مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا حج ادا کرنا ضروری ہے یا اولاد کے شادی یا گھر بنانا، اور اگر حج کر لیا ہے تو اس کے بعد حج کا ولیمہ کرنا واجب ہے یا مستحب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حج کا ولیمہ مستحب ہے۔ اور اگر انسان کے پاس حج کی شرائط موجود ہیں تو وہ حج ادا کرے اس کے بعد بچوں کی شادی کی جائے البتہ حج کا وقت آنے سے پہلے اگر شادی پر مال صرف کر دے تو ان پیسوں کو شادی پر صرف کرنا جائز ہے اس کے بعد اگر حج کی مالی طاقت ہو تو حج کرے ورنہ انتظار کرے جب مالی طاقت میسر ہو جائے تو حج ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:میں اپنے آباؤ اجداد (دادا، دادی، نانا، نانی وغیرہ) یہ سب اس دنیا سے رخصت ہو گے ہیں، ان سب کا عمرہ کرنا چاہتا ہوں تو عمرہ کی نیت واجب قربۃً الی اللہ ہو گی یا صرف قربۃً الی اللہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ افراد میں سے جن پر حج و عمرہ واجب تھا ہر اس شخص کی طرف سے واجب کی نیت سے ایک حج اور ایک عمرہ انجام دے سکتے ہیں اگر ان پر حج و عمرہ واجب نہیں تھا تو ان میں سے ہر ایک کے لئے حج و عمرہ کر سکتے ہیں اور اسی طرح آپ ایک حج و عمرہ کر کے سب کو اس کا ثواب ہدیہ کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جو افراد حج کے لئے گئے ہوئے ہوں ان کے لئے نجف اشرف میں قربانی کرنے کے لئے کتنی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ قربانی کے لئے کم از کم انیس یا بیس ہزار روپے نجف اشرف بھیجیں گے اور حج کی تاریخ سے پہلے بھیج دیں تاکہ حیوان کو ذبح کرنے والے دن سے پہلے مہیا کیا جا سکے حاجی جب منیٰ میں جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لے تو حاجی سر منڈوانے سے پہلے نجف اشرف کے دفتر فون کرے تاکہ حیوان کو ذبح کیا جا سکے اور بعد میں سر منڈوایا جائے تاکہ اعمال حج کی ترتیب باقی رہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک قمری مہینہ میں ایک عمرہ مستحب ہے تو ایک شخص حج کے انتظامات کرنے کے لئے مکہ میں آیا اور اس نے شوال میں عمرہ مفردہ انجام دیا تو وہ اتنے دن وہاں قیام کرتا ہے کہ ماہ ذیقعدہ شروع ہو جاتا ہے تو اب وہ حج کے انتظامات کے لئے مکہ سے نکلتا ہےجدہ کی طرف اور دو تین گھنٹے کے بعد دوبارہ مکہ واپس آ جاتا ہے تو کیا یہ اس کے لئے جائز ہے یا اس کو عمرہ مفردہ کا احرام پہننا ہو گا جبکہ وہ حاجیوں کی رہا ئش و دیگر انتظامات کرنے کے لئے وہاں موجود ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ حج کے مہینے شروع ہونے پر عمرہ تمتع کرنا واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:میں سعودی عرب میں جاب کرتا ہوں میرے لیے حج کرنے کا کیا حکم ہے؟ میری تنخواہ 1800ریال ہے میں غیر شادي شده هوں۔ والدین کو حج کروانا چاهیے ؟ اور کیا اھل سنت کے ہمراہ حج کر سکتا ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اگر مالی طاقت رکھتے ہیں خود حج کرنے کی تو آپ کا فریضہ ہے کہ اپنا حج ادا کریں اور ہمارے دفتر (جس کو ہم بعثت) کہتے ہیں مکہ اور مدینہ میں ہے اس سے شرعی احکام کی رہبری حاصل کریں تاکہ صحیح شیعہ طریقے سے آپ حج کو انجام دے سکیں۔ والسلام
سوال:آغا صاحب جیسا کہ ہم نے پہلے عمرے کیے ہیں اس وقت ہم کو اس بات کی خبر نہیں تھی تو کیا ہمارے وہ عمرے صحیح ہیں اور ایک عمرے کا کفارہ کتنا ہے؟ عمرہ مفردہ ہو یا حج اس میں طواف نساء لازم ہے اور مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ طواف النساء عمرہ مفردہ میں واجب ہے جب کہ عمرہ تمتُع میں واجب نہیں اور جس نے طواف النساء نہیں کیا اسے جب بھی یاد آئے وہ کر سکتا ہے اور خود نہ کر سکے تو کسی کو نیابت میں کرنے کا کہہ سکتا ہے باقی کفارہ کے حوالے سے آپ ہمیں بتائیں کہ کیا غلطی ہوئی تھی کیونکہ ہر غلطی کا کفارہ علیحدہ ہے۔ ہم نے آپ کو لکھا تھا کہ طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے اگر ممکن ہو تو مقام ابراہیم ؑ کے پیچھے پڑھیں اگر وہاں ممکن نہ ہو تو مسجد میں کسی بھی جگہ پڑھ سکتے ہیں اور کفارہ آپ عمرہ سے پہلے یا بعد میں دے سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا عمرہ کے دوران چھت والی گاڑی میں سفر کر سکتے ہیں؟ اور مہربانی فرما کر مجھے عمرہ کی تفصیل بتا دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو چھت والی گاڑی میں سوار ہونے کا کفارہ دینا ہو گا چاہے دن میں سفر کریں یا رات میں۔اور جب چاہیں سفر شروع کر سکتے ہیں۔ اور واضح رہے کہ آپ کا فریضہ ہے کہ آپ حج کے ایام میں ہیں تو آپ کو پہلے عمرہ کرنا ہو گا اور اگر آپ حج کے ایام میں نہ ہوں تو آپ کو صرف عمرہ کرنا ہو گا جسے عمرہ مفردہ کہا جاتا ہے۔یہ میقات سے احرام باندھنے سے شروع ہوتا ہے اور مکہ میں طواف اور نماز طواف اور صفا و مروہ کے درمیان چلنا(سعی) اور اس کے بعد آپ اپنے ناخن یا بال کاٹ کر تقصیر کریں گے اس طرح آپ کا عمرہ تمام ہو جائے گا۔واللہ العالم
سوال:کیا بغیر حج ادا کئے عید الاضحیٰ کی قربانی واجب یا سنت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عید الاضحیٰ کی قربانی سنت ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص جو حج کا فریضہ ادا کر رہا ہے لیکن وہاں کے انتظامات سے مطمئن نہیں تو کیا وہ قربانی اپنے وطن میں ادا کر سکتا ہے یعنی اسکی نیابت میں اسکے وطن میں یوم قربانی حج جانور قربان کیا جاسکتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اپنے وطن میں قربانی کی جا سکتی ہے لیکن ترتیب کا خیال رکھا جائے اور قربانی کنکریاں مارنے کے بعد اور سر منڈوانے سے پہلے ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا عمرہ مفردہ میں عمرہ اول کے لئے حلق واجب ہے یا تقصیر سے ہی عمرہ ہو جاتا ہے برائے مہربانی جواب جلد عطا فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ مرد اور عورت دونوں کے لئے تقصیر کافی ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
9
اگلا صفحہ