مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:نمازیں پانچ ہیں تو اذانیں 3 کیوں۔ الگ الگ نماز کے لیے الگ الگ اذان دینا ہمارے فقہ میں ہے۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ یومیہ پانچ نمازوں کے لئے اذان اور اقامت ہے البتہ اگر کوئی انسان نماز ظہر و نماز عصر کو اکٹھا پڑھنا چاہیے تو خدا نے اس کے لئے نماز عصر کی اذان چھوڑنے کی اجازت دی ہے اور اگر اذان کہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اسی طرح نماز مغرب و نماز عشاء کا بھی یہی حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:ادھر سورج مغرب کان پانچ بجکر 42 منٹ پر غروب ہوتا ہے اور لال سرخی 6 بجے تک ہوتی ہیں میں مغرب کی نماز پڑ ھ سکتا ھوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مغرب کی نماز کا اول وقت مشرق میں پیدا ہونے والی سرخی جب سورج غروب ہونے کے بعد انسان کے سر سے مغرب کی طرف منتقل ہو جائے تو مغرب کی نماز کا وقت شروع ہوتا ہے اور سرخی ختم ہونے سے پہلے مغرب کی فضیلت کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور عشاء کی نماز کا اول وقت مغرب کی تین رکعت نماز پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز مغرب کو عشاء کی نماز سے پہلے بجا لائیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان ایسی جگہ پر جاتا ہے جس جگہ پر ہمارے مذہب فقہ جعفریہ کا کوئی بندہ نہ ہو اگر نماز ہم اپنی پڑھیں تو جان کو خطرہ ہے تو کیا اس جگہ پر ان کی جماعت کے ساتھ ہم ان کی طریقہ نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ اپنی جان، مال اور عزت کی حفاظت کر سکتے ہیں تو آپ اپنی پوری نماز صحیح طریقہ سے ادا کریں اور اگر آپ مجبور ہیں ان کے ساتھ نماز پڑھنے پر تو اتنی نماز میں ان کی موافقت کریں جتنے آپ مجبور ہیں اور اگر آپ ایسی جگہ جانے پر مجبور نہ ہوں تو آپ کے لئے ایسی جگہ جانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا میں روزانہ کے فرائض ادا کرنے کے بعد سنت نمازیں چھوڑ سکتا ہوں تاکہ ان کی جگہ اپنی قضاء نمازیں جلدی سے ادا کر سکوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو سنت اور قضاء دونوں نمازوں کو پڑھیں اور اگر دونوں نہیں پڑھ سکتے تو قضاء نماز کو سنت نماز پر ترجیح دیں۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال ہے کہ اگر کمرے کے کارپٹ پر ہر جگہ بچہ پیشاب کر دے اور وہ خشک بھی ہو جائے تو کیا اس پر کوئی چٹائی بچھا کر جائے نماز پر نماز ہو سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز ہو سکتی ہے بشرطیکہ جبتک کوئی نجاست آپ کے اور جائے نماز کے لئے جو جگہ استعمال کی جائے اس میں نجاست نہ آئے تو نماز ہو سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم ظہرین کا آدھا وقت سفر میں اور آدھا وقت اپنے وطن گزاروں اور اس وقت کی نماز کی قضاء کروں ۔تو پوری نماز پڑھوں گا یا آدھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کی نماز وطن میں یعنی نماز کا آخری وقت وطن میں ختم ہوا تھا تو آپ پوری نماز کی قضا کریں گے اور اگر نماز کا وقت سفر میں ختم ہوا تو آپ نماز کو قصر کی نیت سے قضاء کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز جماعت میں کوئی ایک بچہ یا چند بچے ہمارے درمیان ٹھہر سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر دونوں بچے باشعور ہیں اور صحیح طریقے سے نماز پڑھ رہے ہیں تو ان کا دو مرد نمازیوں کے درمیان کھڑے ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے اور بہتر ہے کہ دو مردوں کے درمیان ایک بچے سے زیادہ بچے نہ ہوں۔ واللہ العالم
سوال:نماز جماعت کے دوران اگر امام جماعت بے ہوش ہو جائے یا کسی وجہ سے بھاگ جائے تو ہم کیا کریں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پیش نماز کے پیچھے نماز پڑھنے والوں میں سے کوئی ایسا شخص جو اس لائق ہو کہ وہ نماز جماعت کرا سکے تو وہ آگے کھڑا ہو کر نمازجماعت کو پورا کرے اور اگر ایسا شخص نہ ہو تو ہر مومن تنہا اپنی اپنی نماز کو تمام کرے گا۔ واللہ العالم
سوال:نماز جماعت میں ایک ماموم سے دوسرے ماموم کے درمیان کتنا فاصلہ ہو سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایک صف میں دو مقتدیوں کے درمیان ایک قدم (جب انسان چل رہا ہو عادی طور پر جتنا فاصلہ چلتے ہوئے اس کے دو قدموں کے درمیان ہوتا ہے) سے زیادہ فاصلہ جائز نہیں ہے اور سینٹی میٹر میں ۵۰ سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو بلکہ مستحب ہے کہ جتنا فاصلہ کم ہو بہتر ہے البتہ امام جماعت اور مقتدی کے درمیان اتنا فاصلہ ہو کہ کوئی اور ان کے درمیان نماز نہ پڑھ سکے اور اسی طرح پہلی اور دوسری صف میں بھی اتنا فاصلہ ہو کہ ان کے درمیان کوئی اور نماز نہ پڑھ سکے لیکن آج کل کرونا کی وباء کی وجہ سے ایک قدم سے کم فاصلہ نہ رکھیں تاکہ جتنا ہو سکے اس وباء کے شر سے مؤمنین اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔ واللہ العالم
سوال:مجھے نماز شب کا آسان طریقہ بتا دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اذان و اقامت کے بغیر نماز شب کی پہلی آٹھ رکعات صبح کی نماز کی طرح ادا کریں گے اور نویں اور دسویں رکعات میں پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ الناس اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ فلق (قل آعوذ برب الفلق) پڑھیں گے اور اس میں قنوت نہیں ہے اور گیارھویں رکعت میں تین سو دفعہ العفو پڑھو،چالیس مومنین کے لیے دعائے مغفرت اور ستر دفعہ استغفر اللہ، قنوت میں یہ سب پڑھا جائے اور یہ نماز ایک ہی رکعت کی ہو گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ