مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر انسان سفر میں ہو تو وہ نماز کو قصر پڑھے گا، اگر اس نے قضائے عمری پڑھنی ہو تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قضائے عمری صحیح روایات سے ثابت نہیں ہے جتنی بھی نمازیں قضاء ہوتی ہیں ان سب کی قضاء واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا ایسا پانی جو ہلکا ہلکا مٹی والا (گدلا) ہو اس سے طہارت، وضو و غسل صحیح ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ پانی مضاف نہ ہو تو اس سے وضو ہو سکتا ہے اور اگر اس میں اتنی مٹی ہو کہ وہ مضاف ہو جائے تو اس سے وضو نہیں ہو سکتا۔واللہ العالم
سوال:کیا شارٹس پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے نزدیک مرد کے لئےنماز میں اپنے جسم کے پستانوں کے چھپانے سے لے کر مکمل گھٹنوں کوچھپایا جائے۔واللہ العالم
سوال:نماز میں سلام کے وقت انگشت بلند کرنا کیوں منا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کیونکہ اس کا حکم خدا نے نہیں دیا ہے۔واللہ العالم
سوال:نماز شب کا طریقہ ارسال کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز شب(یعنی تہجد) کی گیارہ رکعتوں میں سے آٹھ رکعتیں نافلہ شب کی نیت سے اور دو رکعتیں نماز شفع کی نیت سے اور ایک رکعت نماز وتر کی نیت سے پڑھی جاتی ہے اور نافلہ شب کا مکمل طریقہ دعا کی کتابوں میں مذکورہے۔والسلام
سوال:چار رکعتی نماز کی نماز جماعت ہو رہی تھی , امام جماعت نے تیسری رکعت کو چوتھی رکعت سمجھ کر تشہد اور سلام پڑھ دیا، جبکہ مقتدی حضرات کی اکثریت نے بھی امام جماعت کے ساتھ تشہد اور سلام پڑھ دیا , اس جماعت میں بعض ایسے مقتدی حضرات بھی تھے کہ جنہیں یقین تھا کہ امام جماعت ایک رکعت کی کمی کر رہے ہیں مگر اس بات کی جانب متوجہ ہونے کے باوجود انہوں نے بھی امام جماعت کے ساتھ تین رکعت پر ہی نماز ختم کردی جبکہ سلام کے فوراً بعد سب متوجہ ہو گئے کہ چا ر رکعتی نماز کو تین رکعت کی صورت میں ادا کیا گیا ہے , درج بالا صورتحال کے پیش نظر درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں : 1- امام جماعت کا فریضہ کیا ہے ؟ 2- ایسے مقتدی حضرات کہ جنہوں نے توجہ نہ ہونے کی بنا پر امام جماعت کے ساتھ تیسری رکعت پر سلام پڑھ دیا ان کا کیا فریضہ ہے؟ 3- ایسے مقتدی حضرات کہ جوساری صورتحال کی جانب متوجہ تھے اور حقیقت حال سے مطلع ہونے کے باوجود عمدا تیسری رکعت کے بعد سلام پڑھ بیٹھے ان کا کیا فریضہ ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام کا فریضہ تھا کہ فوراً اٹھ کر چوتھی رکعت پڑھتا اور اس کے بعد نماز کو پورا کرنے کے بعد دو سجدہ سہو تشہد کی زیادتی میں اور دو سجدہ سہو سلام کی زیادتی میں ادا کرتا۔ اور یہی حکم ان لوگوں کا ہے کہ جن کو امام کی طرح اشتباہ ہوا تھا اور جن کو اشتباہ نہیں تھا ان کا فریضہ ہے کہ نماز کو دوبارہ پڑھیں گے کیونکہ انہوں نے عمداً نماز کو کم کیا ہے۔واللہ العالم
سوال:متصل برکوع جو قیام ہے وہ رکوع سے پہلے ہے یا بعد جہاں ایک لحظہ ٹہرنا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط یہ ہے کہ دونوں کو بجا لایا جائے۔واللہ العالم
سوال: اگر بغیر مجبوری کے ہاتھ باندھ کر نماز پڑھی جائے تو وہ صحیح ہے یا باطل؟
جواب:بسمہ سبحانہ تقیہ کے بغیر ہاتھ باندھنا گناہ ہے اور نماز کو بھی باطل کرتا ہے اور تقیہ صرف اس وقت صحیح ہے کہ جب جان اور ناموس کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو۔واللہ العالم
سوال:فرض کیجیئے نماز سے پہلے ابھی نماز کا وقت داخل نہیں ہوا پندرہ منٹ پہلے آیا ہم وضو نماز پڑھنے کی نیت سے کر سکتے ہیں کہ وضو میں کرتا ہوں نماز کے لئے قربۃ الیٰ اللہ یا فقط قربۃ الیٰ کہنا کافی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربۃً الی اللہ کی نیت کے ساتھ وضو کر سکتے ہیں اور اس سے آپ نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا ہم سکھوں کی عبادت گاہ میں جا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جا سکتے ہیں لیکن ان کے تہواروں میں شرکت کرنے کے لئے نہ جائیں۔والسلام
پچھلا صفحہ
36
37
38
39
40
41
اگلا صفحہ