مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:1-کیا اہل تشیع و اہل سنت کے مناسک حج کے فقہی احکامات اور ترتیب میں کوئی اختلاف ہے یا نہیں ؟ 2- اگر کوئی شیعہ شخص اہل سنت کے طریقہ کار کے مطابق حج کر چکا ہو تو کیا اس کا حج صحیح ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اہل تشیع و اہل سنت کے مناسک حج میں بہت اختلاف ہے لہٰذا ہر مومن کا فریضہ ہے کہ وہ ہمارے بتائیے ہوئے فتاویٰ کے مطابق حج کرے جیسے مناسک حج میں سے احرام باندھنا، طواف کرنا، صفا و مروہ میں سعی کرنا وغیرہ اور اگر وہ حج کے وقت سنی تھا تو حج درست ہے اگر شیعہ تھا اور سنی طریقے سے حج ادا کیا ہے تو وہ ہماری احکام حج کا مطالعہ کرے اور دیکھے کہ حج کے دوران کس جگہ غلطی کی تھی تو پھر ہم کو آگاہ کرے تاکہ ہم بتائیں کہ وہی حج کافی تھا یا کافی نہیں ۔واللہ العالم
سوال:مکمل آٹومیٹیک مشین سے ذبح شرعی کی تمام رعایت کرتے ہوئے کسی مسلمان کا بسم اللہ کہہ کر بٹن دبا دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کی اگر تمام شرائط موجود ہوں جن کو ہم نے توضیح المسائل میں ذکر کیا ہے وہ تمام شرائط موجود ہوں تو مشین سے ذبح کرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:جانورکو اسٹیل کے چاقوسے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اسٹیل کے چاقو سے ذبح کرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز نہیں ہے۔ صرف شیعہ کو دیں سنی کو بھی نہیں دے سکتے۔ واللہ العالم
سوال:کیا قربانی میں غیر شیعہ لوگوں کے ساتھ بھی حصہ ڈال سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر شیعہ لوگوں کے ساتھ حصہ ڈال سکتے ہیں بشرطیکہ وہ گوشت شیعوں میں تقسیم ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا انسان اپنی قربانی کو عقیقے کے ساتھ ملا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی اور عقیقہ دونوں علیٰحدہ علیٰحدہ عمل مستحب والے کام ہیں۔ ایک دوسرے میں مکس نہیں ہو سکتے۔ واللہ العالم
سوال:قربانی کی کهال کس کو دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ قربانی کی کھال کسی شیعہ محتاج کو دیں۔ واللہ العالم
سوال:میں نے آج تک جو بھی عمرہ کیا ہے مسجد عائشہ سے احرام باندھ کے حرم میں آگیا طواف کیا صفا و مروہ کیا اور واپس آگیا بس سب کے ساتھ جیسا کہ شیعہ طریقہ میں ہے کیا کہتے طواف النساء کا یا کچھ اور یہ بھی بتا دیں کہ دوست بتا رہے ہیں کہ طواف کرنا پھر صفا و مروہ اور ایک دفعہ پھر طواف کرنا پھر عمرہ مکمل ہوتا ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ احرام کے بعد طواف کریں اس کے بعد دو رکعت نماز ادا کریں اس کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں اس کے بعد ناخن یا بال کاٹیں اس کے بعد ایک اور طواف کریں جو طواف النساء کے نام سے ہے اور اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھیں۔ طواف النساء کے بغیر عمرہ مکمل ہو جاتا ہے لیکن طواف النساء نہ کرنے پر اس شخص پر دنیا کی ساری عورتیں حرام ہو جاتیں ہیں جب تک طواف النساء بجا نہیں لائے گا۔ اور اب تک آپ جتنے بھی عمرے کر چکے ہیں ہر ایک کے لئے طواف النساء کریں اور اگر طواف النساء کے بغیر آپ نے بیوی سے جماع کیا ہے تو اب تک جتنی دفعہ جماع کیاہے ہر ایک جماع پر ایک اونٹ کفارہ دیں گے۔ واللہ العالم
سوال:ایک بندہ ہے جو مکہ میں رہتا ہے اور وہ سیستانی صاحب کا مقلد ہے پچھلے سال سے اس نے حج کی سعادت حاصل کی اب وہ اپنے مرحوم والدین کا نائب بن کر حج کرنے کا قصد رکھتا ہے اور اس کے والدین حافظ صاحب قبلہ کے مقلد تھے اور مرتے وقت تک ان پر حج واجب نہیں تھا اب اگر یہ حج کرے تو کس نیت سے کرے اور قربانی کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فتوی کے مطابق حج ادا کریں کیونکہ آپ منی میں قربانی نہیں کر سکتے تو آپ اپنے وطن میں قربانی دیں گے تو پہلے آپ جانور مہیا کر لیں جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں تو اپنے وطن فون کر کے کہیں کہ حیوان کو ذبح کر دیں اس کے بعد سر منڈوائیں، اور جو قربانی دی جائے گی اس کے تین حصے ہوں گے ایک حصہ محتاجوں اور فقیروں کا، دوسرا حصہ شیعہ مؤمنین کا اور تیسرا حصہ حاجی کا ہو گا اور مستحب مؤکد ہے کہ حاجی اس میں سے واپس آ کر کچھ کھائے۔ واللہ العالم
سوال:شیعہ مذہب میں عورت محرم کے بغیر حج ادا کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر محرم میسر نہ ہو اور اپنے دین و پردہ کی حفاظت کر سکتی ہو تو حج کرنے کے لئے جا سکتی ہے چاہے محرم ساتھ نہ بھی ہو۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ