مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:مکمل آٹومیٹیک مشین سے ذبح شرعی کی تمام رعایت کرتے ہوئے کسی مسلمان کا بسم اللہ کہہ کر بٹن دبا دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کی اگر تمام شرائط موجود ہوں جن کو ہم نے توضیح المسائل میں ذکر کیا ہے وہ تمام شرائط موجود ہوں تو مشین سے ذبح کرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:جانورکو اسٹیل کے چاقوسے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اسٹیل کے چاقو سے ذبح کرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز نہیں ہے۔ صرف شیعہ کو دیں سنی کو بھی نہیں دے سکتے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قربانی میں غیر شیعہ لوگوں کے ساتھ بھی حصہ ڈال سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر شیعہ لوگوں کے ساتھ حصہ ڈال سکتے ہیں بشرطیکہ وہ گوشت شیعوں میں تقسیم ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا انسان اپنی قربانی کو عقیقے کے ساتھ ملا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی اور عقیقہ دونوں علیٰحدہ علیٰحدہ عمل مستحب والے کام ہیں۔ ایک دوسرے میں مکس نہیں ہو سکتے۔ واللہ العالم
سوال:قربانی کی کهال کس کو دئیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ قربانی کی کھال کسی شیعہ محتاج کو دیں۔ واللہ العالم
سوال:میں نے آج تک جو بھی عمرہ کیا ہے مسجد عائشہ سے احرام باندھ کے حرم میں آگیا طواف کیا صفا و مروہ کیا اور واپس آگیا بس سب کے ساتھ جیسا کہ شیعہ طریقہ میں ہے کیا کہتے طواف النساء کا یا کچھ اور یہ بھی بتا دیں کہ دوست بتا رہے ہیں کہ طواف کرنا پھر صفا و مروہ اور ایک دفعہ پھر طواف کرنا پھر عمرہ مکمل ہوتا ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ احرام کے بعد طواف کریں اس کے بعد دو رکعت نماز ادا کریں اس کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں اس کے بعد ناخن یا بال کاٹیں اس کے بعد ایک اور طواف کریں جو طواف النساء کے نام سے ہے اور اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھیں۔ طواف النساء کے بغیر عمرہ مکمل ہو جاتا ہے لیکن طواف النساء نہ کرنے پر اس شخص پر دنیا کی ساری عورتیں حرام ہو جاتیں ہیں جب تک طواف النساء بجا نہیں لائے گا۔ اور اب تک آپ نے جتنے بھی عمرے کر چکے ہیں ہر ایک کے لئے طواف النساء کریں اور اگر طواف النساء کے بغیر آپ نے بیوی سے جماع کیا ہے تو اب تک جتنی دفعہ جماع کیاہے ہر ایک جماع پر ایک اونٹ کفارہ دیں گے۔ واللہ العالم
سوال:ایک بندہ ہے جو مکہ میں رہتا ہے اور وہ سیستانی صاحب کا مقلد ہے پچھلے سال سے اس نے حج کی سعادت حاصل کی اب وہ اپنے مرحوم والدین کا نائب بن کر حج کرنے کا قصد رکھتا ہے اور اس کے والدین حافظ صاحب قبلہ کے مقلد تھے اور مرتے وقت تک ان پر حج واجب نہیں تھا اب اگر یہ حج کرے تو کس نیت سے کرے اور قربانی کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فتوی کے مطابق حج ادا کریں اور کیونکہ آپ منی میں قربانی نہیں کر سکتے تو آپ اپنے وطن میں قربانی دیں گے، تو پہلے آپ جانور مہیا کر لیں، جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں تو اپنے وطن فون کر کے کہے کہ حیوان کو ذبح کر دیں، اس کے بعد سر منڈوائیں اور جو قربانی دی جائے گی اس کے تین حصے ہوں گے ایک حصہ محتاجوں اور فقیروں کا، دوسرا حصہ شیعہ مؤمنین کا اور تیسرا حصہ حاجی کا ہو گا اور مستحب مؤکد ہے کہ حاجی اس میں سے واپس آ کر کچھ کھائے۔ والسلام
سوال:شیعہ مذہب میں عورت محرم کے بغیر حج ادا کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر محرم میسر نہ ہو اور اپنے دین و پردہ کی حفاظت کر سکتی ہو تو حج کرنے کے لئے جا سکتی ہے، چاہے محرم ساتھ نہ بھی ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا حج ادا کرنا ضروری ہے یا اولاد کے شادی یا گھر بنانا، اور اگر حج کر لیا ہے تو اس کے بعد حج کا ولیمہ کرنا واجب ہے یا مستحب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حج کا ولیمہ مستحب ہے۔ اور اگر انسان کے پاس حج کی شرائط موجود ہیں تو وہ حج ادا کرے اس کے بعد بچوں کی شادی کی جائے البتہ حج کا وقت آنے سے پہلے اگر شادی پر مال صرف کر دے تو جائز ہے اس کے بعد اگر حج کی مالی طاقت ہو تو حج کرے ورنہ انتظار کرے جب مالی طاقت میسر ہو جائے تو حج ادا کرے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ