مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی کو اپنے کپڑوں پر تھوڑا سا شک ہو تو کیا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کو جب تک اپنے لباس کے نجس ہونے کا علم نہ ہو اس وقت تک اس لباس میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیاسیاہ لباس میں نماز مکروہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر سیاہ لباس کسی معصومؑ کے غم میں ہو تو اس میں نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے اور اس سے مقصود یہ ہے کہ جب پورا لباس سیاہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کا بڑا بھائی فوت ہو گیا ہو تو کیا اس کا چھوٹا بھائی اس کی قضاء نماز پڑھ سکتا ہے جب کہ اس کی اولاد نہ ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی قضاء نمازیں پڑھ سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ٹیٹو بنوانا جائز ہے اور اس صورت حال میں نماز کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ جائز ہے لیکن کسی ذی روح کی تصویر نہ بنائی جائے اور کسی معصوم کا نام بھی نہ لکھا جائے اور کوئی آیت قرآنی بھی نہ لکھی جائے اور خدا کے ناموں میں سے بھی کوئی نام اس پر نہ لکھا جائے اور اسی طرح تمام معصومینؑ کے نام بھی نہ لکھیں جائیں اور اگر ان شرائط کے ساتھ ٹیٹو بنوایا جائے تو اس سے غسل، وضو اور نماز درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام جماعت نماز عشاء پڑھ رہا تھا جبکہ میں نماز مغرب کی نیت سے جماعت کےساتھ شامل ہوا چوتھی رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد اور سلام سے پہلے یاد آیا کہ مجھ کو تین رکعت پڑھنا تھیں نہ چار اس صورت میں مقتدی کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ چوتھی رکعت کا رکوع کر چکے تھے تو آپ کی یہ نماز مغرب کی شمار نہیں ہو گی اور نہ ہی اس کو عشاء کی نماز کہہ سکتے ہیں کیونکہ عشاء کی نماز کو مغرب کی نماز سے پہلے پڑھنا جائز نہیں ہے اور آپ کا فریضہ تھا کہ آپ نماز کو چھوڑ دیتے اور پھر پہلے مغرب کی نماز کو پڑھتے اور اس کے بعد عشاء کی نماز کو ادا کرتے اور اگر ایسا نہیں کیا تھا تو دونوں نمازوں کی قضاء کریں۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی نمازی نماز میں سورۃ الحمد کے بعد امین کہے تو کیا حکم شرعی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز میں سورہ الحمد کے بعد امین کہنا جائز نہیں ہے اور اگر کوئی عمداً ایسا کرے گا تو نماز باطل ہوگی۔ واللہ العالم
سوال:ایران سے ملنے والے رکعت شمار / سجدہ شمار والے سجدہ گاہ پر سجدہ درست ہے ؟ کیونکہ یہ ایک سپرنگ والے بٹن پر نصب ہوتا ہے اور سجدہ کے وقت یہ ایک مرتبہ متحرک ہوتا ہے
جواب:بسمہ سبحانہ اگر سجدہ کے درمیان پیشانی ساکن رہے اور اس میں کوئی حرکت نہ ہو تو نماز پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز میں اردو زبان میں دعا مانگ سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ اگر عربی درست نہ آتی ہو اور عربی سمجھ بھی نہ آتی ہو تو ایسا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جس نماز میں پیش نماز خاموشی سے پڑھتا ہے جیسے ظہر و عصر اور مغرب عشاء کی تیسری اور چوتھی رکعت اس میں مقتدی کے لئے کیا پڑھنے کا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کی پہلی دوسری رکعت میں مقتدی کچھ نہیں پڑھے گا جیسے کہ اوپر کے جواب میں بیان کیا گیا ہے اور نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں مقتدی تسبیحات اربعہ کو یا الحمد کو ضرور پڑھے گا۔ واللہ العالم
سوال:جس نماز میں پیش نماز بلند آواز سے سورہ پڑھتا ہے جیسے فجر اور مغرب و عشاء كى پہلی دو رکعات، قنوت، رکوع اور سجدہ اس میں پیش نماز جو سورہ پڑھے گا تو کیا مقتدی اس سورہ کو پیش نماز کے ساتھ پڑھیں گے یا خاموش رہیں گے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کی پہلی دوسری رکعت میں مقتدی کا فریضہ ہے کہ الحمد اور سورہ نہ پڑھے خواہ امام جماعت کا فریضہ بلند آواز کے ساتھ نماز پڑھانے کا ہو یا آہستہ آواز کے ساتھ ہو۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
5
6
7
8
9
10
11
12
اگلا صفحہ