مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:زوال کے ساتھ اذان واقامت کے ساتھ نماز ظھر پڑھیں تو کتنے منٹ کے بعد نماز عصر پڑھ سکتے ہیں؟ اسی طرح عشاء کی نماز؟
جواب:بسمہ سبحانہ فجر کی نماز کا اول وقت طلوع فجر سے شروع ہوتا ہے اورظہر کی نماز کا اول وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عصر کی نماز کا اول وقت ظہر کی چار رکعت پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز ظہر کو نماز عصر سے پہلے بجا لائیں گے اور مغرب کی نماز کا اول وقت مغرب میں پیدا ہونے والی سرخی جب سورج غروب ہونے کے بعد انسان کے سر سے مغرب کی طرف منتقل ہو جائے تو شروع ہوتا ہے اور سرخی ختم ہونے سے پہلے مغرب کی فضیلت کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور عشاء کی نماز کا اول وقت مغرب کی تین رکعت نماز پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز مغرب کو عشاء کی نماز سے پہلے بجا لائیں گے۔واللہ العالم
سوال:کیا نماز فجر اذان کے فوراً بعد ادا ہو سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اذان صحیح وقت پر ہوئی ہے تو آپ نماز فجر اذان کے فوراً بعد ادا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میں اپنے والد کا بڑا بیٹا ہوں تو کیا اپنے والد کی نمازیں بیٹھ کے پڑھ سکتا ہوں؟ اور ان نمازوں کی نیت کیسے ہو گی؟ نماز قصر بھی ہو اور قضا بھی تو اس کی نیت کیسے ہو گی؟ واجب قربة إلى الله يا قربة إلى الله
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنے والد کی قضاء نمازیں بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے اور آپ کے والد کی وہ نمازیں جو کسی مجبوری یا بیماری کے سبب چھوٹی تھیں آپ پر ان نمازوں کی قضاء واجب ہے اور جو نمازیں آپ کے والد نے بیماری کے علاوہ چھوڑی تھیں ان کی قضاء آپ پر واجب نہیں ہے۔ اور ان کو آپ قربۃ الی اللہ کی نیت سے پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر مجلس حسینؑ اور عزاداری ہو رہی ہے اور نماز کا وقت آ جائے اور وقت وسیع ہے تو کیا مجلس حسینؑ اور عزاداری کے جلوس علم، ذوالجناح، تابوت کو چھوڑ کر نماز پڑھنا ضروری ہے یا مجلس اور عزاداری کے چند منٹ بعد پڑھ سکتے ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ حالانکہ بعض افراد بغیر عزاداری کے بھی نماز نہیں پڑھتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مجلس کے ختم کرنے سے نماز کا وقت ختم ہو جائے تو اس حالت میں واجب ہے کہ مجلس سے اٹھ کر نماز ادا کریں اور اگر نماز کا وقت باقی ہے تو مجلس سے فائدہ اٹھانے کے بعد نماز پڑھیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر غسل جنابت کے لیے پانی نہ ہو تو خود کو پاک کیسے کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آیا آپ وہ ایسی دنیا میں ہیں کہ جہاں پانی نہیں ہے اور وہاں کبھی پانی نہیں ملتا تو آپ ایسی جگہ پہ زندہ کیسے ہیں جب کہ پانی کے بغیر کوئی انسان زندہ نہیں رہ سکتا جب تک پانی میسر نہ ہو تو تیمم سے نماز پڑھیں۔ واللہ العالم
سوال:غسل جنابت کے ساتھ اگر نماز ادا کرنے کی نیت بھی کر لیں تو بعد میں وضو کرنا پڑتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسل جنابت کے بعد نماز ادا کرنے کے لئے وضو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ واللہ العالم
سوال:جو امام جماعت عزاداری کے خلاف بولتا ہے اور عوام میں اختلاف پیدا کرتا ہے کیا ایسی جماعت قائم کرنا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر امام جماعت غلط اور دین کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہو تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان تشہد کو بھول جائے اور نماز کے بعد یاد آئے تو کیا بعد میں سجدہ سہو ادا کر سکتا ہے؟ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا شخص تشہد کی قضاء کرے گا اور دو سجدہ سہو بھی بجا لائے گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر بندہ نماز پڑھ رہا ہو تو پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اگر سورہ توحید پڑھ لی ہو تو اس کے بعد وہ کوئى اور سورہ پڑھ سکتا ہے کیا اس میں کوئى حرج تو نہیں؟ کیا اس کی نماز باطل تو نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے کہ الحمد کے بعد سورہ توحید کے بعد اسی رکعت میں کوئی اور سورہ پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی نے یقین کی بنا پر چند دن نماز پڑھنے کے بعد اسے معلوم ہو جائے کہ جو نماز پڑھى ہے وہ قبلہ رخ صحیح نہیں تھا تو ان نمازون کا کیا حکم ہے وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ نوے درجے سے زیادہ قبلہ سے منحرف تھا تو ان نمازوں کی قضاء واجب ہے اور اگر نوے ڈگری کی مقدار ہی میں منحرف تھا تو جس نماز کا وقت باقی ہے انہیں دوبارہ پڑھے اور اگر قبلہ سے نوے درجے سے کم مقدار میں منحرف تھا اور اس نے عمداً ایسا نہیں کیا تھا تو ان نمازوں کی قضاء واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
10
11
12
13
14
15
16
17
اگلا صفحہ