مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:كيا دعائے فرج امام زمانہ (عج) قنوت میں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا محرابِ مسجد زمین دوز بنانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مامومین کے کھڑے ہونے کی جگہ سے پست بنانا جائز ہے کم از کم پیش نماز کا سر مامومین کو نظر آنا چاہیے۔واللہ العالم
سوال:زیارت عاشورہ کے 41دن کے عمل میں خاتون حیض کے دوران کیا کرے گی کیونکہ دو رکعت نماز وہ نہیں پڑھ سکتی زیارت والی
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی نماز کے لئے کسی کو اپنا نائب بنائیں یا بہتر یہ ہے کہ اس عمل کے دوران ایسی دوا استعمال کریں کہ جس سے ماہواری وقتی طور پر رک جائے بشرطیکہ کسی بیماری کا سبب بھی نہ بنے۔واللہ العالم
سوال:میں کسی جگہ پہ قصد اقامہ کر کے 21 دن تک بیٹھا اس کے بعد میں 80 کلو میٹر کے سفر میں صبح گیا اور شام کو واپس آیا مجھے اس کے بعداور 3 یا 4 دن ہی رکنا ہے یہاں تو نماز قصر ہو گی یا پوری ادا کرنا پڑے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کی نماز قصر ہو گی۔واللہ العالم
سوال:کیا نماز پنجگانہ کو علیٰحدہ علیٰحدہ ادا کی جا سکتی ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کی جا سکتی ہیں، رسول اسلامؐ نے تین وقتوں میں بھی اور پانچ وقتوں میں بھی پڑھیں ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا نماز آیات جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ھے.؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز آیات جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا واجب نماز بغیر اذان و اقامت کے ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاطاً اقامت کے بغیر ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا کسی واجب عمل جیسے نماز میں کوئی مستحب عمل اگر غلطی سے غلط انجام دے دیا ہو تو کیا اس سے واجب پر اثر پڑے گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جیسے قنوت میں غلطی ہوئی ہو تو اس سے نماز کا ثواب کم ہو جائے گا نماز باطل نہیں ہوتی بشرطیکہ وہ عمل فعل حرام نہ ہو یا اس کی نماز میں اجازت نہ ملی ہو۔واللہ العالم
سوال::- اگر صبح کی نماز قضاء ہو جائے تو ظہر کی نماز پہلے پڑھنی چاہیے یا فجر کی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ممکن ہو تو صبح کی نماز کو پہلے پڑھا جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا محرابِ مسجد زمین دوز بنانا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مامومین کے کھڑے ہونے کی جگہ سے پست بنانا جائز ہے کم از کم پیش نماز کا سر مامومین کو نظر آنا چاہیے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
31
32
33
34
35
36
37
38
اگلا صفحہ