مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر ایک آدمی سویا ہوا ہو اور جب بیدار ہو تو لوگ اس کو بتائیں کہ شدید زلزلہ آیا تھا تو آیا اب اس نیند سے بیدار ہونے والے پر بھی نماز آیات واجب ہو گی؟ اور اسی طرح سورج و چاند گرہن کے حوالے سے بھی مطلع فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ نیند سے بیدار ہونے والے پر زلزلے کی نماز آیات واجب ہو گی اور اس کے بیدار ہونے کے بعد گرہن اگر باقی تھا تو وہ نماز پڑھے گا اور گرہن اگر ختم ہو چکا ہے تو اگرچہ گرہن مکمل تھا تو اس کی قضاء واجب ہے ورنہ واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر بندہ حالت سفر میں ہو اور نماز کا ٹائم قریب آجائے اور وضو بھی نہ کیا ہو تو اس صورت میں نماز کو کیسے ادا کیا جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص کا فریضہ ہے کہ وضو کر کے نماز پڑھے جیسے بھی ممکن ہو اور اگر پانی میسر نہ ہو تو تیمم کر کے نماز ادا کرے اور کسی بھی صورت میں نماز چھوڑنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جمعہ کی نماز کے شروع ھونے کے بعد کس وقت تک امام جماعت کی اقتداء کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جمعہ کی نماز میں امام جماعت کے ساتھ دوسری رکعت کے رکوع میں اقتداء کر سکتے ہیں اور جب امام جماعت نماز مکمل کر لے تو وہ مقتدی جو دوسری رکعت میں شامل ہوا تھا کھڑے ہو کر دوسری رکعت پڑھے گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا خاتون نماز جنازہ پڑھا سکتی ہے؟ خاتون کا یا مرد کا؟ کسی بھی حالت میں یا مجبوری میں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے والی عورتیں ہی ہوں تو عورت نماز جنازہ پڑھا سکتی ہے یا تنہا پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:مسجد میں یا گھر میں نماز ادا کرتے وقت دو سجدہ گاہوں کو اوپر نیچے رکھ کر ان پر سجدہ کرنے کا کیا شرعی حکم ہے، جبکہ مسجد میں سجدہ گاہیں اکثر وقف شدہ ہوتی ہیں؟ اور اپنی ناک کے نیچے دوسری سجدہ گاہ رکھ کر اس پر سجدہ کے وقت ناک لگانا کیا مستحب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ سب کچھ جائز ہے بشرطیکہ دوسرے نمازیوں کا حق غصب نہ ہو اور مسجد میں سجدہ گاہیں وقف کرنے والے نے شرط نہ لگا رکھی ہو کہ ایک نمازی صرف ایک ہی سجدہ گاہ استعمال کرے گا اور ناک کے نیچے سجدہ گاہ رکھنا مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:غسل جنابت جو انسان پر واجب ہوتا ہے تو کیا انسان نماز کا وقت نہ ہونے کی صورت میں غسل واجب کی نیت سے کرے گا یا قربت کی نیت سے کرے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کا وقت نہ ہونے کی صورت میں آپ غسل جنابت کو قربۃً الیٰ اللہ کی نیت سے انجام دیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اکیلے نماز پڑھیں تو اقامت ضروری ہے مرد کے لئے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اکیلے نماز ادا کرنے کی صورت میں اقامت کہنا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:شیعہ علماء کے نزدیک جنازہ مسجد کے صحن میں ہو سکتاہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جنازہ مسجد کے صحن میں ہو سکتا ہے، اور اسی طرح ہر میدان اور ہر مباح جگہ پر بھی ہو سکتا ہے، دیکھئے ہر شیعہ مسلمان کے لیے ممکن ہے خواہ وہ مولوی ہو یا نہ ہو ہماری توضیح المسائل میں لکھی ہوئی، نماز جنازہ کو ہاتھ میں لے کے نماز جنازہ پڑھائے ۔تو اگر سنی نماز جنازہ پڑھائیں گے اور وہ 5 کی بجائے 4 تکبریں کہیں گے جو کہ درست نہیں ہیں۔ واللہ العالم
سوال:افواج پاکستان کیلئے نماز کاحکم کیا ھے۔ یعنی کب نماز قصر پڑھے گی اور کب پوری نماز پڑھے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر فوجیوں کو اپنے قانونی واجبات(ڈیوٹی) کے لئے اکثر کسی بھی جگہ بھیجا جاتا ہے اور انہیں اکثر سفر کرنا پڑتا ہے تو فوجی ہمیشہ نماز پوری پڑھیں گے اور اگر کبھی کبھی کسی آرڈر کے تحت کہیں جانا پڑتا ہے تو اس وقت فوجی سفر میں قصر پڑھیں گے اور اپنی چھاؤنی میں ہمیشہ نماز پوری پڑھیں گے اور اپنے گھروں میں بھی نماز پوری پڑھیں گے اور راستے میں قصر پڑھیں گے ۔ واللہ العالم
سوال:بیٹی کیلئے والد کا گاؤں وطن شمار ھوگا یا اپنے شوھر کے تابع ھے؟ یعنی بیٹی اپنے والدکے گھر نماز پوری پڑھے گی یا قصر؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ لڑکی شادی کے بعد اپنے آبائی وطن سے روگردان ہو جائے اور اس کا قصد ہو کہ جو چاہے ہو جائے وہ کبھی اپنے والد ین کے وطن میں جا کر نہیں رہے گی اور اس کی کوئی ذاتی زمین بھی وہاں ملکیت میں نہ ہو تو اس صورت میں لڑکی اپنے والدین کے وطن میں مسافر سمجھی جائے گی۔ اور اگر وہ روگردان نہیں ہوتی ہے یا اس کی ذاتی زمین وہاں ہے چاہے ایک بالشت ہی کیوں نہ ہو تو وہ اپنے آبائی وطن میں مسافر شمار نہیں ہو گی۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
9
10
11
12
13
14
15
16
اگلا صفحہ