مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:آغا جی ایک سوال ہے کہ زنجیر زنی کے بعد اگر خون کپڑوں پہ لگ جائے نماز ہو سکتی ہے پورا مسئلہ بتا دیں یہ سبجیکٹ میں لکھا ہوا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی اور وجہ سے آپ کے جسم سے خون نکلے جو اس کا حکم ہے وہی زنجیر زنی سے نکلنے والے خون کے بعد کا حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں ابھی لاہور سے حیدر آباد جا رہا ہوں ٹرین میں ہوں اور نماز کے لئے صحیح جگہ بھی نہیں ہے تو نماز قضاء کر کے پڑھ سکتا ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہاتھ پہ ہاتھ باندھ کر اپنی نماز پڑھیں اور آخری وقت تک انتظار کر کے پڑھیں۔واللہ العالم
سوال:کیا تصویر اور چراغ کے سامنے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آتش چراغ کے سامنے نماز نہیں پڑھی جا سکتی اور اسی طرح اگر کسی ذی روح کی تصویر آپ کے سامنے ہو تو اسے ڈھانپ دیں یا اس سے الگ ہو کر نماز پڑھیں۔واللہ العالم
سوال:اگر نماز پڑھتے ہوئے سامنے سانپ آ جائے تو نماز توڑ سکتے ہیں کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کے قتل کرنے کی نوبت آجائے اور نماز توڑے بغیر ایسا ممکن ہو جیسے ہاتھ کے اشارے کے ذریعے ،کپڑے کے ذریعے ڈرایا جائےتاکہ وہ دور ہو جائے اور بچھو کا بھی یہی حکم ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا ظہر عصر مغرب عشاء کے تعقیبات ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر نماز کی تعقیبات اس کے بعد ظہر کی تعقیبات نماز ظہر کے بعد اور نماز عصر سے پہلے اور نماز عصر کی تعقیبات نماز عصر کے بعد اور مغرب کی نماز سے پہلے مغرب کی تعقیبات مغرب کی نماز کے بعد اور عشاء کی نماز سے پہلے اور عشاء کی تعقیبات عشاء کی نماز کے بعد فجر کی نماز سے پہلے۔واللہ العالم
سوال:اگر نماز کے بعد معلوم ہو کہ لباس پر نجاست لگی تھی، تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاطاً پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا نماز پنجگانہ پانچ وقت بھی ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کی جا سکتی ہے رسول اسلامؐ نے تین وقت میں بھی اور پانچ وقتوں میں بھی پڑھیں ہیں۔واللہ العالم
سوال:میری یاداشت کافی کمزور ہے جس کی وجہ سے اکثر نماز پڑھتے ہوئے بھول جاتا ہوں کہ کتنی رکعت پڑھی اور جب نماز احتیاط پڑھتا ہوں تو وہ بھی بھول جاتا ہوں کہ پڑھی ہے کہ نہیں اور نوافل بھی بھول جاتا ہوں برائے مہربانی کوئی حل بتا دیں کہ نماز کیسے پوری کروں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ شک کی پروا نہ کریں اور جیسے آپ اپنی نماز کو پوری سمجھیں جب تک آپ کی یہی حالت ہے۔واللہ العالم
سوال:كيا نماز كے بعد مومنین تسبیح سے قبل مصافحہ كرسکتے ہیں یا مصافحہ كرنا حرام ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کر سکتے ہیں ۔واللہ العالم
سوال:كيا نماز وحشت قبر دفن سے پہلے پڑھی جاسکتی ھے اگر دیر سے میت دفن ھو اور لوگ بعد میں نہ پڑھ سکیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ دفن کے بعد پہلی رات کو پڑھے اور رات کو دفن ہونے کی صورت اسی رات پڑھے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
35
36
37
38
39
40
41
اگلا صفحہ