مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر چوتھی رکعت میں شک ہو کہ چوتھی ہے یا تیسری کیا حکم ہے چوتھی سمجھیں یا تیسری یا دوبارہ پڑھیں
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اس کو چوتھی رکعت سمجھ کر نماز پوری کریں اور اس کے بعد ایک رکعت کھڑے ہو کر نماز احتیاط پڑھیں اور اس رکعت میں صرف سورہ الحمد پڑھی جائے گی اور اس رکعت کے بعد تشہد اور سلام پڑھنا پڑے گا اور اس رکعت کے لئے اذان اور اقامت بھی نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا تکبیرۃ الاحرام کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے سے پہلے اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھا جا سکتا ہے؟اور کیسے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط اس میں ہے کہ اس کو نہ چھوڑا جائے اور اسے آہستہ آواز میں پڑھیں اگرچہ نماز جہر کے ساتھ ہی کیوں نہ پڑھنی ہو۔ واللہ العالم
سوال:نماز ہاتھ کهول کے پرهتے ہیں. قرآن مجید سے 4, 5 دلیلیں دیں. مجھے پتہ تھا حوالہ بھول گئے ہیں حوالے سے بتائیں قرآن سے
جواب:بسمہ سبحانہ نماز ہم نے رسول اسلامؐ اور اہل بیتؑ سے سیکھی ہے اور انہوں نے خدا سے سیکھی ہے وہ جو ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں وہ بتائیں کہ انہوں نے نماز کہاں سے سیکھی ہے کیا ایسا ممکن ہے کہ رسول ؐ دوسروں کو نماز سکھائیں مگر اپنی اولاد کو نہ سکھائیں؟ واللہ العالم
سوال:کیا نماز فجر کی دو رکعت نماز سنت، فجر کی اذان سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے۔ اگر پڑھی جا سکتی ہے تو اس دو رکعت سنت کا وقت کس وقت سے شروع ہوتا ہے ۔ نیز یہ بتا دیجئے کہ یہ روزانہ واجب نمازوں کے ساتھ جو سنتی نمازیں پڑھی جاتی ہیں ان کو ہم سنت کہیں گے یا نوافل کہیں گے۔
جواب:بسمہ سبحانہ فجر کی اذان سے پہلے نہیں پڑھی جا سکتی۔ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ اور واجب نمازوں کے ساتھ پڑھی جانے والی نمازوں کو نوافل ،سنت اور مستحب کہہ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کوئى شخص مسجد کے پلاٹ کی خریداری کے لئے لوگوں سے چندہ لیتا ہے اور پلاٹ کو اپنے نام سے خریدتا ہے.ایسا کرنے والے کی کیا سزا ہے اور شریعت کے کیا احکام لازم آتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نے پلاٹ کو اپنی ملکیت بنایا ہے تو یہ خیانت ہے اور اگر اس نے اپنے نام کر کے فوراً مسجد کے لئے وقف کر دیا ہے تو اس نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:نماز وحشت قبر کی پہلی رکعت میں آیت الکرسی کے علاوہ کوئی دوسری قرآن کی سورت پڑهی جاسکتی ہے کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز وحشت قبر کی پہلی رکعت میں آیت الکرسی کے علاوہ کوئی اور سورۃ نہیں پڑھی جا سکتی۔ واللہ العالم
سوال:کیا سید غیر سید کے پیچھے نماز ادا کر سکتا ہے حوالہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر امام جماعت میں وہ تمام شرائط جو ہم نے توضیح المسائل میں لکھی ہیں وہ تمام موجود ہوں تو سید غیر سید کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:نماز پڑھتے ہوئے اگر پالتو طوطا نمازی کے سامنے آجائے خصوصاً سجدہ کرتے ہوئے اور نمازی کے اوپر آ کر بیٹھ جائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز میں اس کے سبب کوئی خلل واقع نہ ہو تو نماز صحیح ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں عام حالات میں ایک دفعہ تسبیحات اربعہ پڑھنا کافی ہے اور اس کے بعد استغفر اللہ ربی و اتوب الیہ کی جگہ اللھم اغفرلی یا استغفر اللہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ تسبیحات اربعہ کو تین دفعہ پڑھا جائے اور استغفر اللہ ربی و اتوب الیہ کی جگہ اللھم اغفر لی یا استغفر اللہ پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:مذہب شیعہ تشہد نماز کی حقیقت! 1۔ بکر بن حبیب احمسی سے روایت ہے کہ میں نے امام باقر علیہ السلام سے پوچھا کہ تشہد اور قنوت میں کیا پڑھوں؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا’’جو سب سے اچھا جانو اگر مقرر ہوتا تو لوگ ہلاک ہو جاتے‘‘(فروع کافی۔ یعقوب کلینی جلد۲ ۔صفحہ ۱۰۲) ۲۔ امام جعفر صادق علیہ السلام سے ان کے صحابی حلبیؒ نے پوچھا کہ کیا نماز میں آئمہ علیھم السلام کے نام لے سکتا ہوں؟ فرمایا’’اجملھم ‘‘ خوبصورت کر کے لو یا مختصرا لو(بندہ تشہد میں بیٹھا ہو تب بھی نماز میں ہی ہوتا ہے) (من لا یحضر الفقیہ۔ شیخ صدوق ؒ جلد ۱ ص ۲۰۸) ۳۔ ’’ فاذا قال احدکم لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ فلیقل علی امیر المومنین علی اللہ ‘‘ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ’’جب بھی تم میں سے کوئی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہے پس اس پر لازم ہے کہ وہ علی امیر المومنین ولی اللہ بھی کہے‘‘ (الاحتجاج۔ علامہ طبرسیؒ ۔جلد۱۔ص۲۳۰۔۲۳۱) معصومین علیھم السلام کے ان مستند ترین کتب شیعہ میں دئیے گئے فرامین کے مطابق علی ولی اللہ پڑھنا جائز ہے نماز میں ! اوپر حوالہ جات مستند شیعہ کتابوں کے ہیں ۔آپ کیا فرماتے ہیں اس بارے میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ ساری باتیں خدا کو، رسول اسلامؐ کو اور بارہ اماموںؑ کو کیا معلوم تھیں یا نہیں تھیں؟ جو کہتا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھیں وہ کافر ہے اور جو کہتا ہے کہ انہیںؑ معلوم تھیں تو اس کے باوجود انہوںؑ نے اس کو پڑھنے کا حکم نہیں دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تمام دلیلیں درست نہیں ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
20
21
22
23
24
25
26
27
اگلا صفحہ