مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:سجدہ گاہ پہ لکھے گئے معصومینؑ کے اسماء مبارک پہ سجدہ کریں یا اس کو الٹا کر کے ہموار طرف پہ سجدہ کریں، اصلاح فرمائے گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کا فریضہ ہے کہ نماز کی حالت میں ایسی حرکت نہ کرے کہ جس سے اس کا ذہن ادھر ادھر بھٹکے اور اگر مذکورہ صورت حال میں ذہن ادھر ادھر پلٹتا ہے تو آپ صرف سجدہ گاہ کی طرف نہ دیکھیں یا سجدہ گاہ کو پلٹ دیں تاکہ نماز کے اندر خشوع و خضوع میں خلل واقع نہ ہو۔البتہ اگر آپ کے نماز پڑھتے وقت کوئی ایسا شخص ہو جو شیعہ مذہب سے تعلق نہ رکھتا ہو اور وہ خیال کرے کہ آپ خدا کے علاوہ جن ہستیوں کے نام لکھے ہوئے ہیں آپ ان کو سجدہ کر رہے ہیں تو آپ اپنے آپ کو اس تہمت سے بچائیں اور اس طرف سجدہ کریں جس طرف کچھ نہیں لکھا ہو۔ واللہ العالم
سوال:ایک پیش نماز کیا ایک سے زیادہ جگہ پر نماز عید پڑھا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام کے لئے جائز ہے کہ پہلے تنہا بغیر امامت جماعت کی نیت سے نماز عید پڑھے اگرچہ لوگ اس کی اقتداء کریں لیکن وہ امام جماعت کا قصد نہ کرے اور دوسری جگہ امام جماعت کی نیت سے نماز عید پڑھے اور پڑھائے اور اس سے زیادہ جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا جہری اور صامت نمازوں میں پیش نماز کے ساتھ قرأت دہرا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صامت نمازوں (ظہر و عصر) میں مقتدی کے لئے نماز کی پہلی اور دوسری رکعت میں قرأت کرنا جائز نہیں ہے یا خاموش رہے یا سبحان اللہ کہتا رہے۔اور اگر مقتدی نماز صبح و مغرب اور عشاء کی پہلی اور دوسری رکعت میں امام کی حمد اور سورہ پڑھنے کی آواز سن رہا ہو تو خواہ وہ کلمات کو ٹھیک طرح نہ سمجھ سکے اسے حمد اور سورہ نہیں پڑھنی چاہیے اگر امام کی آواز نہ سن پائے تو مستحب ہے کہ حمد اور سورہ قربت کی نیت سے پڑھے جزء سمجھ کر نہ پڑھے لیکن اسے چاہیے کہ آہستہ پڑھے اور اگر سہواً بلند آواز میں پڑھے تو کوئی حرج نہیں ۔ اور تیسری اور چوتھی رکعت میں نمازی کو اختیار ہے کہ چاہے الحمد پڑھے یا تسبیحات اربعہ پڑھے۔ تیسری اور چوتھی رکعت میں الحمد یا تسبیحات اربعہ کے علاوہ کوئی دوسری سورۃ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:طلوع فجر سے کتنی دیر قبل اختتام سحر ہوتا ہے? نیز طلوع فجر سے کتنی دیر قبل نماز فجر کے وقت کا آغاز ہوتا ہے؟ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ شرعی قانون کے تحت طلوع فجر ہونے پر امساک واجب ہے اور اس کے بعد آپ نماز فجر پڑھ سکتے ہیں اور اس سے پہلے نہیں پڑھ سکتے البتہ اگر فجر کے وقت کی دقت کے ساتھ حد بندی نہ ہو سکے تو واجب ہے کہ انسان فجر کے اجتماعی وقت سے کچھ منٹ پہلے امساک کرے تاکہ طلوع فجر کے بعد روزے کو خراب نہ کرے البتہ اس صورت میں چند منٹ نماز فجر کو دیر سے پڑھیں تاکہ نماز صبح قبل از وقت نہ پڑھی جائے۔واللہ العالم
سوال:اگر میں اہلسنت کے ساتھ نماز پڑھتا ہوں تو وہ الحمد کے بعد بہت لمبی صورت پڑھتے ہیں اس حالت میں ہم کو کیا کرنا چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مجبور نہ ہوں تو ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں اور وہ صورت اختیار کریں جو آپ آسانی اور توجہ کے ساتھ پڑھ سکیں۔واللہ العالم
سوال:ہم نماز کے دوران اپنے آپ کو یہ تصور کریں کہ ہم اسی وقت خانہ کعبہ یا روضہ رسولؐ یا معصومینؑ کے روضہ کے قریب ادا کر رہے ہیں وہ میرے سامنے ہیں کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی نسبت سے نماز باطل نہیں ہوتی۔واللہ العالم
سوال:السلام علیکم،لبیک یا امامؑ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُنْزِلُ النِّقَمَ خدایا! میرے وہ گناہ معاف کر دے جن سے عذاب نازل ہوتا ہے اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُنْزِلُ الْبَلاَئَ اے اللہ میرے وہ گناہ بخش دے جن سے بلائیں نازل ہوتی ہے آغا جان کیا یہ دعا یا ایسی کوئی بھی دعا جو معصومینؑ سے منسوب ہو وہ نماز میں سجدہ یا رکوع میں پڑھ سکتے ہیں؟ فرامین میں سجدہ کو طول دینے کا کہا گیا ہے، کیا ایسے یہ دعاؤں سے ممکن ہے۔ اصلاح فرمائیے گئے۔
جواب:بسمہ سبحانہ ان دعاؤں کو رکوع، سجدےاور قنوت میں پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میں ظہر اور عصر کی نماز تعقیبات کے ساتھ بینک میں پڑھتا ہوں ہوں تو آج مینجر نے کہہ دیا ہے کہ جلدی نماز پڑھا لیا کرو تو کیا مجھے تعقیبات ترک کرنا چاہیے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کی ڈیوٹی میں تعقیبات مخل ہوتی ہیں تو آپ کو تعقیبات ترک کرنی چاہئیں خصوصاً جبکہ آپ کو منیجر حکم دیتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اسی مسئلہ میں اگر امام کو سجدے کی حالت میں پائے تو کیا یہ جائز ہے کہ امام تشھد پڑھنے تک انتظار کریں پھر تشھد میں شامل ہوجائے؟عام حالت میں
جواب:بسمہ سبحانہ امام کے ساتھ قربت کی نیت سے تشہد پڑھے گا اور جب امام سلام پڑھے تو فوراًکھڑا ہو جائے اور نماز پڑھے یا کھڑا ہونے کی حالت بنائے رکھے۔واللہ العالم
سوال:مغرب کی نماز ہو رہی ہو اور دوسری رکعت میں شامل ہو جائے بھولے سے اور دوسری رکعت میں نماز ختم کی جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا فریضہ ہے کہ وہ امام کے ساتھ دوسری رکعت پڑھے اور جب امام کی تیسری رکعت ہو گی اور اس کی دوسری رکعت ہو گی اسے چاہیے کہ تشہد پڑھے اور کھڑا ہو اپنی تیسری رکعت مکمل کرے اور واضح رہے کہ امام تیسری رکعت میں بلند آواز قرات اور اونچی آواز میں نہیں پڑھے گا اور ماموم کا فریضہ ہے کہ الحمد اور سورہ اخلاص پڑھے اور امام کے ساتھ رکوع کرے اور تشہد تک اس کے ساتھ رہے اس کے بعد کھڑا ہو کر اپنی نماز مکمل کرے، اگر ایسا نہیں کیا تو نماز دوبارہ پڑھیں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
28
29
30
31
32
33
34
35
اگلا صفحہ