مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر انسان تشہد کو بھول جائے اور نماز کے بعد یاد آئے تو کیا بعد میں سجدہ سہو ادا کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا شخص تشہد کی قضاء کرے گا اور دو سجدہ سہو بھی بجا لائے گا۔ واللہ العالم
سوال:غسل جنابت کے ساتھ اگر نماز ادا کرنے کی نیت بھی کر لیں تو بعد میں وضو کرنا پڑتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسل جنابت کے بعد نماز ادا کرنے کے لئے وضو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ واللہ العالم
سوال:بندہ نماز پڑھ رہا ہو تو پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ توحید پڑھ بیٹھا ہو تو اس کے بعد وہ کوئى اور سورہ پڑھ سکتا ہے تو کوئى حرج نہیں. ..'؟ اس کی نماز باطل تو نہیں. ..'؟ اس کے بارے میں رہنمائى فرما دیجئے...'!
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے کہ الحمد کے بعد سورہ توحید کے بعد اسی رکعت میں کوئی اور سورہ پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:مغرب نماز قصر کی نیت کیا ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ مغرب کی نماز میں قصر نہیں ہے اور قصر کے معنی کم کرنے کے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:نماز کی پہلی صف میں ایک سائیڈ پر آخری نمازی سے پہلے دو شخص قصر نماز والے دو نمازی ہیں اگر وہ قصر نماز مکمل کر لیں تو صف میں کھڑے آخری نمازی کی نماز با جماعت ھو گی یا نہیں
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی جماعت ختم ہو جائے گی اور وہ تنہا کی نیت سے اپنی نماز کو مکمل کرے گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر میں نے سفر میں قصر نماز پڑھ لی ہو اور نماز کے وقت میں اپنی جگہ یعنی گھر یا ڈیوٹی والی جگہ پھر پہنچ جاؤ اور ابھی نماز کا وقت باقی ہو تو کیا مجھے دوبارہ نماز پڑھنی ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے جو نماز اداکی ہے وہی کافی ہے۔ واللہ العالم
سوال:نماز شفع کا مطلب کیا ہے اور اس نماز کے پڑھنے کی تفصیل بتا دیں تو آپ کو بھی ثواب کا موقع ملے گا
جواب:بسمہ سبحانہ لفظ شفع کا مطلب: شفع لغات میں کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے ان میں سے ایک معنی زیادتی کے ہیں کیونکہ یہ دو رکعتیں نماز تہجد میں اضافہ ہے اسی لئے اس کو شفع کہا جاتا ہے اور شفع کے معنی دو کے ہیں یعنی وہ چیز جو دو پر تقسیم ہو سکے یہ ایک کے مقابلے میں ہے اور کیونکہ اس کے بعد نماز وتر ایک رکعت ہے اور وہ طاق ہے اور یہ دو یعنی جفت ہے اس لئے بھی اس نماز کو نماز شفع کہنا درست ہے۔ اور شاید قرآن میں الشفع و الوتر اسی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ واللہ العالم
سوال:تہجد کی نماز میں چار رکعت نماز کے بعد جو ہے آٹھ رکعت ہم دو دو کر کے پڑھتے ہیں اور کتابوں میں لکھا ہے نماز شفع کی نیت سےدو رکعت نماز کو پڑھی جائے جس میں قنوت نہیں ہو گا تو یہ پوچھنا تھا کہ نماز شفع یہ کون سی نماز ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ دو رکعت نماز شفع نماز شب کی آٹھ رکعات ادا کرنے کے بعد قربۃً الیٰ اللہ پڑھی جائے گی نماز شفع کو بغیر قنوت کے ادا کیا جاتا ہے اور ایک رکعت نماز نماز وتر کی نیت سے قربۃً الیٰ اللہ پڑھی جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:مغربین کی نماز کا وقت آدھی رات تک ہے یا صبح کی اذان تک اور اگر آدھی رات کے بعد یاد آئے کہ نماز مغربین نہیں پڑھی تو کیا آدھی رات کے بعد نماز مغربین ادا پڑھیں گے یا قضاء پڑھیں گے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نیم شب تک عشاء کی نماز کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور آدھی رات کے بعد قربۃ الی اللہ کی نیت سے نماز مغربین پڑھے گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہمارے ہاں غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
12
13
14
15
16
17
18
19
اگلا صفحہ