مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک مسجد میں جہاں کارپٹ فکس ھے زمین کے ساتھ اس مسجد میں ایک پاگل شخص نماز پڑھنے کےلئے گیا اس کے جانے کے بعد مومنین نے وہاں پر جہاں یہ شخص بیٹھا تھا جگہ کو گیلا دیکھا اور اکثر مومنین کا یہی خیال ھے کہ اس کا پیشاب نکل گیا ھے تو کیا مسجد نجس ھوگئی ھے؟ اگر نجس ھے تو فکس کارپٹ کو کیسے پاک کیا جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یقیناً ہر دو سال سے زیادہ عمر کے انسان کا پیشاب نجس ہوتا ہے اور فکس شدہ کارپٹ کو آپ اٹھائیں اور اگر اس کو کاٹنا بھی پڑے تو اسے کو کاٹ کر پاک کرنا واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں گاڑی چلاتا ہوں اور کبھی کبھی لاہور اور پنڈی جاتا ہوں میں نے نماز سفر میں قصر پڑھنی ہے یا کہ پوری پڑھنی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں نماز پوری پڑھیں گے اور جہاں کام کے سلسلے میں جاتے ہیں وہاں بھی پوری نماز پڑھیں گے اور راستے میں بھی آپ نمازیں پوری پڑھیں گے کیونکہ سفر کرنا آپ کا کام ہے۔ واللہ العالم
سوال:واجب نماز کے رکوع و سجود میں واجب ذکر کے بعد اہل بیت ع کے دشمنوں پر لعنت کر سکتے ہیں کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اہل بیتؑ کے دشمنوں پر لعنت کر سکتے ہیں بشرطیکہ ایسا کرنے سے آپ کے لیے یا کسی اور شیعہ کے لیے کسی قسم کی کوئی مصیبت پیدا نہ ہو اور واضح ہے کہ عقل مند آدمی ہر کام ہر جگہ نہیں کرتا۔ واللہ العالم
سوال:کتنا فاصلہ ہوتا ہے کلو میٹر سے کلو میٹر ہمارے گھر سے جہاں ہم جا رہے ہوں کسی دوسرے کے گھر تک وہ فاصلہ کتنا کلو میٹر کا ہوتا ہے کہ واجب نماز قصر کی نیت سے پڑھی جاتی ہے؟ اور نوافل کو پھر کیسے ادا کریں گے کیونکہ علی علیہ السلام کے ماننے والے ۵۱ رکعت نماز پڑھتے ہیں رہنمائی فرمائیں آج جتنی جلدی ممکن ہو سکے۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی آپ تمام مومنین کو سلامت رکھے کوئی غم نہ دیں سوائے غم حسین علیہ السلام کے۔الٰہی آمین
جواب:بسمہ سبحانہ جو شخص مسافر ہے اس کا سفر آٹھ فرسخ شرعی سے کم نہ ہو اور فرسخ شرعی، ساڑھے پانچ کیلو میٹر سے قدرے کم ہوتا ہے (جہاں تک میلوں کا سوال ہے آٹھ فرسخ شرعی کے تقریباً 2٨ میل بنتے ہیں) یعنی تینتالیس (٤٣) کلو میٹر اور دو سو میٹر ۔ آپ کے سوال کے مطابق ایک گھر سے دوسرے گھر کا فاصلہ نیچے دئیے گئے مسئلہ کے مطابق جب آپ کا سفر شروع ہو گا تو آپ پر واضح ہو جائے گا۔ جو شخص آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اگرچہ وہ ہر روز تھوڑی مقدار میں فاصلہ طے کرے لیکن جب وہ ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں اپنے شہر کی اذان نہ سن سکے اور وہ اپنے شہر کی دیواروں میں تمیز بھی نہ کر سکے تو اس جگہ سے اس پہ نماز قصر ہو جائے گی۔ اور سفر میں دن کے نمازوں کے نوافل جو ہیں وہ ساقط ہو جاتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے اپنے گاؤں کو چھوڑ کر کسی دوسرے گاؤں کو اپنا وطن بنایا اور اپنے گھر اور زمین وغیرہ کسی بندے کو کرایہ اور مضاربہ پہ دیا ھے ابھی وہ بندہ اپنے اس گاؤں جائے تو نماز اور روزہ قصر ھونگے یا نماز اور روزہ قصر نہیں ھونگے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں بھی اس کی ملکیت میں زمین اور گھر ہے وہاں وہ نمازیں پوری پڑھے گا اور روزے بھی رکھے گا۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ رکوع و سجود میں محمدؐ و آل محمدؐ پر درود لازمی ہے یا مستحب؟
جواب:بسمہ سبحانہ قنوت، رکوع و سجود میں محمدؐ و آل محمدؑ پر درود پڑھنا مستحب ہے اور تشہد کے بعد اس کا پڑھنا واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:انما یریداللہ میں اللہ نے اھل بیت کو ہر برائی سے پاک رکھا۔اور ایک اور آیت میں باقی سب کے دروازے بند کر دیے گئے سوائے علی ع کے دروازے کے اب آپ اس سوال کو غور سے سمجھیں تمام مجتہد یہی کہتے ہیں کے نماز میں الحمد کے بعد کوئی سورہ پڑھ لیں توکوئی حرج نہیں اگر ہم یہی سورے جن میں علیؑ کا ذکر آیا ہے پڑھ لیں تو کیا ہماری نماز باطل ھو گی یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ آیت انما یر ید اللہ سورہ احزاب میں ہے اور یہ پوری سورۃ آپ نماز میں پڑھ سکتے ہیں لیکن اس سورۃ میں امیر المؤمنین امام علیؑ کا نام نہیں ہے۔ واللہ العالم اور مرجع عالی قدر کا نماز میں شہادت ثالثہ پڑھنے کے حوالے سے فتوی درج ذیل ہے: ’’ اللَّهُمَّ إِنِّی اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا الله وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ الله وَاَشْهَدُ اَنَّ عَلِیَّ بْن اَبِیْ طَالِب وَ الْآئِمَّةَ مِنْ وُلْدِهِ حُجَجُ الله وَ اَسْئَلُكَ بِشَفَاعَتِهِمْ وَ بِحَقِّهِمْ اَنْ تَقْضِی لِیْ حَاجَتِی‘‘ خدایا میں تیری وحدانیت اور تیرے پاک رسولؐ کی نبوت اور علیؑ اور ان کی اولاد آئمہ کی ولایت کی گواہی دیتا ہوں اور ان کے واسطے سے اپنی حاجات کو تجھ سے طلب کرتا ہوں۔ نماز کی حالت میں قنوت،رکوع ،اور سجود کے اندر عربی، اردو یا کسی بھی زبان میں دعا کی صورت میں شہادت ولایت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ باقی آئمہ علیہم السلام کی ولایت کی گواہی جائز بلکہ مستحب اور باعث ثواب ہے لیکن شرعی طور پر نمازکے اندر تشہد کی حالت میں شہادت ثالثہ کا جواز ثابت نہیں ہے اور اپنی مرضی اور خواہش سے ایساکرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:جب پیغمبر اکرم ص کی پشت پر امام حسین ع سوار ہوئے تو رسول پاک نے سجدے کو طول دے دیا۔اس وقت امام کے نماز میں شامل ھونے پر رسول کی نماز میں طول آ گیا۔یاد رکھیں کے امام ع ھمارے تیسرے امام اور فرزند علی ع ہیں۔جب کے آپ کے مطابق علی ع کا نام لینے سے نماز باطل ہو جاتی ہے کیوں؟ جب مولا علی ع نماز پڑھ رھے تھے تو جب سوالی نے سوال کیا تو آپ نے رکوع کی حالت میں انگشتری اسے دے دی۔وہ علی ع جسے تیر لگا ھوا ہو اور وہ نماز کی حالت میں نکال لیا جائے۔اور مولا کو محسوس نا ہو۔آخر کیسے اس علی ع نے سوالی کی طرف رجوع کیا۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو رسول اسلامؐ کام کرتے ہیں وہ جائز ہے اگر آپ کی پیٹھ پر بھی امام حسینؑ نماز کے دوران سوار ہو جاتے تو آپ کا بھی فریضہ تھا کہ نماز کو طول دیے۔ نماز کو طول دینا ایک بات ہے اور نماز میں کسی ایسے جملے کا اپنی طرف سے اضافہ کرنا کہ جس کی اجازت نہ ملی ہو وہ اور بات ہے۔ چونکہ سائل کو جب کسی سے بھی کچھ نہ ملا تھا تو اس نے خدا کےسامنے شکایت کی تھی کہ اے خدا میں نے تیرے رسولؐ کی مسجد میں مؤمنین سے حاجت طلب کی اور کسی نے بھی میری حاجت روائی نہیں کی تو جب اس نے خدا کے سامنے شکایت کی تو خدا نے امیر المؤمنینؑ کو حکم دیا کہ وہ اپنی انگوٹھی اس کو دے دیں۔ والسلام
سوال:اگر ایک بندہ جانتے ہوئے وقف شدہ زمین جو مسجد و امام بارگاہ کی ہے کسی دوسرے کو کہے کہ تم لے لو تو اس بندے کے بارے شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو شخص جانتے ہوئے وقف شدہ زمین ، کسی کو دے گا تو وہ وقف میں خیانت کر رہا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مسجد و امام بارگاہ کے لئے وقف شدہ زمین کا ذاتی استعمال کرنا اور اس پر گھر وغیرہ بنانا جائز ہے اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مسجد و امام بارگاہ کے لئے وقف کی گئی زمین پر کسی کے لئے بھی ذاتی گھر بنانا جائز نہیں ہے اور جو شخص وقف شدہ زمین پر امام بارگاہ و مسجد کے علاوہ کوئی اور چیز بنائے گا تو وہ غاصب شمار ہو گا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
21
22
23
24
25
26
27
28
اگلا صفحہ