مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی بندے پےکوئی کفارہ ھو مثال کے طور پر عمرہ مفردہ میں احرام کی حالت میں کوئی ایسا عمل سرزد ھو جائے جس سے کفارہ واجب ھو جائے, تو کیا اس کفارے کے بدلے بکرا دینا لازمی ھے یا ھم اس بکرے کی قیمت کے برابر پیسے کسی ایسے غریب مومن کو دے سکتے ھیں جو زیارات پے جا رہا ھے تو زاد راہ کے طور پے استعمال کر لے کیا اس طرح کفارہ کے پیسے کسی کو دیئے جا سکتے ھیں یا صرف بکرا ھی دینا واجب ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کفارے میں اگر اونٹ ہو تو اونٹ ہی قربان کیا جائے اور اگر کفارے میں گائے یا بکرے کا کہا گیا ہو تو گائے یا بکرے کی قربانی ہی کرنا ہو گی ورنہ وہ شخص بری ذمہ نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:جناب پاکستان میں بیل کیا جاتا ہے اس میں بھی عام طور پر 7 حصے کیے جاتے ہیں ۔کیا یہ غلط ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا درست ہے ۔ واللہ العالم
سوال:کیا ذی الحج کے پہلے عشرے میں بال کٹوانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر حاجی کے لئے جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:حضرت عمرہ تمتع طواف کیا کسی نائب کے ذریعے کروا کر نماز طواف دوبارہ ادا کر لوں تو کیا عمرہ درست ہوگا کیا نائب مقرر کرنے کی صورت آٹھ ذالحج کو واجب طواف برائے حج تمتع کروا سکتی ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ خود طواف نہیں کر سکتیں تو نائب بنا سکتیں ہیں اور نماز طواف اگر خود ادا نہیں کر سکتیں تو اس میں بھی آپ کسی کو نائب بنائیں۔ واللہ العالم
سوال:نوافل ادا کرنا زیادہ ثواب رکھتا ہے یا بیت اللہ کا طواف کرنا زیادہ ثواب رکھتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خانہ کعبہ کا طواف مستحب ہے بلکہ جو مسافر ہو اس کے لئے مستحب نوافل کی جگہ مستحب طواف زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں خانہ کعبہ کے پاس ہی رہتا ہوں تو روزانہ طواف کرتا ہوں کیا اس طواف کے بعد بھی نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:محرم شخص کے لئے حالت احرام میں ناک پر ماسک لگانے کا کیا حکم ہے
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ماسک لگانے پر مجبور نہ ہو تو نہ لگائے۔واللہ العالم
سوال:چھت والی گاڑی میں سوار ہو کر تمام عمرے کیے ہیں کفارہ کیا ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر عمرہ کا ایک کفارہ ہو گا اور ہر کفارہ کے بدلے ایک بکرا دینا ہو گا جو غرباء اور فقراء شیعوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ واللہ العالم
سوال:میرے فرزند نے 2 سال کی عمر میں عمرہ کیا تھا اس کے احرام سے اب اس کا کرتہ یا پاجامہ بنایا جا سکتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا کرتہ یا پاجامہ بنایا جا سکتا ہے ۔واللہ العالم
سوال:میں نے کسی کا نائب بن کر اس کے لیے طواف النساء کرنا ہے کیا مجھے احرام باندھنے کے لیے میقات جانا پڑے گا یا میں پہلے جس احرام میں ہوں اسی میں کر سکتا ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ صرف طواف النساء میں اگر آپ کو نیابت ہے تو آپ کو دوسرے احرام کی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ