مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ ‏الوارف کا پاکستان کے شہر پاراچنار کے مومنین کو نشانہ بنائے جانے پر عربی میں جاری بیان کا ترجمہ

مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ ‏الوارف کا پاکستان کے شہر پاراچنار کے مومنین کو نشانہ بنائے جانے پر عربی میں جاری بیان کا ترجمہ



23/11/2024


بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

قال الله سبحانه:‏

‏{الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۝ أُوْلَئِكَ ‏عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ} [سورة ‏البقرة:155- 157].‏

صدق الله العلي العظيم

پاراچنار میں ہمارے عزیزوں کے غم کی وجہ  سے آج عزا کی تجدید ہوگئی  ہے ، ‏غداری  ظلم و نا انصافی اور جارحیت کی وجہ سے  درجنوں شہید یا زخمی ہو گئے ، ‏ہم بارگاہ خداوندی میں اس کی شکایت کرتے  ہیں اور امام صاحب الزمان ( عجل ‏اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی خدمت  میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اپنے شہداء ‏اور زخمیوں کے اہل خانہ  کی خدمت  میں اس دردناک مصیبت پر دل کی ‏گہرائیوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، یہ وہ مصیبت ہے کہ جس کے حل ‏کے لئے ہمیں ذمہ دار اداروں میں سنجیدگی نظر نہیں آتی حالانکہ  ہم نے اپنے ‏گذشتہ بیانوں میں متنبہ بھی کیا تھا  اور یہ سب کچھ جو ہوا ان کی نظروں کے ‏سامنے ہوا،  ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.. ‏



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں