مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:قبلہ کیا کسی بھی معصومینؑ کی ضریح اقدس کو تعظیماً سجدہ کرنا اسلام میں جائز ہے یا نہیں۔کچھ لوگ ضریح اقدس کو تعظیماً سجدہ کرتے ہیں کیا تعظیماً سجدہ بھی شرک ہے یا جائز؟ اگر کوئی فرمان یا واقعہ معصومؑ سے ثابت ہو تو ضرور بتا دیں اس متعلق۔
جواب:بسمہ سبحانہ معتبر کتابوں سے ثابت ہے کہ تمام آئمہؑ نے خدا کے علاوہ کسی کو بھی سجدہ کرنا گناہ قرار دیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں 1 سادہ مومن لڑکا ہوں اور میں دینی مسائل میں پھنسا ہوا ہوں جس میں سب سے بڑا مسئلہ نماز میں تشہد میں علیا ولی اللہ پڑھنے کا ہے کہیں تو لوگوں کی 1000 دلیلیں سن کے مجھے لگتا ہے کہ جائز ہے پڑھنا اور جب یہ سنتا ہوں کہ کسی امام نے نہیں پڑھا تو پھر پیچھے ہٹ جاتا ہوں اسی وجہ سے میں نماز سے بھی تھوڑا دور ہو گیا ہوں۔ میرے ذہن میں 1 بات اور بھی آتی ہے میں مر جاؤ تو قبر میں سب سے پہلے سوال نماز کا ہو گا اور یہ پوچھا جائے گا کہ نماز پڑھی تو کیسے پڑھی اور اگر میں نے قبر میں بتایا کہ میں نے علیا ولی اللہ نہیں پڑھا تشہد میں تو پھر میں کیسے شیعہ کہلواؤ گا۔ لوگوں کی کچھ دلیلیں جو وہ کہتے ہیں کہ علیا و لی اللہ تشہد میں جائز ہے: 1:۔ نماز میں علیا ولی اللہ پڑھیں تو نماز کیسے باطل ہو گی حالانکہ علی کے بغیر تو دین اسلام ہی ادھورا ہے اور نماز دین کا ستون ہے۔ 2:۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر نماز میں علی کا نام آنے سے نماز باطل ہے تو علی کعبہ میں آیا ہے تو کیا کہیں کعبہ کو سجدہ نہیں کرنا چاہیے۔ 3:۔ امام سجاد علیہ السلام کا فرمان ہے کہ میرے دادا علی علیہ السلام کی ولایت کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ۔یہ سب میں نے لوگوں سے سنا ہے اب آپ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں مہربانی ہو گی اگر آپ میری مدد فرمائیں گے۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ ساری باتیں خدا کو رسولؐ کو بارہ اماموں کو کیا معلوم تھیں یا نہیں تھیں؟ جو کہتا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھیں وہ کافر ہے اور جو کہتا ہے کہ انہیں معلوم تھیں تو وہ اس کے باوجود اس کو پڑھنے کا حکم نہیں دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تمام دلیلیں درست نہیں ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میری والدہ جن کی عمر 100 سال ھوگی ۔ماشاءاللہ نماز شب اور بھی تعقیبات پڑھتی ھیں لیکن نماز میں تشھد ثالثہ کی گواہی دیتی ھیں کیا انکے باقی اعمال قبول ہوں گے جبکہ آپکی مقلد بھی ہیں اور ہم نے بہت سمجھایا ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ شہادت ثالثہ نماز میں پڑھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے اور یہ ایسا ہی ہے کہ اس نے رکوع کی زیادتی کی ہے اور جو ایسا کرتا ہے وہ آئمہ کے حق میں جسارت کرتا ہے اور خدا اور معصومینؑ پر جھوٹ بولتا ہے اور اپنی والدہ سے کہیں کہ آپ کے ایسا کرنے سے آپ کی نماز باطل ہو رہی ہے گویا کہ آپ نماز ادا ہی نہیں کر رہیں۔ واللہ العالم
سوال:ہماری مسجد بہت چھوٹی ہے 18 فٹ بائے15 فٹ کی اور زمین کا سائز25 فٹ بائے20 فٹ ہماری مسجد مین روڈ پہ ہے اور اس کے پیچھے ایک گھر ہے ہماری ان سے بات ہوئی تھی انہوں نے کہا آپ اگر مسجد بنواؤ گے تو مجھے کہنا بس آخر میں یہ کہنا ہے اس نے کہا اگر ایسا ہو سکتا ہو جہاں پہ آپ کی مسجد ہے آپ یہ زمین مجھے دے دو میں آپ کو اگر نئی زمین دے دوں گا ڈبل اس نے کہا ۔ آپ کی مسجد کی زمین بڑی ہو جائے گی اور بڑی بھی بنا سکتے ہو کیا ایسا کر سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مسجد کی جگہ کو بیچنا یا تبدیل کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان کو نماز باطل کرنے والے شکوک میں سے کوئی شک پیش آئے تو احتیاط یہ ہے کہ نماز نہ توڑے بلکہ اس قدر غور و فکر کرے کہ نماز کی شکل برقرار نہ رہے یا گمان حاصل ہونے سے ناامید ہو جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان شک ہونے پر فوراً نماز کو نہ توڑے بلکہ غور و فکر کرے اور اتنا وقت غور و فکر کرے کہ اس سے زیادہ فکر کرنے سے نماز کی شکل خراب ہو جائے اور اس کے بعد بھی پتہ نہ چلے تو نماز کو توڑے اور دوبارہ نماز پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:رکوع میں کیا بولنا فرض ہے اور کتنی دفعہ؟ اور سجدے کا بھی بتائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ رکوع میں سبحان ربي العظیم و بحمدہ ایک دفعہ اور سبحان ربي الاعلی و بحمدہ سجدہ میں کم از کم ایک دفعہ پڑھے یا رکوع میں اور سجود میں تین دفعہ سبحان اللہ ، سبحان اللہ، سبحان اللہ پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:بالفرض نماز کے اول وقت شروع ہونے میں دو منٹ باقی ہوں تو کیا میں اذان کہ سکتا ہوں آپ کی مشفقانہ رہنمائی درکار ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے نماز کے وقت سے پہلے اذان شروع کی تو اذان آپ کو دوبارہ دینی ہو گی نماز کے وقت داخل ہونے کے بعد۔ واللہ العالم
سوال:نماز ختم کرتے وقت تشہد کے درود کے بعد ایک سلام (تیسرے) پر نماز ختم کی جا سکتی ہے؟ اور تشہد کے لئے بیٹھتے وقت تشہد سے پہلے الحمد للہ کہنا کیسا ہے اور دوسری رکعت میں تشہد اور درود کے بعد و تقبل اللہ شفاعتہ کہنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے نزدیک دوسرا سلام کافی ہے لیکن اس سے ثواب میں بہت کمی ہو گی اور احتیاط ہے کہ تیسرے سلام کو بھی نہ چھوڑا جائے۔ واللہ العالم
سوال:قم کے ایک مجتہد آیت للہ صادق شیرازی نے فتوی دیا ہے کہ تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنا جائز ہے۔ کیا ان کے فتوی پر عمل کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کے بھائی کے بیٹے نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے ایسا کوئی فتوی نہیں دیا اور آپ کا فریضہ ہے کہ زندہ اعلم (مجتہد) کی تقلید کریں اور صرف اسی کے فتوی کے مطابق نماز انجام دیں۔ والسلام
سوال:ھماری مسجد میں جو پیش امام تھے وہ ایک سید زادہ ھے عالی جاہ وہ گورنمنٹ کی ایک سکول میں ٹیچر ھیں عالی جاہ وہ تقریباعرصہ 30سال تک ھماری مسجد میں بطور پیش نماز کے رھیے ھیں ماشاءاللہ ان کے بچے بھی آپنی جاب کرتے ھیں عالی جاہ یکم شوال سے ھماری مسجد میں نہیں ارھے ھیں میرے خیال میں وہ مبلغ ستر ھزار سے بھی زائد وہ گورنمنٹ سے تنخواہ وصول کر رھے ھیں متولی مسجد ان کو ھر ماہ 1500روپے معاوضہ یا ھدیہ بھی دیا کرتے ھیں ؟عالی جاہ ھماری مسجد میں نماز مغرب اور نماز عشاء با جماعت ھوتی ھے عالی جاہ پیش نماز نقوی صاحب سے دوبارہ رابطہ کیا ھے انہوں نے نئی شرائط پر آنے کا کہا ھے وہ نہیں شرائط یہ ھیں مجھے ھر ماہ مبلغ 4000 ھزار روپیہ عید الفطر پر مبلغ 10000 ھزار اور عید الضحی پر 5000 ھزار دیں کیا ان شرائط پر ھم ان سے رابط کر سکتے ھیں یا نہیں اس پر کوئی شرعی پابندی تو نہیں کیا ھم لوگ ان کے پیچھے نما ز ادا کر سکتے ھیں یا نہیں؟ عالی جا ہ اس کا جو بھی جواب ھو کیا آغا بشیر حسین صاحب کے پیڈ پر مل سکتا ھو تو سب سے آجھا ھے عالی جاہ جتنی بھی جلدی ھو جواب دیں.
جواب:بسمہ سبحانہ اگر یہ مذکورہ مبلغ نماز کا عوض نہ سمجھا جائے طرفین سے تو جائز ہے بلکہ اس کو ہدیہ یا سید کا جیب خرچ کے طور پر ان کو دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
23
24
25
26
27
28
29
30
اگلا صفحہ