حق ہے کیا مومن اثناء عشری کسی غیر مذھب جیساکہ اہلسنت ہیں ان کو فطرہ دے سکتا؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی اور کو فطرہ کے پیسے دینے سے انسان بري الذمہ نہیں ہوتا اور فطرہ غریب شیعہ مومنین کو دیا جائے اور غریب شیعہ مومنین کو مسجد اور امام بارگاہ پر ترجیح دی جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا مرنے والے شخص کا بھی فطرہ نکالا جا سکتا ہے؟ فطرہ نکالا کیوں جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا وند عالم نے فطرہ نکالنے کا حکم دیا ہے اور یہ صرف زندہ شخص کا ہی نکالا جاتا ہے البتہ مردہ نےاگر کسی سال اپنا فطرہ اپنی زندگی میں نہیں دیا تھا تو احتیاط واجب کے تحت اس کی متروکہ جائیداد سے بطور احتیاط فطرہ نکالا جائے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
اگلا صفحہ