مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:سفر کی حالت میں نماز قصر ہوتی ہے اگر نماز امام جماعت پڑھائے تو نماز کا کیا حکم ہے نماز قصر ہو گی یا مکمل ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ سفر کی حالت میں باجماعت نماز پڑھتے ہوئے اپنی نماز قصر پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی شخص کو اپنی قضا نمازوں کا پتہ نہ ہو تو وہ اپنی نماز کیسے قضا کرے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاطاً اِ س قدر نمازیں ادا کرے کہ اس کو اطمینان ہو جائے کہ اب کوئی قضاء نماز اس کے ذمہ باقی نہیں رہی ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر کسی پر رات میں غسل واجب ہو جاے اور وہ تیمم کر کے سو جائے صبح میں وہ غسل کرنا یاد نہ رہے اور وہ اسی تیمم میں وضو کر کہ تمام دن کی نماز ادا کر دے اس کے لیے کیا حکم ہو گا؟ آیا نمازوں کو دوبارہ پڑھے یا نہیں جبکہ اس شخص کو بھول جانے کی عادت ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا فریضہ ہے کہ پہلے غسل کرے اور پھر سب نمازوں کی قضاء کرے۔ واللہ العالم
سوال:سجدہ سہو کب اور کسطرح کیا جاتا ہے آسان طریقے سے وضاحت کیجیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر انسان سے نماز کے دوران کسی فعل کی کمی ہو جائے اور اس کا وقت گزر جانے کے بعد یاد آئے مثال کے طور پر پہلی دوسری رکعت میں الحمد پڑھی اور اس کے بعد دوسری سورہ پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا تو اس طرح نماز میں کمی ہوئی ہے تو نماز ختم کرنے کے بعد اس کے لئے دو سجدے سہو کرنے ہونگے اور اسی طرح پہلی دوسری یا کسی بھی رکعت میں دو سجدے کر چکا تھا لیکن خیال کیا کہ ایک کیا ہے اور پھر ایک اور سجدہ کیا جائے تو بعد میں یاد آئے کہ ایک سجدہ زیادہ کیا ہے تو نماز کے بعد سجدہ سہو کریں گے اور اسی طرح اگر کوئی چار رکعتی نماز پڑھ رہا ہے اور دوسری رکعت میں جب دو سجدے کرنے کے بعد تشہد پڑھنے کے لئے بیٹھا تو تشہد کے ساتھ سلام بھی پڑھ دے تو اس کے لئے دو سجدہ سہو کئے جائیں گے جیسے نماز کے لئے دو سجدے کئے جاتے ہیں اسی طرح دو سجدے کرے اور یہ دعا پڑھے: بسم اللہ و باللہ السلام علیک ایھا النبی و رحمة اللہ و برکاتہ اور اسی طرح دوسرے سجدے میں میں بھی یہی دعا پڑھے اور دونوں سجدے کرنے کے بعد بیٹھ جائے اور تشہد اور سلام پڑھے جیسے نماز کے بعد پڑھا جاتا ہے اور اگر اس سے زیادہ تفصیل چاہیے تو ہماری توضیح المسائل میں موجود ہے۔ واللہ العالم
سوال:میری جہاں شادی ہوئی ہے وہاں میری جوائنٹ فیملی ہے کیا وہاں سامنے شوہر کا بھائی یا کوئی اور بیٹھا ہو تو میں نماز پڑھ سکتی ہوں؟ آیا کسی نامحرم کے سامنے نماز ہو جاتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر عورت کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے سارے جسم کو جس میں منہ اور ہاتھ بھی شامل ہے ہمیشہ نامحرم سے چھپائے اور عورت ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں نامحرم نہ ہوں اور عورتیں اپنے چہرے کو نماز میں ڈھانپے اور جب سجدہ کرنے لگیں گی تو سجدہ گاہ کے قریب جا کر پیشانی سے نقاب ہٹائیں گی اور سجدہ کریں گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان ظہر کی نماز میں بھول جائے تو دونوں نمازیں دوبارہ پڑھے گا یا ایک نماز پڑھے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر انسان عصر کی نماز کو اس کے آخر وقت میں پڑھے گا تو صرف ظہر کی نماز قضاء ہو گی اور اگر عصر کی نماز کو اس وقت میں پڑھے جس میں دونوں نمازیں پڑھ سکتے تھے تو اگر عصر کی نماز صرف پڑھی تھی تو پھر دونوں کو دوبارہ پڑھنا ہو گا جس میں پہلے ظہر کی نماز کو پڑھیں گے اور پھر عصر کی نماز کو ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان چار رکعتی نماز میں بھول جائے تو وہ پھر ازالہ کیسے پورا کرے دوبارہ آٹھ رکعت نماز پڑھے یا فقط ظہر کی نماز پڑھے یا جس نماز میں بھول گیا ہے صرف وہ نماز پڑھے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جس نماز کو غلط پڑھا تھا یا جو نماز نہیں پڑھی تو صرف اس کو پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم کسی کے گھر جائیں وہ عزیز ہوں یا غیر ہوں اور ہم نے نماز پڑھنی ہو تو ہم ایسے ہی مصلی بچھا کر پڑھ سکتے ہیں صاحب خانہ سے سے پوچھے بغیر یا اجازت لینی پڑے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ صاحب خانہ سے اجازت لیں تاکہ وہ آپ کے لئے قبلہ کا رخ واضح کرے اور اگر آپ اس کی رضا مندی سے اس کے گھر گئے ہیں تو اس سے نماز کے لئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:الکحل پر مشتمل اشیاء (کھانے پینے کی، صابن، کریم، پرفیوم، سپرٹ) کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ پرفیوم، باڈی سپرے، کریم، صابن، لوشن یا اسینیٹائزرز جس میں الکوحل ہو اس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور اگر استعمال کریں گے تو نماز و عبادات کے لئے وضو یا غسل سے پہلے اچھی طرح جسم اور کپڑے کو دھو کر پاک کریں اور ہر وہ چیز جہاں الکوحل والی چیز لگی ہے اس کو پاک کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:نماز وحشت قبر جو کسی مرحوم کے لیے پہلی رات پڑھی جاتی ہے کیا ایک ہی نماز جو دو رکعت ہے ہم ایک سے زائد مرحومین کے لیے جن کا اس شب میں انتقال ہوا ہو پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر میت کے لئے علیٰحدہ علیٰحدہ نماز وحشت قبر پڑھنی ہو گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
9
اگلا صفحہ