مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا ہم تیسری اور چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان کو اختیار ہے کہ دونوں رکعتوں میں الحمد یا تسبیحات اربعہ میں سے کوئی بھی پڑھے۔واللہ العالم
سوال:نماز کے دوران اگر اشھد ان محمد ا رسول اللہ زبان پر آ جائے تو کیا اس کو دوبارہ پڑھنے سے نماز مستحب اور نماز واجب کی صحت پے کوئی فرق تو نہیں پڑے گا؟جناب دوبارہ پڑھنا یا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہنے سے واجب اور مستحب نماز پر کیا فرق پڑے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ دوسری دفعہ پڑھنا جائز نہیں ہےالبتہ اگر آپ نماز کی حالت میں نہیں یا کسی سے آپ نے رسول اسلامؐ کا نام (محمدؐ) سنا تو آپ پر صلی اللہ علیہ و آلہ کہنا واجب ہے البتہ اگر آپ نے درود کے اندر سنا ہے تو اس وقت آپ پر یہ کہنا واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نے سجدہ گاہ نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ کی پشت پر سجدہ کیا ، کیا ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرنا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورت میں ہاتھ کی پشت پر سجدہ جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرنے سے پہلے کاغذ پر سجدہ کیا جائے اور اگر کاغذ بھی میسر نہ ہو تو پھر پشت دست پر سجدہ کیا جا سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:گذارش ہے کہ ہم سب گھر والے امی ،ابو ،اور سب بھائی ایک ساتھ کچھ سال پہلے تک ایک ہی شہر میں رہتے تھے اور ہمارا کاروبار ایک شہر میں تھا لیکن بعد میں ہمارا کاروبار دوسرے نئے شہر میں بھی شروع ہو گیا مجھے اور میری بیوی کو کاروبار کی وجہ سے نئے شہر میں منتقل ہونا پڑ گیا تو اب میرے لیے اور میرے امی ،ابو کے لیے نماز کے کیا حالت ہو گی قصر ہو گی یا پوری ؟ میں پرانے شہر میں جاتا ہوں تو 5سے 6دن وہاں رکتا ہوں اور نئے شہر میں دو سے تین ماہ تک رہتا ہوں ۔اور باسی طرح میرے امی ،ابو میرے ساتھ ہی 2سے3ماہ رہنے کے بعد 4۔5کے لیے جاتے ہیں اور ہم سب کی جائیداد اور کاروبار دونوں شہروں میں ہے اور ہم سب ابھی تک اپنے ابو کی سر پرستی میں کام کر رہے ہیں ۔ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ دونوں جگہوں کو اپنا وطن سمجھتے ہیں یا نہیں یا پہلے جگہ کو اپنا وطن اور دوسری جگہ کو اپنے کاروبار کی جگہ سمجھتے ہیں تو آپ دونوں جگہوں پر پوری نماز ادا کریں گے ۔ اور اگر دونوں جگہوں کے درمیان شرعی فاصلہ ہو تو راستہ میں آپ کی حیثیت مسافر کی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:کیا تحیّہ مسجد نماز کیا ہر بار پڑھنی چاہیے جب جب مسجد جائیں؟ یا پھر دن میں ایک بار پڑھنا بھی کافی ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے نماز تحیہ مسجد پڑھی اور پڑھنے کے فوراً بعد واپس آگئے تو آ پ کو دوبارہ تحیہ مسجد پڑھنے کی ضرورت نہیں اور اگر آپ تقریباً ایک گھنٹہ کے بعد آئیں تو دوبارہ پڑھنا مستحب ہے ۔ واللہ العالم
سوال:نماز میں ہر واجب کو ایسے ہی ادا کرے اور اگر دوران نماز خیال ادھر اُدھر بھٹک بھی جائے تو اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرے اور خدا سے اہل بیت علیہ السلام کی شفاعت سے یہ دعا مانگے کہ خدا اس کو اپنے نفس پر قابو پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ والسلام نماز میں اگر وضو ٹوٹ جاتا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس نماز کو چھوڑ کر دوبارہ وضو کر کے نماز ادا کی جائے ۔ واللہ العالم
سوال:میں نماز میں توجہ نہیں رکھ پاتی ۔ پوری کوشش کے باوجود نماز پڑھ کے سکون ملتا ہے مگر میں نماز پڑھ کے اور بے چین ہو جاتی ہوں ۔ پتہ نہیں عجیب سی کیفیت ہو جاتی ہے مایوس، مایوس، بے چینی سی، پتہ نہیں اس طرح کے سوال آپ سے پوچھنے چاہیں یا نہیں ۔ میں نہیں جانتی مگر میں جاننا چاہتی ہوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے میرے ساتھ۔ آپ سے اس لئے پوچھ رہی ہوں کیوں کہ میں خود نہیں جان پا رہی اس کیفیت کی وجہ کيا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ نماز میں حضور قلب کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ کو خداوندعالم کے حضور میں اور خدا کی عظمت اور اس کی قدرت مطلقہ کو پوری طرح سامنے رکھے ۔ جیسے انسان بچپن میں اپنے ایسے استاد کے سامنے درس پڑتا تھا کہ جس سے ڈرتا تھا۔
سوال:جب آدمی نماز سے پہلے سات تکبیریں کہتا ہے (مفاتیح الجنان میں ہے کہ ان سات تکبیروں کے بعد چھوٹی مستحب دعا پڑھنی چاہیے ) تو کیا اس کا مطلب ہے کہ یہ چھوٹی دعا سورۃ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے پڑھنی ہوتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جی ہاں یہ سورۃ فاتحہ سے پہلے ہی پڑھی جائے گی۔ واللہ العالم
سوال:میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل میں اپنی فیملی کے ساتھ کام کے سلسلے میں کوئٹہ رہ رہا ہوں جو کہ میرے پیدائشی گھر (شہر) سے 500کلو میٹر دور ہے ۔ میرے والد اور میرا ذاتی گھر (وطن) سندھ میں ہے میں دس ماہ کوئٹہ میں رہتا ہوں اپنی فیملی کے ساتھ اور 2ماہ کے لئے پنے گھر جاتا ہوں اپنی فیملی کے ساتھ ۔ میرا سوال یہ ہے جب میں اپنے آبائی گھر جاتا ہوں تو کیا میں نماز قصر پڑھو ں گا یا پوری ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے اپنے آبائی علاقے کو ابھی تک اپنا وطن سمجھا ہوا ہے تو آپ کے لئے کوئٹہ اور سندھ والے گھر میں نماز پوری ادا کرنا ہو گی اور راستے میں نماز قصر پڑھیں گے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
38
39
40
41
اگلا صفحہ