مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:باپ کی وہ قضا نمازیں بیٹے پر واجب ہیں جو باپ نے جان بوجھ کر چھوڑ دی کہ اس کا بڑا بیٹا ادا کر لے گا کیا وہ قضا نمازیں بڑے بیٹے پر ادا کرنا واجب ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ بڑا بیٹا والد کی قضاء نمازیں ادا کرے اور بیٹے پر صرف وہی نمازیں پڑھنی واجب ہیں جو اس کے والد نے عمدا نہیں چھوڑی تھیں۔اور والدہ کی نمازیں اولاد پر واجب نہیں ہیں۔ واللہ العالم
سوال:پہلے میں نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ کوثر پڑھتا رہا ہوں میری گزشتہ نمازوں کا کیا حکم ہے یہ مسئلہ میرا ہے کیونکہ میں نے اپنی نمازوں میں تیسری اور چوتھی رکعت میں بہت کم حمد پڑھی ہے. تب تک جب مسئلہ معلوم نہیں تھا اور اب میں تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد ہی پڑتا ہوں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ نے اپنی جن نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ الکوثر پڑھی تھی آپ ان نمازوں کی ہر رکعت کے عوض میں دو سجدہ سہو کریں۔واللہ العالم
سوال:کیا نماز رد المظالم کے پڑھنے کا کوئی خاص وقت ہے یا اپنی زندگی میں کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ بات واضح رہے کہ انسان کا فریضہ ہے کہ جن کا حق چھینا ہے ان کا حق ادا کرے اور اس کے بغیر توبہ قبول نہیں ہوتی ۔اور حق ادا کرنے سے بھی اس کی گردن پر وہ گناہ باقی رہتا ہے جو اس نے حق چھین کر لیا تھا اور مذکورہ نماز حق ادا کرنے کے بعد ہونے والے گناہ کی معافی کے لیے پڑھی جاتی ہے اور بہتر ہے کہ جلد سے جلد لوگوں کا حق ادا کر کے اس نماز کو پڑھا جائے کیونکہ انسان کو اپنی موت کا علم نہیں ہے اگر اچانک یا کسی حادثے کے سبب موت واقع ہو گئی تو ایسا شخص قیامت میں سخت سزاؤں کا مستحق ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:ہمارے علاقے کی مساجد میں نمازِ باجماعت کے اختتام پر مولاء کائنات امام المتقین علی علیہ السّلام کے نام کا نعرہ لگایا جاتا ہے یعنی ( ایک آدمی بلند آواز سے کہتا ھے نعرہ حیدری اور باقی نمازی بہت بلند آواز سےکہتے ہیں یا علیؑ …..) اور اس دوران مسجد میں کچھ لوگ نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں- اس عمل کے جائز یا مکروہ یا ناجائز ہونے کے بارے میں برائے کرم اردو زبان میں حکم صادر فرمایا جائے تاکہ اہلِ علاقہ کی رہنمائی ہو سکے –
جواب:بسمہ سبحانہ یہ نعرہ لگانا جائز ہے جیسا کہ تمام مومنین کو پتہ ہے کہ ایسا نعرہ عمومی طور پر لگایا جا تا ہےاور اس طرح نعرہ لگانے سے کسی کواور اچانک بلند آواز سننے سے کوئی تکلیف نہیں ہو گی کیونکہ حدیث میں ہے کہ ’’ذکر علی ؑ عبادۃ‘‘ علی ؑ کا نام احترام کے ساتھ لینا عبادت ہے ۔واللہ العالم
سوال:شب قدر میں جو نماز 100 رکعت ادا کرنی ہوتی ہے اس کے بارے میں سوال کرنا ہے۔ جیسے کہ امام ؑ نے فرمایا ہے کہ اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے ہو بیٹھ کر پڑھ لو ،اگر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے ہو تو لیٹ کر پڑھ لو اسی طرح ایک اور حالت ہے اگر کسی کا دماغ کمزور ہو اور 50 یا 60 رکعت ادا کرنے کے بعد نماز میں بھولنا شروع ہو جائے کہ رکوع کیا ہے یا نہیں یہاں کچھ ہے تو اس کا کیا حکم ہے 100 رکعت پوری کرے یا غلطی کرنے سے بہتر ہے کہ جتنی صحیح ہو گئی اتنی بہتر ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جتنی صحیح ہو گئی ہیں اسی پر اکتفاء کرے۔واللہ العالم سلام بر حضرت آیت ﷲ العظمیٰ آقاے حافظ بشیر حسین نجفی(مد ظلہ)
سوال:اگر کسی نے نماز شکرانہ کی منت مانی ہو تو کیا وہ ان نماز شکرانہ کی جگہ اپنی قضاء نمازیں پڑھ سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نہیں پڑھ سکتا ۔واللہ العالم
سوال:سمت قبلہ کے دائیں یا بائیں طرف سے کس زاویہ تک رخ موڑے ہوئے نمازی نماز پڑھ سکتا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر قبلہ کی پوری طرح تشخیص ہو سکتی ہو تو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ عمدا دائیں یا بائیں رخ ہو کر نماز پڑھے۔ اور اگر دقت سے تشخیص نہ ہوتی ہو تو نماز کے وقت اس کو یہ یقین ہو کہ وہ 89 درجے سے زیادہ کعبہ سے منحرف نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:اگر نماز کا وقت گذرنے کے بعد پیش نماز کو یاد آئے کہ وہ نماز کے وقت حالت جنابت میں تھا، وہ خود تو نماز کا إعادہ کریگا مگر ان مقتدین کا کیا حکم ہے جنہوں نے انکی إقتداء کی....؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مقتدین کو اُس کی حالت کا پتہ نہیں تھا تو ان پر نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر نماز کی حالت میں منہ میں خون آجائے تو اس صورت میں نمازکا کیا حکم ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر منہ کو نماز کی حالت میں صاف نہیں کر سکتا تو نماز چھوڑ کر منہ کو صاف کرے اور نماز دوبارہ پڑھے۔واللہ العالم
سوال:کیا مرد کے لیے کالا لباس میں نماز پڑھنا ٹھیک ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ کالا لباس پہن کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
26
27
28
29
30
31
32
33
اگلا صفحہ