مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:نماز میں ہاتھ باندھنا کب سے شروع ہوا ہے اور ہاتھ کھولنا کب سے شروع ہوا ہے؟؟اور پیغمبر اسلامؐ ہاتھ کھول کر نماز ادا کرتے تھے یا ہاتھ باندھ کر نماز ادا کرتے تھے۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ رسول اسلام ؐ سے لے کر بارہ اماموں ؑ تک کسی نے بھی ہاتھ نہیں باندھے اور بعض روایات سے ملتا ہے کہ یہ عمر نے حکم دیا تھا ۔اس کے اپنے خیال سے کہ جس طرح فُرس اپنے بادشاہوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں تو ہم بھی اپنے خدا کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں ۔گویا کہ اس نے دین فرسوں سے حاصل کیا تھا۔واللہ الھادی
سوال:نماز کی دوسری رکعت میں تکبیر یعنی اللہ اکبر 2 دفعہ کہیں گے ،1 دفعہ قنوت سے پہلے اور دوسری دفعہ قنوت کے بعد؟؟ وضاحت فرما دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ قنوت سے پہلے اور رکوع سے پہلے دونوں جگہوں پر تکبیر کہنا مستحب ہے۔واللہ العالم
سوال:ارشاد ِ نبویؐ ہے کہ جس شخص کی نماز قضا ہوئی ہو اور تعداد معلوم نہ ہو تو وہ رمضان کے آخری جمعہ کے دن 4 رکعت نفل 1 سلام کے ساتھ پڑھے۔ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی 7 بار ،سورہ کوثر 15 بار پڑھے، اگر سات سال کی نمازیں بھی قضا ہوئی ہوں تو اس کے کفارے کے لیے یہ نماز کافی ہے۔ یہ میسج ابھی سے سینڈ کرنا شروع کر دیں تا کہ آخری جمعہ سے پہلے یہ قیمتی تحفہ ہر کسی کو مل جائے.... سلام آغا محترم اس کی شرعی حیثیت بتائیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا فریضہ ہے کہ اپنی تمام قضاء نمازوں کو ادا کرے۔واللہ العالم
سوال:کیا لڑکی کا شادی سے پہلے کا وطن شادی کے بعد بھی وطن شمار ہو گا مثال۔کربلا میں رہنے والی لڑکی کی شادی نجف میں کسی لڑکے کے ساتھ ہو جائے تو کیا لڑکی باپ کے گھر یعنی کربلا جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھے گی یا تمام۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ لڑکی شادی کے بعد اپنے آبائی وطن سے روگردان ہو جائے اور اس کا قصد ہو کہ جو چاہے ہو جائے وہ کبھی اپنے والد ین کے وطن میں جا کر نہیں رہے گی اور اس کی کوئی ذاتی زمین بھی ملکیت نہ ہو تو اس صورت میں لڑکی اپنے والدین کے وطن میں مسافر سمجھی جائے گی۔ اور اگر وہ منصرف نہیں ہوتی ہے یا اس کی ذاتی زمین ہے چاہے ایک بالشت ہی کیوں نہ ہو تو وہ اپنے آبائی وطن میں مسافر شمار نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:نماز شب کا وقت کب ہوتا ہے؟ یعنی کتنے بجے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ نیمہ شب کے بعد اور اذان صبح سے پہلے پڑھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:اگر کسی شخص نے نماز میں کوئی واجب چھوڑ دیا اور اسے دعا یاسورہ کے بعد یاد آیا تو کیا اب وہ سجدہ سہو کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر واجب رکنی چھوڑا تھا تو نماز باطل ہے ۔اور اگر واجب غیر رکنی چھوڑا تھا تو اس کی قضا کرے اور پھر دو سجدے سہو کرے اور اس کی تفصیل ہمارے رسالہ عملیہ میں لکھی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا سہم سادات سے سید پیش نماز کو تنخواہ دی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز پڑھانے کی اجرت دینا اور لینا دونوں حرام ہیں۔ البتہ آپ سہم سادات کو سید پیش نماز جو کہ جناب سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کا لخت جگر ہےکے اخراجات کے عوض میں اس کے حقِ شرعی کے مطابق ادا کریں تا کہ وہ اور اس کے بال بچے فقر اور ناداری کی مصیبت سے دور رہیں۔ اور ایسا کرنا سید پر حتما احسان کرنا نہیں ہو گا بلکہ جب سید کو پیش کریں تو دونوں ہاتھوں میں رکھ کر جیسے دعا مانگتے ہیں ایسے پیش کریں اور پیش کرتے وقت آپ کا ہاتھ سید کے ہاتھ سے اوپر نہ ہو بلکہ سید کا ہاتھ دینے والے کے ہاتھوں کے اوپر ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا مسجد کے مستقل خطیب (امام مسجد )کی موجودگی میں یا عدم موجودگی میں خطیب کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا شخص اس مسجدمیں نمازجماعت کی امامت کرا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر امامت کروانا جائز نہیں ہے اور اگر وہ موجود نہ ہو اور اس کی جگہ نماز پڑھانے سے مومنین کے نزدیک امام مسجد کی اہانت شمار نہ ہو تو جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:اولاد اپنے والدین کی نمازیں پڑھنا چاہتی ہے اور ان کی اپنی نمازیں بھی قضاء ہیں تو کیا ایسی اولاد اپنے والدین کی قضاء نمازیں پڑھ سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اولاد پڑھ سکتی ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے اپنی قضاء نماز یں ادا کرے۔واللہ العالم
سوال:ایک آدمی اجرت پر نمازیں پڑھنا چاہتا ہے کیا ایسا آدمی اجیر بن سکتا ہے کہ جس کی اپنی نمازیں بھی قضاء ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بن سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے اپنی قضاء نماز یں ادا کرے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
27
28
29
30
31
32
33
34
اگلا صفحہ