مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اپنی قضا نمازیں کیسے ادا کی جائیں جب کہ اپنی پچھلی قضا نمازوں کا تعین نہ ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اندازہ لگائیں کہ آپ سے کتنی نمازیں قضا ہوئیں ہیں فرض کریں اگر دس اور پندرہ دن کی قضا تھیں تو دس دن کی قضا کرنا واجب ہے اور احتیاط کے طور پر پندرہ دن کی قضا کریں گے اگرچہ ایک ساتھ ادا نہ کر سکتے ہوں تو قسط وار ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:قضانمازوں کے متعلق پوچھنا تھا میرے ذمے کچھ سال کی نماز باقی تھیں جن میں سے کچھ سال ادا کر دی ہیں اب یہ مجھےکنفر م نہیں ہیں کہ نمازیں پوری ہو گئی ہیں یا باقی ہیں اس کے علاوہ میرے ذمے میری والدہ کی نمازیں بھی ہیں اب میں اپنی قضا نماز پڑھوں یا اپنی والدہ کی؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط کے طور پر آپ اپنی نمازیں اس قدر ادا کریں کہ آپ کو یقین ہو جائے کہ آپ کے ذمہ کوئی نماز نہیں رہی آپ اپنی نمازوں کو اپنی والدہ کی نمازوں پر مقدم کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:دوران نماز قنوت کی ادائیگی کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قنوت کی ادائیگی کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر باجماعت نماز کی آخری رکعت میں پیش نماز ایک سجدہ بھول جائے اور نماز ختم ہو گئی ہو تو کیا نماز دوبارہ پڑھنا پڑے گی یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس صورت میں جس نے دوسرا سجدہ نہیں کیا وہ قضاء کرے گا جب بھی یاد آ جائے لیکن با وضو ہو کر بجا لائے گا اور دو سجدہ سہو بھی بجا لائے گا۔ واللہ العالم
سوال:مغرب کی تیسری رکعت اور ظہر، عصر اور عشاء کی آخری دو رکعتوں میں تسبیحات اربعہ کے بعد استغفر اللہ کہنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ مستحب ہے اور احتیاط اس میں ہے کہ اسے ترک نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:سجدہ گاہ کا سائز کتنا ہونا چاہیے، گھروں میں یا مسجد میں اکثر سجدہ گاہ ٹوٹ جاتے ہیں تو لوگ آدھا آدھا رکھ کر اسے سجدہ گاہ بنا لیتے ہیں تو کیا یہ ٹھیک ہے یا پورا سجدہ گاہ ہونا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کم ازکم ہاتھ کے انگوٹھے کے سرے کے مطابق ہونی چاہیے۔ واللہ العالم
سوال:میں ایک ہسپتال میں نوکری کرتا ہوں اور وہاں ایک مسجد ہے جس کے دروازہ کے ساتھ ایک کھڑکی بھی ہے جو کہ شیشہ کی ہے جب میں نماز پڑھتا ہوں تو میں اور باقی لوگ مسجد کے صحن میں نماز پڑھتے ہیں تو ان کا عکس سامنے آ جاتا ہے جہاں تک میں نے پڑھا ہے کہ تصویر سامنے ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوتی تو اس بارے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کی نماز درست ہے لیکن نماز کے دوران تصویر کی طرف توجہ نہ دیں۔ اور جو ہمارا فتوی ہے کہ نماز پڑھتے وقت کسی ذی روح کی تصویر نمازی کے سامنے نہ ہو اس سے مراد وہ تصویر ہے کہ جو ثابت ہوتی ہے فوٹو کی صورت میں یا سکچ یا کڑھائی ہوئی تصویریں وغیرہ ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر سامنے شیشہ ہو اس میں تصویر نظر آتی ہو کیا نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت میں نماز پڑھنا جائز ہے لیکن وظیفہ شرعی یہ ہے کہ اس صورت کی طرف توجہ نہ دی جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا اگر نماز شفع اور ایک رکعت نماز وتر پڑھی جائے تو نماز شب ہو جاتی ہے؟ اور کیا مغربین کے بعد نماز شب پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنے سے انسان مکمل نماز شب کے ثواب کا مستحق نہیں ہو گا اور نماز شب کا وقت نیمہ شب کے بعد اور اذان صبح سے پہلے تک ہے اور جو شخص نماز صبح سے پہلے کم از کم چار رکعات نماز شب ادا نہ کر سکا ہو اسے چاہیے کہ نماز صبح ادا کرے اور اس کے بعد نماز شب کی قضاء کرے اور اگر چار رکعات پڑھ چکا ہے اور اس کے بعد نماز صبح کا وقت آیا ہے تو نماز تہجد کو پورا کرے، اس طریقے سے کہ نماز صبح کا وقت ضائع نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی چار رکعت میں کوئی رکوع بھول جائے اور نماز کے بعد پتہ چلے تو کیا نماز دوبارہ پڑھی جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت حال میں نماز دوبارہ پڑھی جائے گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ