مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر ہاتھ کا انگوٹھا نہ ہو تو سجدہ کیسے کیا جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر دائیں ہاتھ کا انگوٹھا نہیں ہے تو بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر سجدہ کریں اگر بائیں ہاتھ کا بھی انگوٹھا نہیں ہے تو بقیہ انگلیوں کی پشت پر کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرنے کا سنا ہے بلکہ میں خود اپنے آفس میں ہتھیلی کی پشت پر سجدہ کرتا ہوں کیا یہ درست ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کاغذ، لکڑی، زمین اور جن پر سجدہ جائز ہے نہ ہوں تو ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سجدہ کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:میں زیارت پرجا رہا ہوں اور میرا قیام کسی بھی جگہ7 دن سے زیادہ نہیں ہے البتہ پورا سفر 21 دن کا ہے تو میری نماز قصر ہو گی یا میں پوری نماز پڑھوں گا؟ اور وہ کون کون سے مقامات ہیں جن پر نماز قصر نہیں ہوتی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر زیارات کے دوران آپ کا قیام کسی ایک جگہ پر بھی سات دن سے زیادہ نہیں ہو گا تو آپ ہر جگہ پر قصرنماز پڑھیں گے۔ اور آپ کو چار مقامات پر نماز کو قصر اور پورا پڑھنے پر اختیار ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں: مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد کوفہ اور امام حسینؑ کے گنبد کے نیچے۔ واللہ العالم
سوال:کیا واجب نماز میں پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دو سورہ پڑھ سکتے ہیں...؟ مثلا سورہ الحمد کے بعد سورہ قدر اور ساتھ میں کوئی اور سورہ یا کیس سورہ کا جز؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد صرف ایک ہی سورہ پڑھنی ہو گی اور جن دو سورتوں کا اکٹھا پڑھنا واجب ہے وہ سورہ الم نشرح اور سورہ والضحٰی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:باپ کی وہ قضا نمازیں کیا بیٹے پر واجب ہیں جو باپ نے جان بوجھ کر چھوڑ دی ہوں کہ اس کا بڑا بیٹا ادا کر لے گا تو کیا وہ قضا نمازیں بڑے بیٹے پر ادا کرنا واجب ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ بڑا بیٹا والد کی قضاء نمازیں ادا کرے اور بیٹے پر صرف وہی نمازیں پڑھنی واجب ہیں جو اس کے والد نے عمداً نہیں چھوڑی تھیں۔لیکن اس صورت میں بھی وہ ادا کر سکتا ہے مگر اس پر واجب نہیں ہیں، ورنہ تمام مجرموں کی نیک اولاد مصیبت میں پڑ جائے گی۔واللہ العالم
سوال:کیا اس پیش نماز کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے جو تشہد میں شہادت ثالثہ ( علی ولی اللہ) پڑھتا ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے پیش نماز کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے کیونکہ کسی بھی معصومؑ نے نہ پڑھا ہے اور نہ ہی پڑھنے کی اجازت دی ہے۔ واللہ العالم
سوال:سلام کیا گھر میں عورتوں کی نماز جماعت پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے بشرطیکہ امام جماعت میں نماز پڑھانے کی شرائط جو ہمارے رسالہ عملیہ (توضیح المسائل) میں لکھیں ہیں موجود ہوں ۔ واللہ العالم
سوال:اگر امام جماعت نماز میں ایک سجدہ بھول جائے اور مامومین بھی توجہ نہ دلائیں، نماز مکمل ہونے کے بعد یقین ہو جائے کہ سجدہ نہیں کیا تھا تو اب شرعی ذمہ داری کیا ہے؟ کیا صرف امام جماعت سجدے کی قضا اور سجدہ سہو بجا لائے یا مامومین پر بھی واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ شخص جس نے سجدہ چھوڑا ہے وہ سجدے کی قضاء کرے اور دو سجدہ سہو بجا لائے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی اپنے شہر سے کسی دوسرے شہر اتنا سفر کرے کہ جس سے نماز قصر ہو جاتی ہے اور وہ دوسرے شہر سے نماز نہ پڑھے اور واپس اپنے شہر لوٹ آئے تو واپس آ کر اسے پوری نماز پڑھنی ہو گی یا قصر؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز کا وقت سفر میں ختم ہو گیا تھا تو اپنے وطن میں قصر کے طور پر نماز قضاء کرنی ہو گی اور اگر نماز کا وقت باقی تھا تو اس کو نماز پوری ادا کرنی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کو عربی زبان نہیں آتی تو کیا وہ اپنی زبان یعنی اردو یا فارسی میں نماز پڑھ سکتا ہے، جب تک وہ عربی نہ سیکھ لے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز صرف عربی زبان میں ہوتی ہے اور جو عربی سورتوں سے واقف نہ ہو تو اس کا فریضہ ہے کہ اِسے جلدی سیکھے اور جب تک نہیں سیکھتا وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے یا فرادیٰ نماز پڑھے تو اس کے پہلو میں کوئی آدمی پڑھے اور وہ اس کے ساتھ ساتھ آیات قرآنی اور دیگر الفاظ کو دہرائے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ