مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ‏مختلف وفود کی ملاقات، زیارت کی اہمیت پر تاکید

مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ‏مختلف وفود کی ملاقات، زیارت کی اہمیت پر تاکید



23/11/2024


مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ  الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے ‏مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے آئےہوئے زائرین کرام کے مختلف وفود کا خیر ‏مقدم فرمایا  جن میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ اور ایم پی اے جناب ‏سید اسد عباس صاحب بھی وفود کے ہمراہ شامل تھے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین کرام سے خطاب کرتے ہوئے زیارت امام ‏حسین علیہ السلام کی اہمیت پر تاکید فرمائی مزید انہوں نے فرمایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ‏عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کو زیارت کے لیے اپنے ہاتھ اور پاؤں تک کٹوانے پڑتے تھے، ‏لیکن آج کے دور میں زائرین کو یہ سختیاں برداشت نہیں کرنی پڑتیں۔

انہوں نے روایات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ زیارت کو با مقصد بنایا جائے، اور زائرین ‏زیارت کے بعد دعا کریں کہ اللہ  ان کی زیارتوں کو قبول فرمائے۔ مزید برآں، مرجع عالی ‏قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ ہر معصوم علیہ السلام کی ضریح پر گناہ نہ کرنے کا عہد ‏کریں اور زیارت کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں۔







ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں