مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جناب پاکستان میں بیل کیا جاتا ہے اس میں بھی عام طور پر 7 حصے کیے جاتے ہیں ۔کیا یہ غلط ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سات حصے کرنا درست ہے ۔ واللہ العالم
سوال:کیا ذی الحج کے پہلے عشرے میں بال کٹوانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر حاجی کے لئے بال کٹوانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:حضرت عمرہ تمتع طواف کیا کسی نائب کے ذریعے کروا کر نماز طواف دوبارہ ادا کر لوں تو کیا عمرہ درست ہوگا کیا نائب مقرر کرنے کی صورت آٹھ ذالحج کو واجب طواف برائے حج تمتع کروا سکتی ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ خود طواف نہیں کر سکتیں تو نائب بنا سکتیں ہیں اور نماز طواف اگر خود ادا نہیں کر سکتیں تو اس میں بھی آپ کسی کو نائب بنائیں۔ واللہ العالم
سوال:حضرت میں نماز کے احکام کو مدنظر رکھتے ہوئے طواف انجام دے چکی ہوں جس کے مطابق جو ریح کی وجہ سے وضو برقرار نہ رکھ سکتا ہو اس کے لیے ایک نماز کے لیے ایک وضو کافی ہے۔اب جب کہ میں عمرہ تمتع مکمل کر کے احرام کھول چکی ہوں میرے لیے کیا حکم ہے مجھے جوڑوں کی تکلیف ہے جس کی بنا پر فرش پر نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے حرم میں جو کرسیاں رکھی ہیں ان پر سجدے کی سہولت میسر نہیں ایسے میں میرے لیے کیا حکم ہے جزاکم اللہ خیر کیا کمزوری یا بیماری اور ضعیفی کی وجہ سے کیا طواف رات کو کیا جاسکتا ہے کیا خواتین رات کو رمی جمرات کر سکتی ہیں صفحہ نمبر 29 پر درج ہے کہ کسی عذر شرعی کی بنا پر طہارت قائم نہ رکھ سکے مثلاً سلسل بول، استحاضہ وغیرہ تو شارع کے حکم کے مطابق عمل کرے براہ کرم اس حکم سے آگاہ فرمادیں جزاکم الله خیر براہ کرم جواب سے جلد مطلع فر مایے کیا آغا صاحب کے نزدیک آج کا چاند ثابت ہے
جواب:بسمہ سبحانہ آپ رات کے وقت طواف کر سکتیں ہیں عورت جمرات کو کنکریاں مار سکتی ہے اور کنکریاں مارتے وقت با وضو ہونا ضروری نہیں ہے صرف طواف اور نماز کی حالت میں باوضو ہونا ضروری ہے اگر طواف وضو کے ساتھ نہ کر سکیں تو طواف میں نائب بنائیں اور آپ نماز حرم سے باہر ادا کر سکتی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میں خانہ کعبہ کے پاس ہی رہتا ہوں تو روزانہ طواف کرتا ہوں کیا اس طواف کے بعد بھی نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:عمرہ کے لیے میقات جحفہ پہ جانا لازمی ہے؟ اگر میقات تک جانا ممکن نہ ہو صرف نیت کافی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ محرم شخص کے لئے حالت احرام میں ناک پر ماسک لگانے کا کیا حکم ہے بسمہ سبحانہ اگر ماسک لگانے پر مجبور نہ ہو تو نہ لگائے۔واللہ العالم
سوال:چھت والی گاڑی میں سوار ہو کر تمام عمرے کیے ہیں کفارہ کیا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر عمرہ کا ایک کفارہ ہو گا اور ہر کفارہ کے بدلے ایک بکرا دینا ہو گا جو غرباء اور فقراء شیعوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ واللہ العالم
سوال:میرے فرزند نے 2 سال کی عمر میں عمرہ کیا تھا اس کے احرام سے اب اس کا کرتہ یا پاجامہ بنایا جا سکتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا کرتہ یا پاجامہ بنایا جا سکتا ہے ۔واللہ العالم
سوال:میں نے کسی کا نائب بن کر اس کے لیے طواف النساء کرنا ہے کیا مجھے احرام باندھنے کے لیے میقات جانا پڑے گا یا میں پہلے جس احرام میں ہوں اسی میں کر سکتا ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ صرف طواف النساء میں اگر آپ کو نیابت ہے تو آپ کو دوسرے احرام کی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا 1 سے 10 ذوالحجہ تک جس نے قربانی کرنی ہو وہ بندہ بال یا ناخن کاٹ سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر حج پر احرام کی حالت میں ہو تو سر کے بال قربانی سے پہلے نہیں کاٹ سکتا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ