مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:آیا جو شخص جمعہ کے دن نماز ظھر پڑھے جھری صورت میں میں پڑھے یا اخفاتی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اخفاتی صورت میں پڑھے۔ البتہ اگر نماز ظہر میں سورہ جمعہ پڑھے تو صرف سورہ جمعہ کو جھری صورت میں پڑھے گا۔ واللہ العالم
سوال:ایران میں نماز جمعہ کے واجب عینی ہونے کی صورت میں اگر کوئی شخص نماز جمعہ نہ پڑھ سکے وہ نماز ظہر کس وقت پڑھے.؟ نماز جمعہ کا وقت ختم ہونے کے بعد ہی پڑھے یا اس سے پہلے بھی پڑھ سکتا ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلے بھی پڑھ سکتا ہے اگر وہ نماز جمعہ میں شرکت کرنے سے معذور ہے تو نماز جمعہ کے وقت بھی نماز ظہر پڑھ سکتا ہے اور اگر مجبور نہیں تھا تو نماز جمعہ کے ختم ہونے کے بعد نماز ظہر پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:یہاں 2 سال مجھے ہو گئے ہیں یہاں کہیں اہل تشییع کا جمعہ نہیں ہوا نہ ہی میں پڑھ سکا ہوں۔ شروع میں اہل سنت کے ساتھ جمعہ پڑھتا تھا لیکن پھر ایک دوست سے پوچھا اس نے کہا ان کے ساتھ اہل تشیع کا جمعہ یا نماز باجماعت نہیں ہو سکتی۔ آپ کو فرادی کی نیت سے نماز پڑھنی ہو گی ان کے ساتھ ؟ نماز اور جمعہ کی نماز کا کیا حکم ہے؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک مجبور نہ ہوں ان کے پیچھے نماز ادا نہ کریں ۔ واللہ العالم
سوال:اہلسنت جماعت کی نمازِ جمعہ کے ساتھ ہم نمازِ جمعہ پڑھ سکتے ہیں کیا یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک آپ کو اپنی جان و مال اور عزت کا خطرہ نہ ہو تو ایسا کرنا آپ کے لیے جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جناب آغا كے نزدیک وہ کیا شروط ہیں جو ھندوستان میں نہیں پائے جاتے انکی جانکاری بھی تو معلوم ھو ھم کوبرائے کرم وہ بھی بتادی جائے اور آغا صاحب كے نزدیک کیا شروط ہیں جمعہ کی نماز کے آگاہ فرمائے آپ کا بہت بہت شكر يہ زحمت كرنے کا اللہ آپ کو آغا صاحب كو تمام خدمت كرنے والوں کوسلامت رکھے جواب کا منتظر كيونکہ تحت كی عبارت پاکستان سے مخصوص ھے لہذا شروط وجوب جمعه كي جانكاري ضروري ہے آپ سے گزارش ہے مطلع فرمائے اور رہا اسلامی حکومت کا سوال تو پاکستان اسلامی حكومت ہے اب رها سوال قوانين جاري كرنے کا تو ایران میں بھی 70فیصد پر عمل ھے وھاں بھی ھر کام ھوتا ھے یا اور دوسرے اسلامی ملک تو یہ تو نہیں مراد شیعہ حكومت تو اب تك كتنی حكومتیں قائم هوئیں ہماري اس چیز کو واضح فرمائے۔ بہت شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ ایران میں حکومت مجتہد کے ہاتھ میں ہے اس لئے وہاں جمعہ کی نماز واجب کی نیت سے ہو سکتی ہےاور دنیا کے کسی اور ملک میں حکومت مجتہد کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مولا علی ؑ کی شہادت کے بعد کسی امام معصوم ؑ نے نماز جمعہ پڑھائی تھی یا نہی? اور اگر نہیں پڑھائی تو اس کا سبب کیا تھا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام حسن علیہ السلام نے حکومت چھوڑنے سے پہلے نماز جمعہ پڑھائی تھی۔واللہ العالم
سوال:اگر امام جمعہ تمام شرائط کے ساتھ نماز جمعہ واجب کی نیت سے پڑھائے اور نماز ظہر ترک کرے تو کیا اس کی اقتداء میں نماز جمعہ قربة کی نیت سے بجا لا سکتے ہیں؟؟؟۔۔۔۔تاکہ بعد میں اپنی نماز ظہر احتیاط بناء پر پڑھ سکیں،،،
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن میرے نزدیک پاکستان کے موجودہ حالات میں نماز جمعہ کو واجب کی نیت سے پڑھنا جائز نہیں ہے ۔واللہ العالم
سوال:ہمارے گاؤں میں تقریبا 70 80 گھر ہیں مومنین کے اور ہمارے گاؤں میں 50 سال سے 1 ہی مسجد تھی سارے مؤمنین وہاں نماز جمعہ وغیرہ پڑھتے تھے اب ایک نئی مسجد بنائی ہے تقریبا 10 سال ہو گئے ہیں دونوں مسجدوں میں علیٰحدہ علیٰحدہ امام مسجد ہیں دونوں کے درمیان فاصلہ تقریباً 1 یا ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ ہے تو کیا نماز جمعہ دونوں مسجدوں میں ہوگی یا ایک میں، شرعی لحاظ سے کیا حکم ہے؟ ابھی جو ہم نے جھگڑا ختم کرنے کے لیے 1 جمعہ پرانی مسجد میں اور 1 نئی مسجد میں کروا رہے ہیں کیا یہ جائز ہے؟ اور جب سے نئی مسجد بنی ہے اس وقت سے آپس میں جھگڑا بہت ہوتا ہے پلیز رہنمائی فرمائیں اور جلد
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے جو اتفاق کیا ہے وہ درست ہے لیکن میرے نزدیک پاکستان کے موجودہ حالات میں نماز جمعہ صرف قربت کی نیت سے اور نماز ظہر واجب کی نیت سے پڑھی جائے گی اور جو شرعی فاصلہ دو جمعوں کے درمیان شرط ہے وہ صرف اس وقت ہے کہ جب نماز جمعہ واجب ہو۔ واللہ العالم
سوال:تعبیرآباد نامی ایک جگہ پر نماز جمعہ منعقد ہوتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک اور مقام آیان پور کے مؤمنین نے بھی نماز جمعہ کی جماعت شروع کروا دی . جبکہ مذکورہ بالا دونوں مقامات کے درمیان دو مختلف راستے ہیں . ایک راستے کی مسافت ساڑھے چار کلومیٹر سے کم بنتی ہے اور دوسرے راستے کی مسافت ساڑھے چار کلو میٹر سے زیادہ بنتی ہے . واضح فرمائیں کہ کیا ان دونوں مقامات پر بیک وقت نماز جمعہ منعقد ہو سکتی ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ دو جگہ نماز جمعہ قائم کرنے کے لیے شرعی فاصلہ اس وقت شرط ہے کہ جب نماز جمعہ واجب ہو کیونکہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر نماز جمعہ کے وجوب کی شرائط موجود نہیں لہٰذا دو جگہوں پر نماز جمعہ قائم کرنے کے لیے شرعی شرط نہیں ہے اور واضح رہے کہ نمازجمعہ کے لیے ضروری نہیں ہے کہ کسی مسجد میں قائم کی جائے بلکہ کسی مناسب جگہ پر بھی قائم کی جا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:قبلہ مجھے سوال پوچھنا تھا کہ میں آج کل بسلسلہ ِ تعلیم چائنہ میں ہوں اور یہاں مسجد میں امام سُنی اسلامی طریقہ و عقائد کے مطابق نماز جمعہ پڑھاتے ہیں، کیا میرا ان کی اقتدا میں نماز پڑھنے سے میری نماز ادا ہو گی یا مجھے علیحدہ سے نماز بجا لانے کا حکم ہے؟ عام دنوں میں نمازِ پنجگانہ و نمازِجمعہ دونوں کے بارے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ آپ کسی غیر شیعہ کے پیچھے نماز پڑھیں اور اگر آپ ان کے پیچھے نماز پڑھنے پر مجبور ہیں تو مسجد میں نماز نہ پڑھیں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
اگلا صفحہ