مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا منہ میں کوئی چیز رکھ کر کہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟ ایک صاحب ہیں جو قریبی مسجد میں نماز پڑھا رہے ہیں منہ میں نسوار رکھ کر؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز کے اندر اسے نہ نگلے تو جائز ہے بہتر یہ ہے کہ نماز کی حالت میں نہ رکھے۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص نماز جماعت میں شریک ہو اور جماعت کی تیسری رکعت جبکہ اس شخص مذکور کی دوسری رکعت ہو اور وہ شخص اپنی دوسری رکعت میں سورہ الحمد اور دوسری سورہ پڑھنے کی بجائے بھول کر تسبیحات اربعہ پڑھ لے اور رکوع کی جانب جھکتے ہوئے اسے یاد آئے کہ اس نے سورہ الحمد , دوسری سورہ اور قنوت نہیں پڑھا, مگر اس کے باوجود وہ جماعت کے ساتھ رکوع میں شامل ہو جائے تو اس کا ایسا کرنا شرعی طور پر کیسا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس نے غلط کیا ہے اور اس کے لئے ہے کہ احتیاطاً نماز کو قضاء کرے۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص کو آیت الکرسی زبانی یاد نہ ہو تو کیا ایسا شخص نماز وحشت قبر کی پہلی رکعت میں آیت الکرسی کی بجائے کوئی سورت پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا فریضہ ہے کہ قرآن کو ہاتھ میں لے کر آیت الکرسی پڑھے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص غلط فہمی کی بنا پر عِشا کی نماز مغرب کی نماز سے پہلے پڑھ لے اور نماز کے بعد اس امر کی جانب متوجّہ ہو تو کیااس کی نماز صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو نماز مغرب کے بعد دوبارہ نماز عشاء پڑھنی ہو گی۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص اپنا لباس دھوئے اور اسے یقین ہو جائے کہ لباس پاک ہو گیا ہے ، اس کے ساتھ نماز پڑھے اور نماز کے بعد اسے پتہ چلے کہ پاک نہیں ہوا تھا توکیا اس کی نماز صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز صحیح ہے لیکن بہتر ہے کہ نماز کا اعادہ کرے۔واللہ العالم
سوال:اگر اذان اور کلمہ میں علی ولی اللہ پڑھنا فرض ہے تو پھر نماز میں کیوں نہیں پڑھتے؟
جواب:بسمہ سبحانہ علی ولی اللہ نہ اذان میں اور نہ اقامت میں فرض ہے کیونکہ وہ ان دونوں کا جز نہیں ہے البتہ ثواب کے لئے دونوں جگہوں میں پڑھنا جائز ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا عشاء کے وتر کو کھڑے ہو کر بجائے دو رکعت بیٹھنے ایک رکعت پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:نماز کے اختتام پر بغیر کسی حرکت کے تسبیح زہرا سلام اللہ علیہا پڑھنا بہت زیادہ ثواب ہے۔ اگر مصافحہ کیا جائے اور بعد میں تسبیح بعد میں پڑھی جائے تو ثواب کم ہو جاتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مصافحہ کر سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے تسبیح حضرت زہرا علیہا السلام پڑھی جائے۔واللہ العالم
سوال:قبلہ پیش نماز کی تکبیرۃ الاحرام کے بعد کیا یہ ضروری ہے کہ مقتدی یکے بعد دیگرے نماز کی تکبیر کہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر مقتدی جب کہ وہ نماز کے لئے آمادہ ہو فوراً تکبیرۃ الاحرام کہے دیر کے ساتھ کہنے سے نماز جماعت کے ثواب میں کمی ہوتی ہے۔واللہ العالم
سوال:الحمد کی قرأت کے اختتام پرمقتدی زور سے الحمدلله رب العالمین کہتے ہیں اسکا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے نزدیک اس کا کہنا نماز میں ثابت نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
29
30
31
32
33
34
35
36
اگلا صفحہ