مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا اس پیش نماز کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے جو تشہد میں شہادت ثالثہ ( علی ولی اللہ) پڑھتا ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے پیش نماز کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے کیونکہ کسی بھی معصومؑ نے نہ پڑھا ہے اور نہ ہی پڑھنے کی اجازت دی ہے۔ واللہ العالم
سوال:سلام کیا گھر میں عورتوں کی نماز جماعت پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے بشرطیکہ امام جماعت میں نماز پڑھانے کی شرائط جو ہمارے رسالہ عملیہ (توضیح المسائل) میں لکھیں ہیں موجود ہوں ۔ واللہ العالم
سوال:کیا صرف امام جماعت سجدے کی قضا اور سجدہ سہو بجا لائے یا مامومین پر بھی واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وہ شخص جس نے سجدہ چھوڑا ہے وہ سجدے کی قضاء کرے اور دو سجدہ سہو بجا لائے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی اپنے شہر سے کسی دوسرے شہر اتنا سفر کرے کہ جس سے نماز قصر ہو جاتی ہے اور وہ دوسرے شہر سے نماز نہ پڑھے اور واپس اپنے شہر لوٹ آئے تو واپس آکر اسے نماز پوری پڑھنی ہو گی یا قصر؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز کا وقت سفر میں ختم ہو گیا تھا تو اپنے وطن میں قصر کے طور پر نماز قضاء کرنی ہو گی اور اگر نماز کا وقت باقی تھا تو اس کو نماز پوری ادا کرنی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی کو عربی زبان نہیں آتی تو کیا وہ اپنی زبان یعنی اردو یا فارسی میں نماز پڑھ سکتا ہے، جب تک وہ عربی نہ سیکھ لے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز صرف عربی زبان میں ہوتی ہے اور جو عربی سورتوں سے واقف نہ ہو تو اس کا فریضہ ہے کہ اِسے جلدی سیکھے اور جب تک نہیں سیکھتا وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے یا فرادیٰ نماز پڑھے تو اس کے پہلو میں کوئی آدمی پڑھے اور وہ اس کے ساتھ ساتھ آیات قرآنی اور دیگر الفاظ کو دہرائے۔ واللہ العالم
سوال:سفر کی حالت میں نماز قصر ہوتی ہے اگر نماز امام جماعت پڑھائے تو نماز کا کیا حکم ہے قصر یا مکمل ہو گی۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ سفر کی حالت میں با جماعت نماز پڑھتے ہوئے اپنی نماز قصر پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی شخص کو اپنی قضا نمازوں کا پتا نہ ہو تو وہ اپنی نماز کیسے قضا کرے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاطا اِ س قدر ادا کرے کہ اس کو اطمینان ہو جائے کہ اب کوئی قضاء نماز اس کے ذمہ باقی نہیں رہی ہے۔واللہ العالم
سوال:آج کل بڑے شہر مثلا لاہور , کراچی وغیرہ کی حدود کئی کئی کلو میٹروں تک پھیلی ہوئی ہیں , بعض شہر تو اتنے بڑے ہیں کہ ان کی حدود دوسرے شہروں سے جا ملتی ہیں ،براہ مہربانی واضح فرمائیں کہ ایسے بڑے شہروں میں "حد ترخص" کا معیار کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حد ترخص شہر کی انتہا سے اتنا دور ہو جائے کہ شہر کی واضح طور پر دیواریں نظر نہ آئیں اور اس مسجد میں جو اس طرف واقع ہے جس طرف سے ہم شہر سے نکلے ہیں تو اس مسجد میں دی جانے والی اذان بھی نہ سنائی دے تو یہ حد ترخص کی حد ہے، اور اگر دو شہر ایک دوسرے سے مل جائیں یا ان کے درمیان فاصلہ بہت کم ہو جائے یعنی چار فرسخ سے کم رہ جائے تو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے انسان شرعی حکم سے مسافر نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:جو شخص اب تک جو طریقہ ہم نے بیان کیا تھا اس طرح پیشاب پاک کرتا رہا ہو اُسکی عبادات کا کیا حکم ہے؟کیا اُسکی نمازیں صحیح ہیں یا دوبارہ پڑھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس نے اگر مرجع کی صحیح تقلید کے مطابق ایسا عمل کیا تھا تو اس کی عبادات درست ہیں اور آئندہ سے ہمارے فتوی پر عمل کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر مرد جماعت کروا رہا ہے اس کے پیچھے مرد نماز پڑھے تو کیا اس مرد کے پیچھے عورت نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر امام جماعت میں وہ شرائط جو ہم نے توضیح المسائل میں لکھی ہیں وہ تمام موجود ہوں تو عورت مرد کے پیچھے نماز پڑھ سکتی ہے اور مرد اور عورت کے درمیان فاصلہ ہونا واجب ہے عورت کے سجدے کی جگہ اگر مرد کے کھڑے ہونے کی جگہ سے پیچھے ہو تو دونوں کی نمازیں درست ہیں لیکن جوان عورتیں اپنے چہروں کو ڈھانپے ہوئے ہونگی اور جب سجدہ کرنے لگیں گی تو سجدہ گاہ کے قریب جا کر پیشانی سے نقاب ہٹائیں گی اور سجدہ کریں گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
19
20
21
22
23
24
25
26
اگلا صفحہ