جامعة المعصومين کراچی کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین جناب مولانا شيخ ذاكر حسین مدبر صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالى قدر آية اللّٰه العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف سے ملاقات

جامعة المعصومين کراچی کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین جناب مولانا شيخ ذاكر حسین مدبر صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالى قدر آية اللّٰه العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف سے ملاقات



21/11/2026


جامعة المعصومين کراچی کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین جناب مولانا شيخ ذاكر حسین مدبر صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالى قدر آية اللّٰه العظمٰى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف سے نجف اشرف میں واقع اُن کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی.
مرجع عالى قدر نے مولانا ذاكر حسین مدبر صاحب اور اُن کے ہمراہ آنے والے دیگر افراد کا خير مقدم کیا، اور مولانا صاحب کے والدِ مرحوم کی علمی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کے لیے مغفرت کی دعا کی.
اس کے علاوہ مرجع عالی قدر نے معاشرے کی اسلامی و اخلاقی قدروں کی تکمیل کے لیے مولانا ذاکر حسین مدبر صاحب کو مکمل عزم و استقلال کے ساتھ علومِ آل محمد علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کی نصیحت بھی فرمائی.
مولانا ذاکر حسین مدبر صاحب نے مرجع عالی قدر کی احوال پُرسی کی اور اُن کی صحت و سلامتی اور طولِ عمر کی دُعا کی.
ملاقات کے آخر میں مولانا ذاکر حسین مدبر صاحب اور وفد کے دیگر افراد نے ملاقات کا شرف بخشنے پر مرجع عالى قدر کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا.



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں