سوال:کیا جمعہ کی نماز سے قبل بارش کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟اور بارش کی نماز کا خطبہ ہوتا ہے تو کیا جمعہ کی نماز کا خطبہ دینا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ
ایک نماز کا خطبہ دوسری نماز کے عوض میں نہیں ہو سکتا۔واللہ العالم
سوال:کیا جمعہ کا خطبہ سننا واجب ہے یا مستحب؟
جواب:بسمہ سبحانہ
احتیاط اس میں ہے کہ اس کو کان دھر کے سنا جائے۔واللہ العالم
سوال:اطاعت کسے کہتے ہیں؟ جمعہ کے واجب ہونے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ
و علیکم السلام ! اطاعت سے مراد فرمانبرداری مراد ہے۔ والسلام