مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:بالفرض نماز کے اول وقت شروع ہونے میں دو منٹ باقی ہوں تو کیا میں اذان کہ سکتا ہوں آپ کی مشفقانہ رہنمائی درکار ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے نماز کے وقت سے پہلے اذان شروع کی تو اذان آپ کو دوبارہ دینی ہو گی نماز کے وقت داخل ہونے کے بعد۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ جب دوسرے شہر جاتے ہیں تو ھم قصر نماز پڑھتے ہیں اگر قضا نماز پڑھ رہے ہیں تو وہ بھی قصر پڑھیں گے یا 4 رکعت پڑھیں گے کیونکہ میری قضا نماز ےھے میں پڑھتی ہوں؟مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں کیا کروں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نمازسفر میں چھوٹی تھی تو اس کی قضاء قصر ہی ہو گی اگرچہ آپ اپنے وطن میں ہی قضاء نمازیں پڑھیں اور اگر آپ کی نمازیں مکمل چھوٹی تھیں تو آپ اس کو مکمل ہی قضا کریں گے خواہ سفر میں ہوں یا وطن میں۔ واللہ العالم
سوال:میں نماز ظہر اور عصر اکٹھے 3:15 پہ پڑھتا ہوں جبکہ ظہر کا وقت ہے 1:30 سے کیا میں ٹھیک پڑھتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کی نماز ان شاء اللہ درست ہے اور اگر آپ نمازیں اول وقت میں پڑھ سکتے ہیں تو اس وقت کو ضائع نہ کیجیئے۔ واللہ العالم
سوال:ماز شب کے لیے وضو کی نیت کیا ھو گی واجب یا سنت؟
جواب:بسمہ سبحانہ نیت قربۃً الیٰ اللہ ہو گی۔ واللہ العالم
سوال: کلمے اور آذان میں بھی ولایت خود سے شامل کی گئی ہے؟ باقی تمام مذاہب اپنے کلمے کو ہی تشہد میں بیان کرتے ہیں پھر شیعہ اپنے کلمے کو تشہد میں ادھورا کیوں بیان کرتے ہیں؟ کیا کلمے میں اضافہ کیا گیا ہے یا نماز میں میں کمی؟
جواب:بسمہ سبحانہ نہ نماز میں کمی ہوئی ہے اور نہ ہی عقیدے میں زیادتی ہوئی ہے ہمارا فریضہ ہے کہ جیسے خدا نے نماز پڑھنے کا حکم فرمایا ہے ویسے ہی نماز ادا کریں۔ واللہ العالم
سوال:میرے سر میں چوٹ لگی ہے خون نکل رہا ہے اور میں نے نماز پڑھنی ہے کیا میری نماز ہو جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر خون جاری ہے تو نماز ہو سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:جب مرد اور خواتین ایک ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں تو جو فاصلہ بتایا گیا ہے وہ واجب ہے یا مستحب؟ اور اگر بغیر کسی فاصلے کے خواتین مردوں کے پیچھے نماز پڑھ رہی ہوں تو کیا نماز باطل ہو جائے گی اس سے؟
جواب:بسمہ سبحانہ فاصلہ واجب ہے اور عورت کے سجدے کی جگہ اگر مرد کے کھڑے ہونے کی جگہ سے پیچھے ہو تو دونوں کی نمازیں درست ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا اگر کوئی مستحب نماز پڑھتا ہے اور واجب نماز نہیں پڑھتا ہےتو کیا اس کی اس صورت میں مستحب نمازیں حرام ہونگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا وند عالم صرف اور صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرنا ہے اور اس کی مستحب نماز درست تو ہو گی مگر قبول نہیں ہو گی جب تک کہ وہ اپنے واجبات کو انجام نہ دے اور توبہ نہ کرے۔ واللہ العالم
سوال:کیا تہجد کی نماز پڑھنے کے لئے رات کو سونالازمی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ تہجد کی نماز کے لئے سونا لازمی نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر باجماعت نماز ھورہی ہو رکعت میں رکوع ھو جائے لیکن میں دونوں سجدے ادا کر لوں کیا میری رکعت ھوجائے گی یا مجھے دوبارہ رکعت پڑھنی چاہیے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ امام جماعت کے ساتھ رکوع میں شامل نہ ہو سکیں تو آپ کی یہ پہلی رکعت شمار نہیں ہو گی اور اس کے بعد آپ جو امام کی موافقت میں دو سجدے کریں گے وہ آپ کی رکعت کے سجدے شمار نہیں ہونگے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
24
25
26
27
28
29
30
31
اگلا صفحہ