مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جنازے میں علی ولی اللہ و اولادہ المعصومین پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جنازے میں علی ولی اللہ پڑھنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:شرمگاہ میں کون کونسے حصے آتے ہیں۔شرم گاہ صرف ناف کہ نیچے والا حصہ ہے کہ کچھ اور بھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے نزدیک مرد کے لئےنماز میں اپنے جسم کا پستانوں کے چھپانے سے لے کر مکمل گھٹنوں کوچھپایا جائے ، اور نماز کے علاوہ عورت پر واجب ہے کہ اپنے تمام جسم کو ڈھانپے اور مرد کے لئے واجب ہے کہ اپنی ناف سے لے کر اپنی تمام شرم گاہ کے حصے کو مکمل ڈھانپے اور جیسے مرد کے لئے جائز نہیں ہے کہ نامحرم عورت کو دیکھے ایسے ہی عورت کے لئے بھی جائز نہیں ہے کہ نامحرم مرد کو دیکھے جبتکہ علاج کے لئے ڈاکٹر کی ضرورت نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا میری عمر 25 سال ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا تمہیں ہدایت دے اور تم پر واضح ہونا چاہیے کہ نماز نہ پڑھنے والے کو قیامت کے دن کافر کی سزا دی جائے گی احتمال ہے کہ آپ کا ماحول دینی ماحول نہیں ہے اور شاید آپ خمس کے بھی پابند نہیں ہیں اسی لئے ان دو مصیبتوں میں مبتلا ہو ایسے شخص کا نفس پاکیزہ نہیں رہتا اور واجبات کی اہمیت اور حرام چیزوں کی قباحت کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ خداوندعالم صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے نماز میں رغبت نہ رکھنے والا فاسق ہے اور شفاعت اہل بیتؑ کا بھی مستحق نہیں ہے۔ واللہ الہادی
سوال:نماز میں میں خشوع وخضوع نھیں ھے کیا کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو یقیناً کبھی استاد کے سامنے یا مدرسے کے پرنسپل کے سامنے کھڑے ہونے کا موقع ملا ہو گا آیا کیا اس وقت آپ کا دھیان کسی اور طرف جاتا ہے اسی طرح اگر کبھی آپ پولیس والے یا تھانے دار کے سامنے ہوں تو وہاں آپ کا دھیان کسی اور طرف نہیں جاتا، تو آپ خدا کی عظمت اور اس کے عذاب کے ڈر کا پورا پورا اطمینان رکھیں کہ آپ خدا کے سامنے نماز میں کھڑے ہیں اگر دھیان کسی اور طرف چلا بھی جائے تو فوراً اپنے آپ کو روکو اس طرح آہستہ آہستہ پوری توجہ کے ساتھ نماز پڑھنے کی عادت ہو جائے گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک دن دو جنازے پڑھے جائیں تو کیا دونوں کے لیے الگ الگ نماز وحشت قبر پڑھی جائے گی یا ایک نماز میں دونوں کی نیت کر لی جائے۔۔۔ آغا جان وضاحت فرمائیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر میت کے لئے علیٰحدہ علیٰحدہ نماز وحشت قبر پڑھنی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:کیا آئمہ طاہرین علیھم السلام ما سوائے اول دوم مسجد جاتے تھے باجماعت نماز کے لیے ....ہمارے لیے کیا حکم ہے جہاں اہل سنت اور علیا ولی اللہ تشہد میں پڑھنے والے ہوں...؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو تشہد میں علی ولی اللہ پڑھتے ہیں وہ خدا کے حکم کی نافرمانی کرتے ہیں آپ ایسے پیش نماز کے پیچھے نماز نہ پڑھیں جبتکہ آپ کو اپنی جان کا خطرہ نہ ہو اور اسی طرح آپ غیر شیعہ کے پیچھے بھی نماز نہیں پڑھ سکتے جبتکہ آپ کو اپنی جان و مال کا خطرہ نہ ہو۔ جو کہتے ہیں کہ امیر المؤمنینؑ اول و دوم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے غلط کہتے ہیں آپؑ نے رسول خداؐ کے بعد مسجد جانا ترک کر دیا تھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسلامی مملکت میں لوگ مرتد ہونے لگ گئے تھے لوگ مرتدوں کے ساتھ جنگ کرنے کو تیار نہیں تھے اور کہتے تھے جب تک امیر المؤمنینؑ مسجد نہیں آتے جنگ کے لئے نہیں جائیں گے جس پر آپ کے بعض اصحاب نے درخواست کی کہ مسجد آئیں تاکہ کافروں کے ساتھ جنگ کرنے کی موافقت حاصل ہو اس لئے اسلام کو باقی رکھنے کے لئے مسجد میں نماز پڑھتے اور اپنی نماز پڑھتے تھے، اگر آپ کو بھی ایسی مجبوری ہو جائے تو آپ ایسا عمل کریں۔ واللہ العالم
سوال:کیا زواری امام علیہ السلام پہ لے جانا اور حق زحمت لینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حق زحمت لینا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:شیطان کونسی نماز پڑھتا تھا ہاتھ کهول کر یا باندھ کر؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا نے قرآن میں اور آئمہؑ نے اس کی نماز پڑھنے کے طریقے کی طرف ہماری رہنمائی نہیں کی اور ہمیں علم غیب نہیں ہے قرآن یا اہل بیتؑ کی روایات جو نماز کے بارے ہیں اس میں اس کی تفصیل نہیں ہے روایات میں صرف یہ ملتا ہے کہ اس نے کتنی مدت عبادت کی اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ملتا کہ اس کی نماز لیٹ کر تھی یا چِت لیٹ کر تھی بیٹھ کر تھی ہاتھ کھول کر تھی، ہاتھ باندھ کر تھی، ہاتھ سینہ پر رکھ کر تھی، پیٹ پر ہاتھ باندھ کر تھی یا پیچھےکمر پر ہاتھ باندھ کر تھی اس کی تفصیل قرآن و اہل بیتؑ سے نہیں ملتی۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک نمازی 3 یا 4 رکعتی نماز میں پہلی تشہد کے بعد بھول کر پہلے دو سلام پڑھ لے یا پہلا سلام پورا پڑھا اور دوسرا سلام آدھا پڑھ لے تو کیا دونوں صورتوں میں نماز ٹھیک ہے یا باطل ہے مہربانی فرما کر تفصیل کے ساتھ بیان فرمائیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز درست ہے اگر ایک سلام کی زیادتی ہو تو دو سجدہ سہو کرے اگر دو سلام کی زیادتی ہو تو چار سجدہ سہو دو دو کر کے کرے ۔پھر تشہد و سلام پھر دو سجدے سہو پھر تشہد و سلام پڑھیں اگر تین سلام پڑھے ہیں تو تین سجدے سہو دو دو کر کے پھر تشہد و سلام پڑھیں اور جو آدھا سلام پڑھا ہے اس کے لئے بھی دو سجدہ سہو کریں۔ واللہ العالم
سوال:کیا بہت اندھیرے والے کمرے میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے کمرے میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
15
16
17
18
19
20
21
22
اگلا صفحہ