مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:شب عید اگر کوئی فرد اچانک گھر آجائے تو کن صورتوں میں اس کا فطرہ صاحب خانہ کے اوپر واجب ہے ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ مکمل رات گزارے تو اس کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب ہے ۔اوراُس فرد کے مغرب سے پہلے یا بعد میں گھر میں آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔واللہ العالم
سوال:اگر فطرہ عید سے کئی دن پہلے نکالا گیا ہو اور صاحب فطرہ کو پیسوں کی ضرورت پڑنے کی صورت میں کیا وہ فطرہ کے پیسوں کو بطور قرض یا مطلقا استعمال کر سکتا ہے کہ نہیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ کر سکتا ہے۔واللہ العالم
سوال:سوال:۔میں امریکہ میں رہتا ہوں اور اپنا فطرہ پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں تو کیا میں ڈالر میں فطرہ نکال کر اس کو روپیہ میں تبدیل کر کے اپنے ملک بھیج سکتا ہوں کہ نہیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں اگر مستحق نہ ہوں تو آپ کسی اور جگہ جہاں مستحق لوگ ہوں وہاں فطرہ بھیج سکتے ہیں لیکن اس فطرے کی مقدار اُس جگہ کے حساب سے ہو گی کہ جہاں رقم کو دیا جا رہا ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر جس ملک یا شہر میں مستحق فقراء کے ہوتے ہوئے فطرہ کو دوسرے ملک یا شہر میں بھیجنا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ ایسا نہ کیا جائے اگر وہ ایسا کرے گا تو اپنا فطرہ ضائع ہونے کی صورت میں وہ خود ضامن ہو گا۔واللہ العالم
سوال:اگر اپنے شہر میں مستحق فقیر ہونے کے باوجود کیا ہمارے لیے فطرہ کے پیسوں کو فلاحی اداروں کے لئے دینا جائز ہے کہ نہیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ بقیہ تمام نیک اعمالوں پر فقیروں کو مقدم کیا جائے گا۔واللہ العالم
سوال:جو لوگ اپنے گھروں سے باہر ہوتے ہیں وہ اپنا فطرہ خود نکالے یا پھر گھر والے نکال دیں کافی ہے یا پھر کوئی شرعی حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں طریقے سے فطرہ نکالنا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا اس فطرہ کی ادائیگی صرف ان لوگوں پے فرض ھے جنہوں نے روزے رکھے ھوں؟ اور کیا فطرہ ان گھر کے افراد کا دینا ھوگا جو کسی وجہ سے روزے نہیں رکھ پائے؟ مجھے ایک صاحب نے یہ بھی بتایا ھے کہ فطرہ کی ادائیگی تمام گھر کے افراد کیلئے کرنا ھوگی چاہے انہوں نے روزے رکھے ھوں یا نہ ھوں. اس.مسئلہ میں آپ سے رہنمائی درکار ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سب کا فطرہ دینا ہو گا۔واللہ العالم
سوال:قبلہ ایک مسئلہ پوچھ سکتی ہوں، کیا فطرہ سید کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف سید کا فطرہ سید کو دیا جا سکتا ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا فطرانے کے پیسے مساجد یا امام بارگاہوں کی تعمیر پر خرچ کیے جاسکتے ہیں؟ کیا دینی طالب علم کو فطرانے کے پیسے دیے جاسکتے ؟کیا آپکی نظر میں دینی طالب علم فقیر شمار ہوتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی اور کو فطرہ کے پیسے دینے سے انسان بري الذمہ نہیں ہوتا اور فطرہ غریب شیعہ مومنین کو دیا جائے ۔اور شیعہ مومنین کو مسجد اور امام بارگاہ پر ترجیح دی جائے ’’ ہر طالب علم فقیر نہیں ہوتا اور ہر فقیر طالب علم بھی نہیں ہوتا‘‘۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
اگلا صفحہ