مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا بہت اندھیرے والے کمرے میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے کمرے میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک ایسا شخص جس نے کسی فوت ہو جانے والے شخص کے بدن کو ٹھنڈا ہو جانے بعد دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ مس کیا ہو یا دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ غسل دیا ہو تو کیا ایسے شخص پر بھی غسل مس میت واجب ہو گا یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص پر غسل مس میت واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جہاز میں نماز کا وقت ہو جائے تو نماز کیسے ادا کرنی چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اطمینان ہو کہ جہاز نماز کے وقت ختم ہونے سے پہلے زمین پر نہیں اترے گا تو جہاز میں اگر پورے رکوع و سجود کے ساتھ نماز پڑھ سکیں تو جہاز ہی میں نماز پڑھیں گے لیکن نماز کی آخری وقت میں اور اگر پورے رکوع و سجود کے ساتھ نہ پڑھ سکے تو جس طرح اشارہ کے ساتھ ادا کرنا ممکن ہو اسی طرح ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:اگر نماز پوری پڑھ لینے کے بعد شک ہو کہ مکمل نماز پڑھی ہے یا نہیں تو کیا شرعی حکم کیا ہے؟ اور اگر نماز پڑھنے کے بعد آخری سجدہ اور دعا کے بغیر بھول کے اگلی نماز شروع کر لی جائے تو کیا پچھلی نماز ٹھیک ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز پوری پڑھنے کے بعد یعنی سلام پڑھنے کے بعد شک ہو تو پرواہ نہ کی جائے اور اگر کسی نے پہلی نماز کو ختم کرنے سے پہلے اشتباہاً جیسا کہ آپ نے کہا ہے یعنی ایک سجدہ چھوڑا تھا تو اگر پہلی نماز کا تشہد و سلام ادا کیا تھا تو دوسری نماز کے پورا کرنے کے بعد پہلی نماز کے چھوٹے ہوئے سجدہ کی قضاء کریں گے اور دو سجدہ سہو بھی بجا لائیں گے اس طرح دونوں نمازیں درست ہونگی اور اگر پہلی نماز کے تشہد و سلام کے بغیر دوسری نماز شروع کر لی تھی تو پہلی نماز کو دوبارہ پڑھیں گے اور اس کے بعد دوسری نماز کو بھی دوبارہ ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص کی تدفین مغربین کے کافی دیر بعد یا نصف شب کے بعد ہو تو کیا ایسے شخص کے ایصال ثواب کے لئے نماز وحشت قبر اس کی تدفین سے پہلے مغربین کے ساتھ فوراً پڑھی جا سکتی ہے? یا پھر تدفین کے بعد ہی رات کے کسی وقت پڑھنا ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز وحشت قبر دفن ہونے کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:پہلی اور دوسری رکعت میں قنوت پڑھنا کیا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پہلی رکعت میں بھول کر قنوت پڑھا ہو تو گناہ گار نہیں اور اگر عمداً ایسا کرے گا تو شریعت کے مخالف ہے کیونکہ شریعت نے پہلی رکعت میں (نماز وتر) کے علاوہ قنوت کا حکم نہیں دیا دوسری رکعت میں رکوع سے پہلے سورہ حمد اور دوسری سورہ کے بعد قنوت پڑھنا مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک شخص اپنی قضاء نمازیں اجرت دے کر پڑھوا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مردہ کی فقط نمازیں اجرت پر پڑھی جا سکتی ہیں جبکہ زندہ انسان کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنی قضاء نمازیں ادا کرے ورنہ تارکِ نماز شمار ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:رات کو مجھے احتلام ہوا لیکن مجھے پتہ نہیں لگا اور فجر کی نماز پڑھی اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ رات کو مجھے احتلام ہوا ہے تو ایسے میں کیا میری نماز جائز ہے اور اگر جائز نہیں تو مجھے اس کی قضاء کرنی پڑے گی یا پھر کوئی کفارہ بھی ادا کرنا پڑے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت حال میں صرف نماز کی قضاء واجب ہو گی اور کوئی کفارہ واجب نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز کے قنوت میں اردو یا کسی اور زبان میں دعا کی جا سکتی ہے یا صرف عربی میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر زبان میں دعا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:واجب یا سنت نماز میں جس جس مقام پر درود پاک یعنی "اللھم صل علی محمد وآل محمد" پڑھا جاتا ہے کیا اس کے بعد"وعجل فرجھم" پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھ سکتے ہیں لیکن اس کو درود کا جزء نہ سمجھیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ