مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ مندرجہ بالا استفتاء آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی ویب سائٹ پر موجود ہے، اس استفتاء میں شہادت ثالثہ کو دعا کی شکل میں پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ بھی صرف قنوت، رکوع اور سجود میں. اسی سلسلے میں میرے ذہن میں دو سوال پیدا ہوتے ہیں: 1.اگر بیان کردہ جملے عرب میں دعا شمار ہوتے ہیں تو اس کو تشہد میں پڑھنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی، جبکہ پوری نماز میں کسی بھی جگہ دعا پڑھنا جائز ہے. 2. مذکورہ بالا بیان کردہ دعا میں سے کچھ جملے بظاہر خبر معلوم ہوتے ہیں، معظم لہ ان کو دعا کس طرح شمار فرما رہے ہیں، کیا صرف جملہ کی ابتداء دعا سے ہو نی چاہئے چاہے اس کے بعد جملہ خبریہ ہی ہو کوئی فرق نہیں پڑھتا؟ میں یہ دو سوال فتوی کو سمجھنے کے لئے اور بیان کرنے کے لیے پوچھ رہا ہوں، نہ کہ اعتراض کرنے کے لئے. نہ ہی میں نماز میں شہادت ثالثہ کا قائل ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جملہ دعائیہ پوری عبارت کو پیش نظر رکھ کر کہا جاتا ہے۔ اور اطلاقات اَدِلَّہ کی رو سے دعا کی صورت میں اس کو قنوت، رکوع و سجود میں پڑھنے کی اجازت ملی ہے اور اس کو اگر آپ تشہد میں کسی اور نیت سے پڑھیں گے حتی دعا کی نیت سے بھی تو اس کی اجازت ہمیں نہیں ملی ہے۔ واللہ العالم
سوال:مولانا کیا گھر پر آذان دینا جائز ہے یا نہیں..
جواب:بسمہ سبحانہ گھر میں اذان دینا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص اگر اپنی نمازیں (احتیاطاً قضاء روزے اور نمازیں نہیں ہیں) پڑھوانا چاہتا ہو اپنے مرنے کے بعد تو وہ شخص نیت کیسے کرے گا اور کیا نیت کرے گا۔ اور ایک سال کی نمازوں اور ایک ماہ کے روزوں کی قیمت کتنی ادا کرنی ہو گی اسے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا شخص وصیت کر سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:بعض کتب ِ دینیہ میں ایک حدیث درج ہے کہ " قال الصادق ع : من تعمم ولم یتحنک فاصابه داء لا دواء له" براہ مہربانی واضح کریں کہ 1- کیا یہ حدیث صحیح ہے ? 2- اس حدیث میں تحت الحنک کی طرف جو واضح ہدایت موجود ہے , اس تحت الحنک سے کیا مراد ہے .? 3-کیا وجہ ہے کہ ہمارے بہت سے علماء و طلباء عمامہ تو پہنتے ہیں مگر " تحت الحنک" کیوں نہیں کرتے.?
جواب:بسمہ سبحانہ یہ روایت درست ہے لیکن اس سے تحت الحنک نہ کرنے کی حرمت ثابت نہیں ہوتی اور اکثر علماء نے اس کو نماز کے ساتھ ملحق کیا ہے کہ نماز کی حالت میں اسے کھولیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا عمرے کے دوران حرم کعبہ اور حرم مدینہ میں نماز قصر پڑھی جائے گی یا مکمل پڑھی جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر انسان وہاں دس دن رہنے کا قصد رکھتا ہے تو اسے نماز پوری پڑھنی ہو گی جب تک کہ وہاں سے نہ نکلے اور اگر دس دن رہنے کا قصد نہ ہو تو مسجد الحرام مکہ میں (یعنی وہ مسجد جو کعبہ کے گرد ہے کہ جس کے وسط میں کعبہ ہے) اس مسجد میں نماز قصر اور پوری پڑھنے کا اختیار ہے اور اسی طرح مدینہ میں جو دس دن رہنے کا قصد نہیں رکھتا تو اس کے لئے مسجد نبوی کہ جس کے پہلو میں رسول اسلامؐ کی قبر شریف ہے اس مسجد میں بھی مسافر کو نمازیں قصر یا پوری پڑھنے کا اختیار ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ماں باپ کی قضا نماز اکٹھی پڑھی جائے جیسے ایک نماز میں دونوں کا نام لیا جائے تو دونوں کی نماز ھو جائیگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ غلط ہے اور ایسے قضاء نمازیں ادا نہیں ہونگی۔ واللہ العالم
سوال:اگر عشاء کی تیسری رکعت میں غلطی سے تشھد پڑہا جاے اور 4 رکعت میں یاد آئے کہ میں نے غلطی سے پڑہ لیا ہے تو نماز قبول ہے یا باطل؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز درست ہے لیکن اس مومن کو دو سجدہ سہو کرنے ہونگے۔ واللہ العالم
سوال:چاندی کے علاوہ اگر کوئی اور دھات آدمی نے پہنی ہوئی ہو تو نماز ہو جاتی ہے کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ سونے اور اس کی تمام اقسام کے علاوہ مرد کے لئے سب دھاتیں پہننا جائز ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا عمرہ کی زیارت کی لئے مدینے میں 40 نمازیں لازمی ھیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ چالیس نمازیں واجب نہیں ہیں۔ واللہ العالم
سوال:رکوع میں کیا پڑھنا واجب ہے اور کتنی دفعہ ؟
جواب:بسمہ سبحانہ رکوع میں سبحان ربي العظیم و بحمدہ ایک دفعہ یا رکوع میں تین دفعہ سبحان اللہ ، سبحان اللہ، سبحان اللہ پڑھے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
22
23
24
25
26
27
28
29
اگلا صفحہ