مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر امام جماعت ظہرین کی نماز میں جان بوج کر ،ذکر رکوع و سجده اخفا کرے تو کيا حکم ہے؟ امام جماعت ذکر رکوع ،سجده آہستہ آواز سے کرے تو اس کی نماز کا کيا حکم ہے، جناب آواز سے توسب ذکر کرتے ہيں ،نماز صحیح ہے ،ليکن اگر اخفا هو تو کيا نماز باطل ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز درست ہے مگر اس کے لئے مستحب ہے کہ بلند آواز سے پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:واجب نماز کے لئے اذان سننا یا پڑھنا ضروری ہے یا صرف اقامت پڑھ کہ نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ جس نماز میں پیش نماز بلند آواز سے سورہ پڑھتا ہے جیسے فجر اور مغرب عشاء کی پہلی دو رکعات، قنوت، رکوع اور سجدہ اس میں پیش نماز کے ساتھ پڑھنے والے سورہ پڑھیں گے یا خاموش رہیں گے؟ جس نماز میں پیش نماز خاموشی سے پڑھتا جیسے ظہر، عصر اور مغرب عشاء کی تیسری اور چوتھی رکعت اس میں نمازی کے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاطاً اقامت کے بغیر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے اور خاموشی کے ساتھ اذان سننا مستحب ہے اور صامت نمازوں (ظہر و عصر) میں مقتدی کے لئے نماز کی پہلی اور دوسری رکعت میں قرأت کرنا جائز نہیں ہے یا خاموش رہے یا سبحان اللہ کہتا رہے۔اور اگر مقتدی نماز صبح و مغرب اور عشاء کی پہلی اور دوسری رکعت میں امام کی حمد اور سورہ پڑھنے کی آواز سن رہا ہو تو خواہ وہ کلمات کو ٹھیک طرح نہ سمجھ سکے اسے حمد اور سورہ نہیں پڑھنی چاہیے اگر امام کی آواز نہ سن پائے تو مستحب ہے کہ حمد اور سورہ قربت کی نیت سے پڑھے جزء سمجھ کر نہ پڑھے لیکن اسے چاہیے کہ آہستہ پڑھے اور اگر سہواً بلند آواز میں پڑھے تو کوئی حرج نہیں ۔ اور تیسری اور چوتھی رکعت میں نمازی کو اختیار ہے کہ چاہے الحمد پڑھے یا تسبیحات اربعہ پڑھے۔ تیسری اور چوتھی رکعت میں الحمد یا تسبیحات اربعہ کے علاوہ کوئی دوسری سورۃ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرے والد صاحب کو بیماری میں پیشاب کی نالی لگی ہوئی ہے کیا وہ نالی کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کو اتارنا ممکن نہیں ہے تو اس کے ساتھ ہی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:مجھے وہ احادیث بھیج دیں جس کے تحت رکوع سجود قنوت میں یہ گواہیاں دی جا سکتی ہیں۔ ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ معتبر کتب وسائل الشیعہ، مستدرک وسائل، تہذیب الاحکام، فروع کافی، استبصار، بحار الانوار اور علماء کی ابحاث کا مطالعہ فرمائیں آپ کو اس کے بارے میں اطلاع ہو جائے گی۔ والسلام
سوال:کیا میں تشہد میں علیؑ کا نام لے سکتا ہوں..؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ ’’ اللَّهُمَّ إِنِّی اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ وَاَشْھَدُ اَنَّ عَلِیَّ ابْن اَبِیْ طَالِب وَ الْآَئِمَۃِ مِنْ وُلْدِہِ حُجَجُ اللہ وَ اَسْئَلُکَ بِشَفَاعْتِھِمْ وَ بِحَقِّھِمْ اَنْ تَقْضِی لِیْ حَاجَتِی‘‘ خدایا میں تیری وحدانیت اور تیرے پاک رسولؐ کی نبوت اور علیؑ اور ان کی اولاد آئمہ کی ولایت کی گواہی دیتا ہوں اور ان کے واسطے سے اپنی حاجات کو تجھ سے طلب کرتا ہوں۔ نماز کی حالت میں قنوت،رکوع ،اور سجود کے اندر عربی، اردو یا کسی بھی زبان میں دعا کی صورت میں شہادت ولایت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ باقی آئمہ علیہم السلام کی ولایت کی گواہی جائز بلکہ مستحب اور باعث ثواب ہے لیکن شرعی طور پر نمازکے اندر تشہد کی حالت میں شہادت ثالثہ کا جواز ثابت نہیں ہے اور اپنی مرضی اور خواہش سے ایساکرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:ظہر کی نماز کے وقت میں سکول میں ہوتی ہوں وہاں اول وقت نماز ادا کرنا چاهتی ہوں وہاں نماز کی کوئی جگہ نہیں ہے واش روم میں وضو کر سکتی ہوں .کس طرح نماز ادا کروں گهر آتے آتے بہت دیر ہو جاتی ہے .اول وقت نماز اداکی جاسکتی ہے ڈیوٹی کے دوران؟ اور کیا نوافل ظہر وعصر بھی ادا کئے جا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اسکول کی کسی بھی جگہ خواہ وہ باغیچہ ہی ہو اس میں بھی اول وقت میں نماز ادا کر سکتی ہیں البتہ نوافل آپ ڈیوٹی کے وقت پر نہیں پڑھ سکتیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر نماز عشاء رات بارہ بجے کے بعد ادا ہو اور قضاء کی نیت سے پڑھنا بھول گئے تو اس میں کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز صحیح ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے بھول کر مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے عشاء کی نماز پڑھ لی اور اختتام نماز کے بعد متوجہ ہوا ایسے شخص کی شرعی ذمہ داری کیا بنتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز مغرب ادا کرے اور اس کے بعد نماز عشاء کو دوبارہ پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مسجد سے جو سریہ نکلتا ہے اسے بیچ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کسی اور مسجد میں استعمال نہ ہو سکتا ہو تو بیچ کر اس کی قیمت کو صرف مسجد کی خدمت میں ہی صرف کیا جائے تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:غیر مسلم سے مسجد کا کام کراوانے کا کیا حکم ہے ـ خصوصا جب مسلم کام کرنے والا آسانی سے نا مل سکے
جواب:بسمہ سبحانہ ہر غیر مسلم نجس ہے اس سے مسجد کی تعمیر کرنے خصوصا مسجد کے اندر کام نہیں کروا سکتے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
25
26
27
28
29
30
31
32
اگلا صفحہ