مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میرا بڑا بھائی زندہ ہے کیا میں اپنے والد کی قضاء نمازیں پڑ سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بھائی کی اجازت سے پڑھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:نماز شب صبح کی نماز سے پہلے ہی پڑھی جا سکتی ہے یا اسکے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں ؟ کوئی ایسی دعا بتا دیں جس کی وجہ سے میں نماز صبح کا پابند ہو جاوں پہلے نماز صبح پڑھتا تھا لیکن ایک مہینے سے قضا ہو جا رہی ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ جو شخص نماز صبح سے پہلے کم از کم چار رکعات نماز شب ادا نہ کر سکا ہو اسے چاہیے کہ نماز صبح ادا کرے اور اس کے بعد نماز شب کی قضاء کرے اور اگر چار رکعات پڑھ چکا ہے اور اس کے بعد نماز صبح کا وقت آیا ہے تو نماز تہجد کو پورا کرے اس طریقے سے کہ نماز صبح کا وقت ضائع نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:زوال 12 :02 پر ملتان میں ہو جاتا ہے کیا میں نماز پڑھ لیا کروں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو نماز کے وقت کے داخل ہونے کا اطمینان یا یقین ہو جائے تو آپ نماز پڑھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:جناب نماز كی أجرت لينا كيسا ہے جبکہ نماز کے علاوہ مسائل تقریر خطاب واعظ نصيحت بهی نہیں كرتا صرف نماز پڑھاتاھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز پڑھانے والے کے لئے اور اس کی اولاد کے لئے اخراجات کا کوئی اور مناسب ذریعہ معاش اس کی حیثیت کے مطابق نہ ہو تو اس کے لئے جائز ہے کہ اپنے اخراجات کے لئے مؤمنین کی مدد سے فائدہ اٹھائے اور اس کو نماز کی اجرت نہیں سمجھا جائے گا۔واللہ العالم
سوال:نماز جماعت میں اگر پہلی صف میں امام جماعت کے دائیں یا بائیں طرف دو ایسے نمازی کھڑے ہوں کہ جن کی نماز قصر ہو اور وہ قصر نماز پڑھ کے بیٹھ جائیں تو اس صورتحال میں 1- ایسے افراد کا شرعی فریضہ کیا ہے کہ جو دو مسافر نمازی کے ذریعہ جماعت سے مربوط تھے ؟ 2- کیا قصر نماز والے افراد کو نماز جماعت کی پہلی صف میں کھڑے ہونا چاہیے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ لوگ جو ایسے نماز قصر پڑھنے والوں کے واسطے سے امام کی اقتداء میں تھے جب یہ قصر نماز پوری کریں گے تو وہ بھی تنہا ہو جائیں گے اور اپنی نماز کو تنہا کی نیت سے پورا کریں گے اس لئے بہتر ہے کہ قصر نماز پڑھنے والا ایسی جگہ نہ کھڑا ہو کہ جس سے دوسروں کی نماز میں خلل واقع ہو اگر پہلی صف میں کھڑا ہے تو صف کے آخر میں کھڑا ہو۔واللہ العالم
سوال:عورت کے لیے نماز میں هاتھ کھول کر اور باندھ کر نماز پڑھنے کا کیا حکم هے تفصیل سے بیان کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت کے لئے اجازت ہے کہ وہ ہاتھ کھول کر نماز پڑھے یا اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے سینے پر رکھے اور اپنے ہاتھوں سے اپنے پستانوں کو پکڑے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر نہ رکھے۔واللہ العالم
سوال:اگر باپ بیٹے کو عاق کردے کیا وہ امام جماعت بن سکتا ہے اور اسکے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بیٹے کی کوئی ایسی خطاء نہ ہو کہ جس سے اس کی عدالت ختم ہو جائے تو وہ نماز جماعت کروا سکتا ہے۔واللہ العالم
سوال:سجدہ گاہ کی دو طرفہ ہیں ایک طرف سادہ صاف ہے اور دوسری طرف ضریح کا نشان، یہ امام حسین کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے یا اللہ پاک کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے یا کچھ بھی لکھا ہوا ہے کس طرف سجدہ کرنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں طرف سجدہ کرنا جائز ہے البتہ اگر آپ کے نماز پڑھتے وقت کوئی ایسا شخص ہو جو شیعہ مذہب سے تعلق نہ رکھتا ہو اور وہ خیال کرے کہ آپ خدا کے علاوہ جن ہستیوں کے نام لکھے ہوئے ہیں آپ ان کو سجدہ کر رہے ہیں تو آپ اپنے آپ کو اس تہمت سے بچائیں اور اس طرف سجدہ کریں جس طرف کچھ نہیں لکھا ہو۔واللہ العالم
سوال:ہاتھ پر سجدہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کاغذ، لکڑی، زمین اور جن پر سجدہ جائز ہے نہ ہوں تو ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سجدہ کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:زندہ مومن کی نیابت میں عمرہ، مستحب نماز ہو سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نیابت میں نماز ہو سکتی ہے لیکن مستحب پانچ نمازوں کے نوافل نہیں ہو سکتےہیں بلکہ یونہی دورکعت نماز قربت الی اللہ یا زیارت کی نماز پڑھ سکتے ہیں اور اسی طرح عمرہ ،زیارت مستحب اور حج یہ سب ہو سکتے ہیں اور حج واجب بھی نیابت میں کر سکتے ہیں بشرطیکہ جس کی طرف سے ہو وہ عاجز ہو اور اسے حج و عمرہ کی طاقت کی امید بھی باقی نہ رہی ہو۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
30
31
32
33
34
35
36
37
اگلا صفحہ